راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیٹزن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ڈسٹر
کٹ بار راجن پور میں ’’فری لیگل ایڈ ڈیسک ‘‘ قائم ،افتتاح کردیا گیا
افتتاحی تقریب میں پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی راشدہ بانو ،اسسٹنٹ پروگرام
آفیسر فاروق ملک ،معروف قانون دان عمیر عثمان بھٹی ،خواجہ فرید لائیرز فورم
کی میمونہ حبیب ایڈووکیٹ ،مستنصر یوسفی ،مشتاق بلال بھٹی سمیت تحصیل راجن
پور کی یونین کونسلوں سے منتخب چئیر مین اور ممبران سی سی ایچ ڈی بھی موجود
تھے اس موقع پر پروگرام آفیسر راشدہ بانو نے کہا کہ فری لیگل ایڈ ڈیسک کے
قیام کا مقصد نادار افراد کو مفت قانونی امداد کی فراہمی ہے تاکہ وہ انصاف
تک رَسائی حاصل کرسکیں اُن کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین جو غربت کی وجہ سے
اپنے حقوق حاصل کرنے سے قاصر ہوں تو فری لیگل ایڈ کے وکلاء اُن کی مفت
قانونی معاونت کریں گے اسی طرح تحصیل راجن پور کے ہریونین کونسل میں موبائل
لیگل ایڈ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ پروگرام آفیسر سی
سی ایچ ڈی فاروق ملک کا کہنا تھا کہ فری لیگل ایڈ ڈیسک کو کامیاب بنا کر
غریب مردو خواتین اور بچوں کو مفت انصاف فراہم کیا جاسکتا ہے جس سے دیہی
عوام کو نہ صرف اُن کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم ہوگا بلکہ معاشرتی
مسائل میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی ۔
0 comments:
Post a Comment