راجن
پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ پبلک ہیلتھ کے بیسوں اہلکاروں کا راجن پور اور
جام پورمیں اپنے مطالبات کے حق میں اجتجاجی مظاہرہ ،مطالبات کی منظوری تک
اجتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔تفصیل کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ نے کنٹریکٹ
ملازمین کو ریگولر کرنے اور ان ملازمین کو صاف پانی پراجیکٹ میں ضم کرنے کے
خلاف ضلعی دفتر پبلک ہیلتھ میں صبح 8بجے سے دوپہر تین بجے تک سات گھنٹے ا
یپکا راجن پور کے صدر محمد راشد بٹ اور سینئر ہیڈ کلرک میاں سجاد حیدر کی
قیادت میں اجتجاج کیا ۔اس موقع پر محمد راشد بٹ نے اعلان کیا کہ اجتجاج
مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کا کسی
دوسرے شعبہ میں منتقلی غیر قانونی ہے جس کی بھر پورمزاحمت جاری رکھیں گئے
اجتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب تک ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ا یپکا کے
صوبائی عہدیداران کی ہدایت پر اجتجاج شروع کیا گیا ہے
0 comments:
Post a Comment