راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فصلوں کی منافع بخش پیداوار کیلئے کھادوں کا
متوازن استعمال وقت کی ضرورت ہے۔افضال احمد مغل فوجی فرٹیلائزر کمپنی
کھادوں کی تقسیم اور ترسیل کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی
سے روشناس کرانے کیلئے اہم کردارا دا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار افضال
احمد مغل ریجنل منیجرایف ایف سی ڈیرہ غازیخان نے گنے کے نمائشی پلاٹ پر
منعقدہ یوم کاشتکاراں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا موجودہ
دور میں کاشتکاری کا شعبہ ایک کاروبارکی حیثیت اختیارکر چکاہے ۔ اور یہ
کاروبار منافع بخش اسی صورت میں ہوسکتا ہے اگر روائتی طریقوں کی بجائے
کاشتکاری کے جدیدسائنسی اصولوں کو اپنایاجائے ۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ
پیداوار اور آمدن میں اضافے کیلئے فوجی فرٹیلائزرکمپنی کی زرعی خدمات سے
بھر پور طریقے سے استفادہ کریں۔ اس سے قبل ایف ایف سی کے زرعی ماہر ڈاکٹر
عباس عزیز نے کاشتکاروں کو کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اورگنے کے
نمائشی پلاٹ پر اٹھنے والے اخراجات اور آمدن کے تناسب بھی آگاہ کیا۔ اس
تقریب سے ڈسٹرکٹ سیلز آفیسرایف ایف سی راجن پور شیراز اشرف اورملک غلام
شبیر ڈسٹرکٹ آفیسر راجن پورنے بھی کاشتکارروں سے خطاب کیا۔
0 comments:
Post a Comment