راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فاضل پور میں اہل تشیع برادری کا اجلاس ،اجلاس کے
دوران اس بات پر مذمت اور اظہار افسوس کیا گیا کہ راجن پورپولیس کئی ماہ
گذرنے کے باوجود ڈسٹر کٹ ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اظہر حسین
سرائی کے قاتلوں کا سراغ لگانے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں
ناکام رہی ہے جس سے سرائی فیملی کو سخت تشویش ہے پولیس ابتک متاثرہ خاندان
کی تشفی نہ کراسکی اجلاس میں فہیم جعفرسرائی ایڈووکیٹ ،مجاہد حسین ،اقبال
مستوئی ،توقیر خان ،منیر حسین دریشک ،مولانا موسیٰ رضا جسکانی ضلعی صدر
شیعہ علماء کونسل ودیگر شیعہ راہنماء شریک ہوئے اجلاس میں اس بات پر اتفاق
ہوا کہ ڈی پی او راجن پور سے ملاقات کرکے انہیں متاثرہ خاندان کی کیفیت سے
آگاہ کیا جائے اور آئندہ کے لئے احتجاجی لائحہ عمل بھی تشکیل دیا جائے ۔
0 comments:
Post a Comment