راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خاندانی بادشاہت نے ملک کو تباہی کے کنارے
پہنچایانواز شریف بھارت کے خلاف بیان دیکر ذاتی کاروبار کو نقصان نہیں
پہنچانا چاہتے ملک بھر میں جلسے کریں گئے تحریک انصاف سے مشاورت رہتی ہے
ڈاکٹر طاہر القادری نے 55روزمیں پورے پاکستان کو جگادیا ۔ان خیالات کا
اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مر کزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پیر آف کوٹ
مٹھن شریف خواجہ عامر فرید کوریجہ نے اسلام آباد دھرنے سے مٹھن کوٹ پہنچنے
پر خواجہ فرید پیلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دھرنے
کے شرکاء نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی
انتخابی سیاست میں اعلان کے بعد ملک بھر سے لوگ عوامی تحریک میں شمولیت
کیلئے رابطے کر رہے ہیں ۔12اکتوبر کو فیصل آباد ،19کو لاہور،24کو ایبٹ
آبادکے بعد انقلاب دھرنا کراچی میں ہو گا نومبر میں ڈیرہ غازی خان میں
ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسہ کی تاریخ پر مشاورت کر رہے ہیں۔ڈاکٹر طاہر
القادری کی امامت میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے نماز عید ادا کر کے
اتحاد بین المسلمین کا ثبوت دیا ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کی کامیابی
کیلئے دعا گو ہیں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے رہنماء ایک دوسرے سے ملتے رہتے
ہیں ڈاکٹر طاہر القادری نے وی آئی پی کلچر کے خلاف قوم کو جگایا ہے شریف
برادران کی حکومت اس وقت کمزور بنیادوں پر کھڑی ہے جو کسی وقت بھی دھڑام سے
گر سکتی ہے اور حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے ڈاکٹر طاہر القادری سرائیکی
وسیب کا مقدمہ بھی لڑ رہے ہیں دھرنے میں وہ یہاں کی محرومیوں اور تخت لاہور
کی زیادتیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اسی طرح نشتر گھاٹ پل کی سست روی
اور لاہور میں میٹرو بس سروس کے منصوبے میں تیزی پر بھی دھرنے میں شدید
تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری سرائیکی صوبہ کی واضح حمایت
کا اعلان کر چکے ہیں
0 comments:
Post a Comment