راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی
کاوشوں سے ضلع راجن پور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ یونین
کونسل کوٹلہ نصیر میں 21لاکھ کی گرانٹ سے واٹر سپلائی 3فلٹریشن پلانٹ و
دیگر ترقیاتی کام ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک کی مرہون منت ہیں۔ ان
خیالات کا اظہار سابق نائب ناظم کوٹلہ نصیر فرحت خلیل خان دریشک نے اپنے
ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے اپنے
دور اقتدار میں ہمیشہ کوٹؒ ہ نصیر یونین کونسل کے عوام پر خصوصی شفقت کرتے
ہوئے بے پناہ ترقیاتی کام کرائے ۔ ضلعی نظامت کا دور یا ایم این اے دور
انہوں نے ہر دور میں کوٹلہ نصیر میں ترقیاتی کام کرائے۔ جس کی وجہ سے کوٹلہ
نصیر یونین کونسل کے عوام ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک سے بے پناہ محبت
کرتے ہیں ۔ اور انہیں اپنا مسیحا سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 21لاکھ روپے
کی گرانٹ واٹر سپلائی سکیم پر کام شروع ہے ۔ جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ ،
پختہ گلیاں، نالیاں، سیوریج نظام کے علاوہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر کاکام تیزی
سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے کسی ایم این اے نے کوٹلہ
نصیر میں اتنا کام نہیں کرایا ۔ جسقدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے
کرائے ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں بھی ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک این اے 175سے
بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔
0 comments:
Post a Comment