راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حساس مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہوگئی۔ عاشورہ
محرم کے دوران سخت حفاظتی انتظامات فرقہ ورانہ کشیدگی میں ملوث عناصر سے
آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور زاہد
محمود گوندل نے مجالس۔ جلوس روٹس کی جگہوں کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہ کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر
میں سیکورٹی سخت کردی جائیگی۔ اور حفاظتی انتظامات بھرپور طریقے سے کئے
جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع
راجن پور کے بعض حساس علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کھی جائیگی۔نفری کم
پڑنے پر اضافی نفری منگوائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ٹیمیں اس
دوران ضلع بھر کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ علماء4 کرام اپنے خطابات
میں امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کا درس دیں۔اور فرقہ ورانہ کشید
گی دور کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ
محرم ہمیں ایثار و امن سلامتی کا درس دیتا ہے۔ مجالس ، جلوس، عزاداری، روٹس
پر چیکینگ کا عمل سخت رکھا جائیگا۔ تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ
ہوسکے۔
0 comments:
Post a Comment