راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیر رسمی تعلیم پنجاب
سردار عاطف حسین مزاری نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے عوام کے ہر گز خیر
خواہ نہیں سانحہ ملتان نے تحریک انصاف کے راہنماؤں کے قول وفعل کے تضاد کا
پول کھول دیا لوگ مررہے تھے اور راہنماء علم ہوجانے کے باوجودجوش خطابت
میں مصروف رہے عوام اب اِن کے جھانسے میں آنے والے نہیں چکنی چپڑی باتیں
کرکے قوم کو بے وقوف بنانے کے ایام گذر گئے ہیں یہ بات اُنہوں نے ایک
ملاقات کے دوران کہی اُن کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں سے ملک کا ناقابلِ
تلافی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی نہ ہوئی تو آئندہ نسلیں ہمیں مدتوں معاف
نہیں کریں گی اُن کا کہنا تھا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں مگر
حقیقت سے جب پالا پڑتا ہے تب وعدے پورے کرنا مشکل ہو جاتے ہیں عمران خان کی
باتیں سوائے خواب کے کچھ نہیں ہیں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پر کرپشن
اور سرکاری رقم کے ضیاع کی باتیں محض باتیں ہیں اُن کے پاس کوئی ثبوت نہیں
اُن کا مزید کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور
وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی پاکستان کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں
ہیں
0 comments:
Post a Comment