راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ راجن پور محرم الحرام کے موقع پر
انتظامات اور سیکورٹی کے حوالے سے ایک پلان جاری کر دیا ہے ۔ پلان کے مطابق
اس کے ضلعی سربراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ ہوں گے جبکہ
تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز انچارج ہو ں گے ۔ اس سلسلے میں ریونیو
ڈیپارٹمنٹ ، ٹی ایم ایز،محکمہ صحت ، سول ڈیفنس ،واپڈا ،پی ٹی سی
ایل،ریسکیو1122اور محکمہ پولیس کو ان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اس
سلسلے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک الگ سیکورٹی پلان بھی جاری کرے گا تاہم
ٹریفک انتظامات کے لیئے ڈی ایس پی ٹریفک انتظامات کرے گا ۔
0 comments:
Post a Comment