راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی اما ن اللہ نے پرائس
کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ راجن پور کے عوام
کو سستی اور معیار اشیا ء فراہم کی جا ئیں اور حکومت کے مقر ر کردہ نرخوں
کے مطابق زیادہ منافع حاصل کرنے والوں اور ذخیرہ انداوزوں کے ساتھ کسی قسم
کا کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ڈی سی او نے ڈی ایف سی اور لا ئیو سٹاک کے
افسران کو ہدایت کی کہ آٹے کے معیار اور گوشت کو روزانہ کی بنیاد پر چیک
کریں عوام کو ہر صورت میں ریلیف ملنا چاہیئے۔ اجلاس میں ا 20کلو آٹے کا
تھیلا 720/- روپے ، چاول کرنل 120/-روپے ، دیسی چاول 38، دال مسور130، دال
چنا 160، دال مسور130، دال مونگ130، دال ماش دھلی 130، بغیر دھلی120، بیسن
60، سوجی140،چنا سفید86،گھی سندھ130 ،چینی56،دہی65، دودھ60،روٹی6سوگرام،
آٹا36 روپے کلو، لکڑی270روپے فی من کے نرخ مقررکیئے گئے ہیں۔ْ ڈی سی او نے
دوکانداروں کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور نرخ نامے
آویزاں کریں۔کوالٹی کا خاص خیال رکھا جا ئے اسے موقع پر اے ڈی سی ، ای ڈی
او زراعت ،ٹی ایم او ،اے سی ، مارکیٹ کمیٹی ، صدر انجمن تاجران اور
دوکانداروں نے شرکت کی
0 comments:
Post a Comment