راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہر میں صبح سویرے ڈکیتی ،دو ڈاکو ٹیلی
نار فرنچائز مالک سے بیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی
سٹی پولیس پہنچ گئی علاقہ کی ناکہ بندی تفصیلات کے مطابق محمدمالک ٹیلی نار
فرنچائز محمدارشد رندھاوا صبح نو بجے کے قریب گھر واقع ڈسٹر کٹ ہسپتال کی
بیک سائیڈ گلی سے اپنی فرنچائز کی جانب آرہے تھے کہ صادق روڈ نزد الائیڈ
بینک دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے
تاجر کے مطابق بیس لاکھ روپے کی رقم جو عید پر فرنچائز کی کمائی تھی جسے
وہ آن لائن کرانے کے لئے بینک جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے حملہ کردیا واقعہ کی
اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائینہ
کیا اس دوران ایس ڈی پی او صدر خالد مسعود بھٹی بھی موقع پر پہنچ گئے
پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرادی تاہم ابتک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں
نہیں آئی
0 comments:
Post a Comment