راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب
اسمبلی سردار شیر علی گورچانی اور ڈی سی او غازی امان اللہ جام پور ہسپتال
پہنچ گئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جام پور ہسپتال
میں ایمرجنسی نافذ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی نے
کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا
اِظہار کیا اورکہا ہے کہ حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی
شریک ہے اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے ہسپتال انتظامیہ کو حادثے
میں زخمی افراد کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ڈی سی او راجن
پور میں اپنے دفتر میں موجودتھے اُنہیں حادثے کی اطلاع ملی تو دفتر چھوڑ کر
جام پور ہسپتال پہنچ گئے اور مسافروں کو دی جانے والی طبی امداد کی نگرانی
کی اس موقع پر ڈی سی او نے اے سی جام پور کو ہدایت کی کہ حادثے میں جاں
بحق افراد کی میتیں فوری طور پر اُن کے آبائی علاقوں میں بھجوائی جائیں ۔
0 comments:
Post a Comment