راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے کہا ہے
کہ ریونیو ریکارڈ کے کمپیوٹر کرنے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے اُمید ہے کہ
آئندہ ماہ یہ کام مکمل ہو جائیگا ریکارڈ کمپیوٹر ہونے کے بعد پٹواری کا
کردار ختم ہو جائیگا شہری آن لائن سسٹم کی بدولت اپنی زمینوں وجائیداد کا
ریکارڈ حاصل کرسکیں گے یہ بات اُنہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہی اُن کا
کہنا تھا کہ یہ حکومت پنجاب کا مستحسن اقدام ہے جس سے پٹواری کلچر کا خاتمہ
ہو گیا ہے
0 comments:
Post a Comment