راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کاٹن جنرز مالکان کسانوں کو فصل کپاس کا صحیح معاوضہ
دیں اوراُن کی فصل کپاس کی آدائیگی فوراً کریں کسانوں کودرپیش مسائل کے حل
کے لئے انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے یہ بات اُنہوں نے کاٹن
جنرز مالکان اور کسان تنظیموں کے راہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
سانگلی ،پتری اور فصل میں نمی کے نام پر کٹوتی ہرگز نہ کی جائے فصل کپاس کی
خریداری میں آڑھتیوں کے کردار کو کم سے کم کیا جائے اجلاس میں کاٹن جنرز
امان اللہ قریشی،چوہدری سجاد حسین گورایہ،چوہدری افتخار علی،ساجد وڑائچ ،ای
ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن خان،ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری ،لیبر
انسپکٹر میاں جہانگیر ،ضلعی صدر کسان اتحاد چوہدری محمد اقبال،خلیل
احمدفریدی جنرل سیکرٹری ،سید محمد اشفاق شاہ،راؤ افسر علی ،ڈی ڈی او زراعت
ملک غلام شبیر ودیگر شریک ہوئے اس موقع پر طے پایا کہ سانگلی ،پتری کے نام
پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائیگی اس موقع پر آڑھتیوں کی جانب سے فی من
کٹوتی کرنے پر آڑھتیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیاآخر میں
ملکی ترقی وسلامتی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی ۔
0 comments:
Post a Comment