راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ زراعت راجن پور نے برائے حصول فریش و تجدید
لائسنس زرعی ادویات تربیت کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی نے بتائی ہے۔ شیڈول کے
مطابق 22 اکتوبر سے 7نومبر تک درخواستیں وصول کی جا ئیں گی ۔فیس تربیت فریش
2ہزار روپے اور تجدید 5سو روپے ہے ۔ ضلع راجن پور کی تمام تحصیلوں میں
تربیت15نومبر سے10دسمبر تک جاری رہے گی ۔ خواہشمند حضرات میٹرک کی سند
،شناختی کارڈ،پرانا لائسنس زرعی ادویات اور تین عدد تازہ تصاویر کے ہمراہ
درخواستیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے دفتر میں جمع کرائیں۔
0 comments:
Post a Comment