راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دن ڈھلتے ہی راجن پور میں ڈاکوؤں کا راج ،کالے
رنگ کے موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے پولیس کا ناک میں دم کر دیا تازہ
واردات میں بس اسٹینڈ پر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے شہری کو موٹر سائیکل
سے محروم کر دیا دو دن پہلے بھی ضیاء شہید روڈ پر علی الصبح موٹر سائیکل
چھین لیا گیا ۔ ٹریفک اہلکار کا موٹر سائیکل چوکی سے چوری ہو گیا روزانہ کی
وارداتوں سے شہر میں خوف کی فضاء قائم ،شہری مغرب کے بعد گھروں میں محصور
ہو جاتے ہیں ۔حکومت حالات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے ۔تفصیل کے مطابق
شاہراؤں پر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر ایک
سوالیہ نشان تھیں مگر اب یہ وارداتیں شہروں کے اندر ہونے لگیں ہیں راجن پور
شہر میں گذشتہ ایک ہفتے سے متواتر وارداتیں ہو رہی ہیں ہنڈا125بلیک کلر کے
موٹر سائیکل پر ڈاکوروزانہ کامیاب وارداتیں کر رہے ہیں جن کو پکڑنے کیلئے
پولیس کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائم میں بھی
اضافہ ہوا ہے ضیاء نامی شخص سے قطب پل پر شام ساڑھے سات بچے موٹر سائیکل
چھین لیا گیا ،خوشحالی بنک کے ملازم کا بنک کے قریب سے موٹر سائیکل چھینا
گیا بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر بیسوں لوگوں کو موٹر سائیکلوں سے
محروم کیا جا چکا ہے موٹر سائیکلوں کے علاوہ لوگوں سے قیمتی موبائل،نقد
رقوم،لیب ٹاپ بھی چھینے جانے لگے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے تحفظ دینے کا
مطالبہ کیا ہ
0 comments:
Post a Comment