راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،انڈس ہائی وے رسول پور کے قریب ٹریفک حادثہ
،تین خواتین سمیت 6مسافر جاں بحق ،دس مسافر زخمی پانچ کی حالت نازک زخمیوں
کو جام پور اور ڈی جی خان کی ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا تفصیل کے مطابق
انڈس ہائی وے رسول پور کے قریب ڈی جی خان سے راجن پور آنے والی مقامی
مسافر بس سامنے سے آنے والی کار کو بچاتے ہوئے کراچی سے ڈی جی خان جانے
والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس الٹنے سے تین خواتین سمیت سات
افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس حادثے میں دس مسافر زخمی بھی ہو گئے اطلاع
ملنے پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو او ر ضلعی انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں جائے
حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جام پور منتقل
کردیا گیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی نعشیں بھی منتقل کی جارہی ہیں ہلاک شدگان
میں نقیب احمد ،پرویز احمد ،ستران سکنہ کشمور،یثریٰ،اسراں ،بینش سکنہ کوٹ
مٹھن شہرشامل ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment