راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن کے آواز وجوابدہی پروگرام کے تحت بستی
سرکی ،بستی بورانی اور دیگر بستیوں کی ویلج کمیٹیوں کے ممبران میں توسیع
کردی گئی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسائل سامنے لانے اور اُن
کا حل تلاش کرنا ہے اِن خیالات کا اِظہار چئیر مین آواز وجوابدہی فورم
نعیم اکبر خان جسکانی نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ ابتک
سینکڑوں مسائل مقامی فورم پر حل کئے گئے ہیں جبکہ کئی اجتماعی مسائل کو حل
کرانے کیلئے فورم کی مدد سے متعلقہ اداروں کے پاس بھجوا دیئے گئے ہیں تاکہ
مقامی آبادی کو درپیش مسائل فوری حل ہوسکیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ
سال قبل شروع کئے گئے عورت فاؤنڈیشن کے اس پروگرام کی بدولت ہزاروں شہریوں
کے مسائل اُن کے گھر کی دہلیز پر حل ہوئے اس پروگرام میں مقامی شہریوں کی
شرکت سب سے زیادہ ہے اس گفتگو کے دوران کلیم اکبر جسکانی ،فہیم جعفر
ایڈووکیٹ ودیگر شخصیات شریک تھیں ۔
0 comments:
Post a Comment