راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں آڑھتی کسانوں سے اونے پونے داموں
’’پھٹی ‘‘ خرید کرنے لگے فی من کٹوتی الگ سے کی جانے لگی کسان معاشی طور پر
بدحال حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کسانوں محمد
باقر،حاجی شمل خان ،حبیب اللہ ،عبدالستار ،نصراللہ ،اعجاز شاکر ودیگر نے
صحافیوں کو بتلایا کہ پھٹی کی فصل آتے ہی آڑھتی سرگرم ہوگئے جگہ جگہ آڑھتیں
کھول لیں اور کسانوں سے اونے پونے داموں پھٹی کی خرید شروع کردی فیکٹری
ریٹ سے کئی گناء کم پر پھٹی خریدی جارہی ہے جبکہ نمی اور سانگلی ،پتری کا
بہانہ بنا کر فی من دو سے تین کلو پھٹی کی کٹوتی کی جارہی ہے کسانوں نے
مزید کہا کہ آڑھتیوں نے غیرقانونی اور کم اوزان والے کنڈے لگا رکھے ہیں
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو آڑھتیوں کی لوٹ مار سے بچایا
جائے
0 comments:
Post a Comment