Feature Top (Full Width)

Sunday, 12 October 2014

مسلم لیگ ن ضلع راجن پور سے منتخب عوامی نمائندگان نے راجن پور کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا سردار ولی محمد خان مزاری


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائیل سردار عاشق حسین مزاری مرحوم کے فرزند سردار ولی محمد خان مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ضلع راجن پور سے منتخب عوامی نمائندگان نے راجن پور کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا پنجاب کا دور افتادہ ضلع آج بھی بے شمار مسائل سے دوچار ہے دریائے سندھ کی دوسری جانب واقع بنگلہ اچھا ضلع راجن پور کا حصہ ہے مگر ضلعی انتظامیہ نے یہاں پر کئی سالوں سے توجہ نہیں دیں سکولز ،مراکز صحت ویران پڑے ہیں تھانوں میں انصاف نہیں ملتا روجہان اور بنگلہ اچھا کے درمیان دریائے سندھ پر اسٹیل کا عارضی پل نصب نہ کرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں عارضی پل کی تنصیب سے دریا کے دونوں جانب بسنے والے شہریوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ بدنام زمانہ ’’ چھوٹو گینگ ‘‘ کی منفی سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ لاحق ہوسکتا ہے ان خیالات کا اِظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ساتھ ان کے بیٹے حمزہ خان مزاری بھی موجود تھے سردار ولی خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی من پسند آفیسران کی تعینا تیوں میں لگے ہوئے ہیں پھٹی کی صحیح قیمت نہ ملنے کے باعث کسان معاشی طور پر بدحال ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اُن کے مرحوم والد سردار عاشق خان نے یہاں کی عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا تھا اور لوگوں کی ترقی کے لئے بے پناہ اقدامات کئے اُن کے والد کی خدمات کو آج بھی ضلع راجن پور کے عوام یاد کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے گذشتہ انتخابات میں مقامی مزاری سرداروں کو سپورٹ کیا جنہوں نے بدقسمتی سے یہاں کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا آئندہ انتخابات میں اُن کی ہمشیرہ ڈاکٹر شیریں مزاری اس حلقہ سے تحریکِ انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور ضلع راجن پور کو صوبے کے دیگر ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرنے میں کردار ادا کریں گی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers