Feature Top (Full Width)

Thursday, 16 October 2014

حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پو ر اضلاع کے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے تین ارب 38 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے شیر علی گورچانی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پو ر اضلاع کے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے تین ارب 38 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے . ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تین سال کے دوران پختہ سڑکوں کی تعمیر، سولر سسٹم کی تقسیم ، جیپ ایبل ٹریک ، تعلیم ، صحت ، لائیو سٹاک اور قبائلی فورس کو ترقی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں ٹی اے ڈی پی کے اجلاس کی صدارات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ . اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی ، رکن صوبائی اسمبلی شمعونہ عنبرین قیصرانی ، ڈی سی او ز غازی امان اللہ ، انجینئر امجد شعیب ترین ، اے سی جی عبدالجبار ، ڈائریکٹر فنانس سکندر علی بخاری سمیت ڈویژن بھر کے ایس ای ، ایکسیئن ، ڈی اوز اور ٹی اے ڈی پی کے متعلقہ افسران شریک تھے ۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کیا کہ ڈیرہ غازیخان او رراجن پور کی قبائلی فورس کو پنجاب پولیس کے مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی سفارش کی جائے گی ۔ ٹی اے ڈی پی کے تحت لوگوں میں 20 فیصد شیئر دینے کی بجائے مفت سولر سسٹم کی فراہمی کی کوشش کی جائے گی ۔فورٹ منرو کی طرز پر ضلع راجن پور کے سیاحتی مقام ماڑی کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان او رراجن پو راضلاع کے جیپ ایبل ٹریکس کی مسلسل بحالی کیلئے بلڈوزر اور فنڈز مختص کیے جائیں گے . قبائلی علاقوں کو میدانی علاقو ں کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے سڑکوں اورجیپ ایبل ٹریکس کا جال بچھایا جائے گا . قبائلی فورس کو پہاڑوں اور ریت کے ٹیلوں پر چڑھنے کیلئے جدید گاڑیاں ، و ائر لیس سیٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے . انہوں نے کہاکہ قبا ئلی علاقے میدانی علاقوں کی نسبت زیادہ پر امن ہیں تاہم قبائلی فورس کو نظر انداز کیا جاتا ہے . انہوں نے کہاکہ جنگلات کے ذخائر ختم ہوتے جا رہے ہیں متعلقہ محکموں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے . انہوں نے کہاکہ میدانی کے ساتھ قبائلی عوام کا بھی حق بنتا ہے کہ انہیں جدید سہولیات فراہم کی جائیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers