راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،صوبائی حکو مت کی جانب سے عیدالاضحی سے تین
روز قبل سبسڈی پر آلو ،پیاز اور ٹماٹر کی 3 روزفروخت ،حکومت پنجاب کو
2لاکھ روپے کا خسارہ تفصیل کے مطابق مارکیٹ میں آلو ،یپاز اور ٹماٹر کی
بڑھتی قیمتوں پر حکومت پنجاب نے ضلعی حکومتوں کو عید الاضحی سے تین روز قبل
تین روز کیلئے ہی فئیر پرائس شاپس کھولنے کی ہدایات جاری کی گئیں جس پر
ضلعی انتظامیہ نے تین روز کیلئے پانچ فئیر پرائس شاپس کھولیں اور موبائل
شاپس کے ذریعے حاجی پور اور دیگر دیہی علاقوں میں بھی سستے داموں یہ سبزی
فروخت کی گئی ٹماٹر بازار میں ایک سو روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا جسے
سبسڈی کے ساتھ 54 روپے کلو فروخت کیا گیا آلو مارکیٹ میں 76 روپے فروخت
ہورہا تھا جس پر چھ روپے سبسڈی دے کر 70 روپے فروخت کیا گیا اس طرح پیاز
مارکیٹ میں 37 روپے کلو فروخت ہورہا تھا جسے سبسڈی کے ساتھ 30 روپے فروخت
کیا گیا یوں تین ایام کے دَوران انتظامیہ نے دو لاکھ روپے کا خسارہ ظاہر
کیا دوسری جانب شہریوں محمد اَویس ،وحید علی،مظاہر اکبر ودیگر نے صحافیوں
کو بتلایا کہ صرف صبح کے وقت چند گھنٹے یہ سبزی ہر شہری کو صرف ایک ،ایک
کلو دی جاتی رہی حکومتی اہلکار وں نے فرضی بلز بنائے ہیں تحقیقات ہونی
چاہیءں ۔
0 comments:
Post a Comment