راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرائیکی خطہ کو رنجیت سنگھ سے پہلے کی شکل میں بحال
کیا جائے۔ سرائیکی صوبہ کی تحریک پہچان کے حصول کیلئے ہے قومیتی مسائل اس
ملک کا سب سے بڑا مسلۂ ہے حکومتی اقدامات سے کاشتکاروں کو اپنے گھر تک
بیچنے پڑے گے سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ و مرکزی رہنما سرائیکستان
عوامی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے ایس کیو آئی کے ضلعی صدر راجن پور
محمد بخش براٹھا کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے بعد مرکزی سیکرٹری اطلاعات
ایس کیو آئی جام فیض اللہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سرائیکی خطہ کے نام اور جغرافیہ کا مکمل دفاع کریں گے جنوبی پنجاب صوبہ مہم
تخت لاہور کے ایجنڈہ کی تکمیل ہے جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ جنوبی پنجاب
صوبہ مہم کے حامی اپنے آپ کو سرائیکی کی بجائے جنوبی پنجابی کہلوائیں جنوبی
پنجاب کے نام پر ہیڈ تریموں ،ہیڈسندھائی ،جناح بیراج اور چشمہ بیراج سے
دستبردار نہیں ہوں گے رنجیت سنگھ کی جارحیت سے پہلے کی شکل میں حیثیت بحال
کی جائے پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے مقبوضہ علاقوں کی واگزاری تک جدوجہد
جاری رکھیں گے عوام جنوبی پنجاب صوبہ کے ڈیڈ ایشو کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں
کپاس کے کم ریٹ پر حکمرانوں کی مذمت کرتے ہیں صنعت کاروں کی نمائندہ حکومت
کاشت کاروں کے گھر فروخت کرنے پر تیار ہے سپریم کورٹ ٹی پی سی کو ہدایات
کرے کہ وہ کپاس کی خود خریداری کر کے کپاس کا کم از کم ریٹ چار ہزار مقرر
کرے اس موقع پر اسحاق خان لغاری ،حاجی امین ارائیں ،مصطفٰی ارائیں ودیگر
بھی موجود تھے بعد ازاں انہوں نے یونین کونسل کوٹلہ عیسن کا دورہ کیا اور
سید زبیر شاہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اورسیکھانی والہ میں سراج سیال
اور خادم حسین قریشی رسول بخش سونترہ کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کیا
اور ریخ باغ والہ میں عبدالکریم بھٹہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔
0 comments:
Post a Comment