راجن
پورڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن پر حملہ کے خلاف
جمیعت علمائے اسلام (ف ) (س ) وعلمائے دیوبند کا پریس کلب کے سامنے
احتجاجی مظاہرہ مولانا پر حملہ کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ تفصیل
کے مطابق گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف ،س اور علمائے دیوبند نے قائد
جمیعت مولانا فضل الرحمن پر کوئیٹہ کے اندر ہونے والے خودکش حملہ کے خلاف
احتجاج کیا یہ احتجاج ڈسٹر کٹ پریس کلب کے سامنے کیا گیا مقررین مولانا
محمد اکمل حقانی ،قاری محمود قاسمی ،مفتی ارشاد حقانی ،ضلعی صدر جمیعت
علمائے اسلام مولانا یسین شاکر ،مولانا خضر محمودودیگر نے کہا کہ اسلام
آباد دھرنے کو سپورٹ کرنے والی سیکولر قوتوں نے مولانافضل الرحمن پر حملہ
کرایا ہے کیونکہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ ملک میں قرآن وسنت کی ترویج
اور آئین وپاکستان کی حفاظت کے لئے تَگ ودَو کی ہے مولانا فضل الرحمن
مسلمانوں کی کمان کررہے ہیںیہو دونصاریٰ پاکستان میں اسلام کو پھلتا پھولتا
کبھی نہیں دیکھ سکتے اس احتجاج میں ضلعی صدر ختم نبوت مولانا علی محمد
صدیقی اور دیگر جماعتوں کے علماء کرام بھی شریک تھے جبکہ احتجاجی مظاہرے
میں کثیر تعداد میں علمائے دیوبند اور مختلف مدرسوں کے حفاظ کرام اور طالب
علم شریک تھے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا پر حملہ کرنے والے عناصر کو
گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ
لیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے شاہرائیں بند کردیں گے مظاہرہ
کے دوران سٹی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔
0 comments:
Post a Comment