راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل روجہان میں پانی چوری عروج پر پہنچ چکی محکمہ
انہار بے بس مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی عاطف حسین مزاری پر مختلف
نہروں سے کَٹ لگوا کر نہری پانی چرانے کا الزام تحصیل روجہان کا زمیندار
وسابق اُمیدوار یونین ناظم حیات خان کیچو انتظامیہ اور محکمہ انہار کی طرف
سے پانی چوروں کے خلاف عدم کاروائی پر عدالت عالیہ ملتان بنچ پہنچ گیا
عدالت عالیہ سے انصاف ملنے کی اُمید ہے زمیندار حیات خان کیچو نے راجن پور
میں پریس کانفرنس کے دوران بتلایا کہ طارق مائینر پر بے شمار کٹ لگے ہوئے
ہیں جس سے علاقہ کے زمیندار نہری پانی سے محروم ہیں زیرِ زمین پانی کڑوا ہو
نے کی وجہ سے لوگوں کا گذر بسر صرف نہری پانی پر ہے شہری کا کہنا تھا کہ
مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی اور اس کے بھائی وبھتیجے نہری پانی چوری
کرا رہے ہیں شہری کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کے ایکسئین کو
متعدد بار درخواستیں دیں مگر تاحال تحصیل روجہان کی نہروں سے پانی چوری
نہیں رک سکی علاقہ مکینوں نے تنگ آکر اب عدالت عالیہ ملتان سے رجوع کیا ہے
جہاں سے ہمیں انصاف ملنے کی توقع ہے اُن کا کہنا تھا کہ ممبر صوبائی اسمبلی
کے خلاف آواز بلند کرنے پر اُنہیں جانی نقصان کا خدشہ لاحق ہے ان کا کہنا
تھا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اُس کی تمام تر
ذمہ داری ایم پی اے ن لیگ پر ہوگی اُنہوں نے صوبائی محتسب پنجاب سے مطالبہ
کیا کہ اعلیٰ سطحی ٹیم تحصیل روجہان روانہ کی جائے اور نہری پانی کی چوری
کی روک تھام میں کردار ادا کیا جائے دوسری جانب ممبر صوبائی اسمبلی سردار
عاطف حسین مزاری کے ترجمان کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کے
باعث ان پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں تحصیل روجہان کے لئے نہری پانی کے
حصول کے لئے جتنی کوششیں انہوں نے کی تحصیل روجہان کے عوام بخوبی آگاہ ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment