Feature Top (Full Width)

Saturday, 25 October 2014

فرقہ ورانہ کشیدگی دور کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں مجاہد خان برمانی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے ماڈ ل تھانہ سٹی راجن پور میں وحدت ا لمسلمین کے مرکزی رہنما و منتظمین و روائتی جلوس لائسنس داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اعجاز رنداھاوا کی سربراہی میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مجاہد خان برمانی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ راجن پور سٹی میں محرم الحرام میں ہونے والے جلوس و مجالس کے لائسنس دار و مہتمم کا ایک اجلاس بلایا گیا۔ جس میں سکیورٹی آگاہی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنے خطاب میں امن وامان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کا درس دیں۔اور فرقہ ورانہ کشیدگی دور کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ مجالس اعزاداری روٹس پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ کسی بھی شخص کو تخریب کاری کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ کیوں کہ نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسینؑ نے حق و سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ راجن پور میں ہونے والا جلوس و مجالس کی نگرانی سی سی ٹی وی سکیورٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ جن کو مختلف چوکوں ، بازاروں گلیوں اہم مقامات پر نصب کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر مرکزی امام بارگاہ سید احسن شمسی ،ضلعی رہنما سید سجاد حسین بخاری، ضلع صدر موسی رضا جسکانی، ضلعی سیکریٹری نشریات قربان حسین سونترہ ، سید عطا ء4 حسین شاہ ،غلام شبیر جسکانی ،میاں آفتاب احمدو دیگر لائسنس داران موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers