راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیپلز پارٹی کوٹلہ نصیر کے رہنما شعیب حسن سومرو
نے کہا کہ 18اکتوبر کو سندھ میں چیئر مین بلاول بھٹو کے جلسہ میں کوٹلہ
نصیر سمیت اور دیگر علاقوں سے کارکنان و عہدیداران بھرپور شرکت کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام ، مزدوروں ،کسانوں کی جماعت ہے ۔
ہمیشہ غریبوں کو ریلیف اور مراعات دینے کیلئے پالیسیاں مرتب کرتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ڈویژنل صدر سرور عباس ایڈووکیٹ اور ضلعی صدر ملک احسان
عمران کی قیادت میں پارٹی چٹان کی طرح مضبوط ہوچکی ہے ۔ آئندہ الیکشن پیپلز
پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور بلاول بھٹو کو کارکنان ،عوام وزیر
اعظم بنا کر دم لیں گے
0 comments:
Post a Comment