راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،خلفائے راشدینؓ کے ایام سرکاری سطح پر
منائے جائیں گرفتار راہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے خلفائے راشدینؓ کے ایام
پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اہلسنت والجماعت کی یوم
شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر ریلی کے بعد کچہری چوک میں جلسہ کے
دوران مقررین کا حکومت سے مطالبہ تفصیل کے مطابق اہلسنت والجماعت کے
زیراہتمام یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر ریلی نکالی گئی ،ریلی
ریلوے اسٹیشن راجن پور سے شروع ہوکر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی
میں ضلع بھر سے اہلسنت والجماعت کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی ریلی
کے شرکاء نے جماعت کے جھنڈے ،بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر
مطالبات دَرج تھے ریلی کی قیادت ضلعی صدر اہلسنت والجماعت ریاض معاویہ نے
کی ریلی کچہری چوک میں جلسہ میں تبدیل ہوگئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے
راہنماؤں مولانا محمد اکمل حقانی ،مولانا سعید اور ریاض معاویہ نے خطاب
کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین حضرت ابوبکر صدیقؓ ،حضرت
عمر فاروقؓ ،حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ کے ایام سرکاری سطح پر منائے
جائیں اور اس روز عام تعطیل کی جائے مقررین کا کہنا تھا کہ اصحابِ رسول ﷺ
سے ہی ہمیں اسلام کی دَولت ملی آج پاکستان میں قائداعظم ؒ کی پیدائش کا
دِن مناتے ہیں حکومت ایسے ہی خلفائے راشدین کے ایام منانے کا اعلان کرے
نیزاہلسنت والجماعت کے گرفتارکارکنان رہا کیا جائے جماعت کے راہنماء ملک
محمد اسحاق کو فوری رہا کیا جائے اس موقع پرمولانا فضل الرحمن پر حملہ کی
بھی مذمت کی گئی اور اس بات پر شکرادا کیا گیا کہ وہ اس حملہ میں محفوظ رہے
ہیں پولیس کی بھاری نفری کچہری چوک میں موجود رہی آخر میں ملکی سلامتی
اور ملت اسلامیہ کی ترقی کے لئے دعاء کی
0 comments:
Post a Comment