راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی
گورچانی نے کہا ہے کہ طاہر القادری فیصل آباد میں بری طرح ناکام ہوگئے ،وہ
عوام سے نوٹ کس بنیاد پر مانگ رہے ہیں پہلے وہ اپنی جماعت کا آڈٹ کرائیں
پھر عوام سے پیسہ مانگیں حکومت پنجاب نے ترقیاتی منصو بے شروع کئے ہوئے ہیں
اور دوھرنے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔پاکستان کے عوام نے وھرنے
والوں کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ۔وھرنوں میں دوماہ سے نہ جانے کس کے خلاف
مہم چلائی جا رہی ہے۔ پورے ملک کی عوام وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے
ساتھ کھڑی ہے ۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والے لیڈر ملتان میں جان بحق ہونے والے
کارکنوں کو چھوڑکر سیدھے اسلام آ باد چلے گئے ۔انہیں اپنے کارکنوں سے نہیں
صرف اپنے مفادات سے محبت ہے ۔اس محبت میں وہ اپنی جماعت کو بھی قربان کرنے
کو تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پور میں مقامی کاٹن مل کا
افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔سردار شیر علی خان گورچانی
نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخی ترقیاتی کام کئے۔1سے 50میگاواٹ
کے سولر منصوبے توانائی بحران میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کریں گے اس
لئے تمام متعلقہ ادارے سمال سولر منصوبوں پر تیزرفتاری سے عملدرآمد کے
حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت قائد اعظم
سولر پارک بہاولپور میں اپنے وسائل سے ابتدائی طور پر 100میگا واٹ کا شمسی
توانائی کا منصوبہ لگا رہی ہے اور اس منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا
جارہا ہے اور خدا کے فضل سے رواں برس کے اختتام تک سولر منصوبے سے بجلی کا
حصول ممکن ہو گا ۔ ہمیں عہد کرناہوگا کہ ہم مکمل طور پر جمہوری اصولوں کی
پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کو قائد اور اقبال کا ملک بنانے کے لئے اپنی
تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور جمہوری نظام کا تحفظ کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment