Feature Top (Full Width)

Thursday, 2 October 2014

ضرت خواجہ غلام فریدؒ کا یوم ولادت 23زی الحج کوپورے پاکستان میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا حبیب الرحمن فریدی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا یوم ولادت 23زی الحج کوپورے پاکستان میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن حبیب الرحمن فریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ برصغیر پاک و ہند کے صوفیاء کرام میں ہفت زبان صوفی شاعرحضرت خواجہ غلام فریدؒ کانام سنہری حروف میں لکھا جاتاہے۔خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن سالہا سال سے اس تہوار کو منانے کا اہتمام کرتی آرہی ہے ۔امسال بھی پورے پاکستان میں 520یونٹس اپنے اپنے حلقے میں یوم ولادت فریدؒ کے حوالے سے تقاریب منعقدکر رہے ہیں۔اس کی مرکزی تقریب دربارفریدؒ کوٹ مٹھن شریف پر منعقد کی جائے گی۔جس کی صدارت سجادہ نشین دربار فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کریں گے۔اس موقع پر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کی شاعری اور صوفی ازم پرمتعدد مقالے پڑھ کر اس عظیم ہستی اور انسان دوست شخصیت کو خراج تحسین پیش کیائے گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ آج جب ہمارا معاشرہ مکمل طورپرمذہبی ،سیاسی اور فکری انتشار کا شکار ہوچکاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بکھرتے ہوئے معاشرے کو رواداری،بھائی چارہ، امن و آشتی کے ساتھ رہنے کیلئے ہمیں صوفیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرناہوگا۔ یادرہے اس موقع پر جھمر اور مختلف ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔آخر میں عوامی گلوکار شفیق احمد سانگھی محفل کافی رنگ میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا کلام پیش کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers