راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کسانوں نے چار روز دن رات ایک کر کے نشتر پل کریک
نمبر 1 کے آگے زیر آب سڑک کو اپنی مدد آپ کے تحت بنا لیا ،ایس ڈی او قبل از
وقت پل چالو کرنے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے دوسری طرف دریائی کشتیوں کے
مالکان نے مسافروں سے اوور چارجنگ اور تذلیل کی انتہا کر دی ، پاک کسان
اتحاد کے صدر راؤ شوکت علی نے ڈی سی او سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔تفصیل
کے مطابق کچہ کے علاقوں میں رہائش پذیر کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت
لاکھوں روپے خرچ کر کے دو ماہ زیر آب رہنے والی سڑک کو قابل استعمال بنا
دیا پاک کسان اتحاد کے صدر راؤ شوکت علی نے الزام لگایا ہے کہ ایس ڈی
اوشبیر قریشی پل پر پھٹے وغیرہ ڈالنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے اس کا موقف ہے
کہ قبل از وقت وہ پل چالو نہیں ہونے دے گا کچہ کے علاقوں میں رہائش پذیر
کاشتکاروں،مسافروں اوردربار فرید پر آنے والے زائرین کو دریائی کشتیوں کے
مالکان کی لوٹ مار کا سامنا ہے اور وہ من مانے کرایے وصول کر رہے ہیں انہوں
نے کہا کہ ہائی وے افسران مذکورہ پل کی تعمیر کیلئے سرکاری خزانے سے
لاکھوں روپے کے فنڈز نکلواتے ہیں جو کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں کاشتکاروں کی
طرف سے پل بنائے جانے پر وہ سیخ پا ہیں کہ اب سرکاری فنڈز سے وہ محروم ہو
جائیں گئے ۔راؤ شوکت علی نے ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر سے
مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ہائی وے کے افسرن کی طرف سے پل کو چالو کرنے میں
ڈالی گئی رکاوٹوں کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر کچے کے کسان احتجاج پو مجبور
ہو جائیں گئے۔
0 comments:
Post a Comment