Feature Top (Full Width)

Saturday, 3 September 2016

رکھ ڈائمہ مٹھن کوٹ کے جنگلات میں لاکھوں روپے کے درخت اور جنگلات کی مٹی فروخت کرنے کا اسکینڈل منظر عام

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)رکھ ڈائمہ مٹھن کوٹ کے جنگلات میں لاکھوں روپے کے درخت اور جنگلات کی مٹی فروخت کرنے کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا ۔انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیکنیکل ٹیم الزامات کی تحقیقات کرے گی تفصیل کے مطابق رکھ ڈائمہ کے وسیع و عریض جنگل سے ہزاروں درخت چوری کر کے فروخت کیے جا چکے ہیں جنگل میں سے گذرنے والے زیر تعمیر بے نظیر اپروچ روڈ پر جنگل کی مٹی غیر قانونی طور پر ٹھیکیدار اور جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ڈالی گئی جس کی وجہ سے جنگل کے ایک بڑے حصے میں جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور مذکورہ اراضی قابل استعمال نہیں رہی ۔اس جرم پر پردہ ڈالنے کیلئے ملی بھگت کر کے ٹھیکیدار کو معمولی جرمانہ بھی کیا گیا تاکہ اس اسکینڈل کو ختم کیا جا سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کو اس ضمن میں متعدد درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں جن میں الزامات لگائے گئے کہ سالہا سال سے تعینات افسرن بھاری رقوم کے عوض رکھ ڈائمہ میں تعیناتیاں کراتے چلے آ رہے ہیں ان میں بعض ایسے ہیں جو سالوں جیل کاٹ چکے ہیں اور اب بھی ان کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں ۔رکھ ڈائمہ کے جنگلات میں ہزاروں درختوں کے کاٹے جانے کے نشانات موجود ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہیں ۔ابتدائی سماعت کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے الزامات کی جانچ پڑتال کیلئے ٹیکنیکل ٹیم رکھ ڈائمہ کے جنگلات میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو چند روز بعد یہاں پہنچ کر تحقیقات شروع کر دے گی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers