راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ملک دشمن عناصر بے نقاب ہو رہے ہیں کراچی کے
حالیہ واقعات کے بعد پوری قوم اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہے
لسانی اور علاقائی تعصبات کا پرچار کرنے والے بھی کمزور ہو نگے ان خیالات
کا اظہار مسلم لیگ مٹھن کوٹ کے نو منتخب کونسلروں حمزہ کمال فرید ،ڈاکٹر
علی حسن ،خواجہ محمد سلیم،بابا طفیل احمد،خاتون کونسلر شمیم اختر،عبدالمجید
سندھی اور عطا اللہ دریشک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ
مسلم لیگ کی حکومت نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے
اور دہشت گردوں کو شکست فاش ہو رہی ہے پوری قوم شریف برادران کے شانہ بشانہ
پر عزم کھڑی ہے ۔کراچی کے واقعات اگرچہ افسوس ناک ہیں مگر حکومت وطن دشمن
عناصر کا قلع قمع کر کے رہے گی موجودہ حکومت کو ایک طرف معاشی میدان میں
کامیابیاں مل رہی ہیں تو دوسری طرف کئی عشروں سے خراب امن و امان کی
صورتحال کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔اس وقت خوش ائند بات یہ ہے کہ قومی
یکجہتی میں اضافہ ہوا ہے یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ اس ملک کا مستقبل درخشاں
اور تابناک ہے۔
0 comments:
Post a Comment