Feature Top (Full Width)

Saturday, 3 September 2016

جرمن اور کورین ماہرین نے راجن پور کے علاقے تمن مزاری میں بننے والے ونڈ پاور پراجیکٹ کا دورہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرمن اور کورین ماہرین نے راجن پور کے علاقے تمن مزاری میں بننے والے ونڈ پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ محمد یوسف ،ڈی پی او راجن پور عرفان اللہ اور کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس عمران منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ونڈ پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی آسٹریلین کمپنی کے کنٹری ہیڈ عمران شفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔کورین اور جرمن ماہرین نے ونڈ پاور پراجیکٹ کی دونوں سائٹس پر لگے ٹاورز کا معائنہ کیا اور وہاں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔بعد میں ان ماہرین کے وفد نے روجھان میں گریڈ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور عمران منیر نے ماہرین کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس ونڈ پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے انجیئنرز اور کارکنوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں ہمیں رینجرز اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ونڈ انرجی پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بی ایم پی کو تعینات کیا گیا ہے۔جو دن رات یہاں پر موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں توانائی کے پروجیکٹ پر کام کرنے والے کارکنوں اور انجینئرز کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔اس سلسلے میں رینجر اور پولیس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے ونڈ پاور پراجیکٹ کی سائٹ پر موجود کارکنوں اور دیگر عملہ کی سیکیورٹی کے لئے کئے گئے خاطر خواہ بندوبست کا جائزہ لیا اور تجاویز پیش کیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers