Feature Top (Full Width)

Saturday, 3 September 2016

راجن پور سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے اصغر جلبانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ای ڈی او کمیونٹی ڈیولپمنٹ راجن پور اصغر جلبانی نے کہا ہے کہ راجن پور سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجن پور میں29اگست سے شروع پولیو مہم میں تمام متعلقہ محکمے اور این جی اوز کے افراد بھی بھر پور حصہ لیں گے تاکہ اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس پولیو مہم میں ضلع راجن پور میں تین لاکھ 52ہزار پانچ سو پچھتر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات انہوں اپنے دفتر میں پولیو کے خاتمے کی مہم میں این جی اوز کی شمولیت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی او صحت ڈاکٹر محبت علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور ضلع بھر سے این جی اوز کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔اس موقع پر این جی اوز کے نمائندہ گان نے یقین دلایا کہ پولیو مہم کے خاتمے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ہرطرح کا تعاون فراہم کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers