راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )زرعی ادویات پر 17فیصد جی ایس ٹی ختم، کسانوں
کے ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں کا ٹیرف آٹھ روپے 85پیسے فی یونٹ سے کم کر کے
پانچ روپے 35پیسے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کسانوں کو بلا سود
قرضے،سمارٹ فون اور ایزی پیسہ کے ذریعے رقم ان کے موبائل فون میں منتقل کر
دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے ڈی سی
او کمپلیکس میں محکمہ زراعت کے افسران کے اجلاس میں خطاب کے دوران
کیا۔اجلاس میں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن
پور زراعت کی ترقی اور کسانوں تک حکومت پنجاب کے ثمرات پہنچانے میں کوشاں
ہے ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ڈی او زراعت محمد اسلم
نجم،ڈی او واٹر منیجمنٹ ،ڈی او سائل فرٹیلیٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ
پروٹیکشن الیاس رضاکلا چی ،ایگریکلچر آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران موجود
تھے۔سیکریٹری زراعت نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے زراعت کی
بہتری اور خوشحالی کے لئے 100ارب روپے کے پیکج کا اعلان زرعی معیشت اور
دیہی علاقوں کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جو
سمارٹ فون دئیے جا رہے ہیں ان پر ایگری سروسز کا ٹائٹل درج ہے۔کسانوں کے
مسائل کے حل کے لئے زرعی ماہرین اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر
مشتمل پنجاب ایگریکلچر کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے پلانٹ
پروٹیکشن اینڈ پیسٹ وارننگ کے افسران کو ہدایت کی کہ زرعی ادویات کی چیکنگ
کو مزید سخت کیا جائے اور کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔بعد
ازاں انہوں نے ڈی سی او کمپلیکس کے لان میں ڈی سی او ظہور حسین گجر کے
ہمراہ فائیکس کا پودا لگایا اور دعاکی۔ا
0 comments:
Post a Comment