راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت
کی کاوشوں سے ضلع راجن پور میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے اور
پاک آرمی اپنی طرف سے راجن پور میں ترقیاتی منصوبے شروع کرا رہی ہے ۔رینجرز
اور دیگر سیکیورٹی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان
کی صورت حال بہت ہونے سے ضلع میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور عوام
خوش حال ہوں گے۔یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں ضلع بھر میں امن کی
مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے ملٹری اوررینجر زحکام کے ساتھ
ہونے والی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔میٹنگ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران
،رینجرز،آرمی کے جوان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی
او ظہور حسین گجر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی دلچسپی اور رینجرز کی
تعیناتی سے ضلع میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے،کچے کے علاقہ میں بھی صورت
حال کنٹرول میں ہے ۔پولیس اوررینجرز کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل
ہے۔
0 comments:
Post a Comment