Feature Top (Full Width)

Saturday, 3 September 2016

چا ئے کے ہو ٹلو ں پر نا قص انتظاما ت ڈسٹر کٹ فو ڈ اتھا رٹی نو ٹس لے ،شہر ی

راجن پور(نامہ نگار )بس اسٹینڈ راجن پور پر چائے کے ہوٹل بیماریاں پھیلا رہے ہیں صحت و صفائی کے حوالے سے ناقص انتظام کا ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہا ر سماجی و عوامی حلقوں عبدالصمد ،ظہیر احمد،شبیر احمد، خلیل احمدشوکت حسین،عابد حسین و دیگر نے کیا انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ متعلقہ ادارے مصلحت پسندی کا شکار ہیں سیاسی پریشر کے باعث ایسے مسائل پر توجہ مرکوز نہیں کی جاتی مذکورہ ہوٹلوں کے اندر بدبو دار ماحول انسانی صحت پر بڑے اثرات ڈال رہا ہے چائے کے برتنوں کو صاف ہی گندے پانی سے کیا جاتا ہے کئی کئی روز ہوٹلوں میں جھاڑوں تک نہیں دیا جاتا پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود ایسے ہوٹلوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جاتی انہوں نے ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کی صحت سے کھیلنے والے ایسے ہوٹلوں کو فی الفور بند کیا جائے اس مقصد کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کا فعال کیا جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers