راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور، نادرا دفتر میں ٹاؤٹ مافیا کاراج ،ٹوکن
کے لئے نادرا دفتر کے باہر لگے کھوکھے کے مالک سے رجوع کر نے کی ہدایت
،ٹوکن 2 سو روپے میں فروخت کئے جانے کاالزام شہریوں محمد وسیم ،عبداللہ خان
،محمد بلال ،محمد اکرم ،مائی اللہ بچائی ودیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے
کہا کہ نادرا دفتر اب انڈس ہائی وے پر منتقل کردیا گیا جو راجن پور شہر سے
ڈیڑ ھ کلو میٹر دور قائم کیا گیا ہے جہاں سائلین کے لئے سائے کاکوئی انتظا م
نہیں کیا گیا ہے جبکہ شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ٹوکن اجراء کے لئے بھی
دوسو روپے کی رشوت وصول کی جارہی ہے اس حوالے سے اندر بیٹھے ملاز مین نے
سڑک کے پار کھوکھے والے کواختیار دے رکھا ہے جو سائلین سے دوسو روپے وصول
کر کے پرچی تھما دیتا ہے اس پر چی والے سائل کو فوری ٹوکن جاری کر کے اندر
بلا لیا جاتا ہے جبکہ دیگر قوانین سے چھٹکارے کے لئے مزید ریٹ مقرر ہیں
شہریوں نے وفاقی وزیرداخلہ ،چئیر مین نادرا ،نادرا ساؤتھ ریجن انچارج سے
فوری نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment