راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف کے ممبر صو بائی اسمبلی
بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت کو صرف لاہور نظر
آتا ہے اسے باقی پنجاب سے کوئی سروکار نہیں ہے جنو بی پنجاب کے اضلاع میں
اس وقت پینے کا صاف پانی ،نکاسی آب اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی جیسے
بڑے مسائل کاسا منا ہے مگر حکو مت پنجاب صرف شاہرات کی تعمیر اور اورنج
ٹرین منصو بہ پر اپنے وسائل خرچ کررہی ہے جب صو بے کی عوام کو بنیادی سہو
لیات ہی دستیاب نہیں ہیں تو گڈ گورننس کانعرہ کس بنیاد پر پنجاب حکو مت لگا
رہی ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے یہ باتیں اُنہوں نے راجن پور میں صحا
فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ جنو بی پنجاب کے عوام اس
وقت سنگین مسائل سے دوچار ہیں اس لئے ضروری ہے کہ یہاں کی عوام کے بنیادی
مسائل حل کئے جائیں اُن کا کہنا تھا کہ مالی سال 2016-17 ء کے لئے ترقیاتی
بجٹ مختص کرکے اس پر ساڑھے سولہ فی صد جی ایس ٹی کا نفاذ کردیاگیا ایسا کر
کے حکومت پنجاب اپنی ٹیکس وصولی ظاہر کر نا چاہتی ہے اصل وصولی تو دوسرے
محاصل کی ہے جس پر پنجاب حکو مت توجہ ہی نہیں دے رہی اس موقع پر دیگر
راہنماء بھی موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment