Feature Top (Full Width)

Saturday, 3 September 2016

آئین کے تحت الطاف حسین کا مواخذہ کیا جائے امان اللہ خان دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آئین کے تحت الطاف حسین کا مواخذہ کیا جائے تاکہ ملک دشمنوں کی نہ صرف حوصلہ شکنی ہو بلکہ آئندہ کسی کو پاکستان کے خلاف زبان درازی کی جرات نہ ہو یہ باتیں سابق ایم پی اے وپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئرراہنماء سردار امان اللہ خان دریشک نے راجن پورمیں پیپلز پارٹی عہدیداروں و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے بعدمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ملک دشمنوں کے ایماء پر وطن عزیز کے خلاف ایسے نازیبااور غیرشائستہ الفاظ استعمال کئے جس سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس نے پاکستان کی سالمیت کو ناقابل تلافی جرم پہنچانے کااِرتکاب کیا ہے جوکہ غدارِ وطن ہے اس لئے اب پارلیمنٹ الطاف حسین اور اس کی پارٹی کے خلاف غداری کابل پاس کرے اور ایم کیوایم پر مستقل پابندی لگا کر الطاف حسین اور اس کی پارٹی کو غداری کی سزا دے ایم کیو ایم کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کوڈی سیٹ قرار دیا جائے تاکہ اس ملک دشمن عوام دشمن جماعت کا محاسبہ ہو اس کو پاکستان لا کر آئین اور قانون کے مطابق پھانسی دی جائے یہی پوری قوم کی آواز ہے اس موقع پر ممبر صوبائی کونسل پاکستان پیپلز پارٹی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک،سردار صدیق خان دریشک،ضلعی صدر پی ایس ایف شفقت اللہ خان دریشک ودیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers