Feature Top (Full Width)

Thursday, 30 October 2014

حکومت ملک میں معا شی انقلاب جبکہ معا شی ملکی معیشت تبا ہ کرنا چا ہیےڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک ن

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت ملک میں معا شی انقلاب جبکہ معا شی ملکی معیشت تبا ہ کرنا چا ہیے ہیں عمران خان کو بھی ما یوس کے سوا کو ئی کچھ نہیں ملے گا بہتر ہے دھر نا ختم کر کے خیبر پختونحواہ حکومت پر تو جہ دیں ۔ان خیا لات کا اظہا ر ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن ڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت ملک میں معاشی انقلاب بر پا کر ناچا ہتی ہے جبکہ بعض ساززشی عنا صر غیر ملکی ایجنڈ ے کی تکمیل کے لئے ملکی معیشت کو کمزور کر ناچا ہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ طا ہر القادری کی طر ح عمران خان کو بھی بالآخر دھر نا ختم کر نا ہو گا ۔بہتر ہے وقت سے پہلے دھر نا ختم کت کے عوام میں جا ئیں اور آئیندہ الیکشن تک صبر کا مظا ہر ہ کر یں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شر یف نے تر قیا تی کا موں کا رخ جنو بی پنجا ب کی طر ف موڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پا ر لیمنٹ ملک کا سپر یمادارہ ہے عمران خان نے سٹر کوں کا انتخا ب کر کے جمہوریت اور پا ر لیمنٹ دونوں کی تو ہین کی ہے عوام انہیں کبھی صا ف نہیں کر ینگے ۔اس موقع پر ملک منیر احمد ،سید نور الحسن بخا ری و دیگر افراد بھی مو جود تھے

راجن پور ضلع بھر میں 2250 سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی ہر معمور

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عا شورہ محرم الحرام کے دوران سیکو رٹی انتہا ئی سخت ،امن وامان کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جا ئیگا ۔ضلع بھر میں 2250 سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی ہر معمور کئے گئے ہیں فر قہ ورایت کے خا تمہ کے لئے علما ء کرام اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں ان خیا لات کا اظہا ر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور زاہد محمود گو ندل نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ ؂حضرت امام حسین ؑ کی زند گی ہما رے لئے مشعل راہ ہے ۔عا شورہ محرم الحرام کے دوران پورے ضلع بھر 2250 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔جلوس روٹس ،مجا لس عزا کی جگہوں ،اعزاداری جلوس کے راستوں پر چیکنگ کا مر حلہ سخت رکھا گیا ہے بعض حسا س مقا مات جن میں جا م پور ،شکا ر پور ،فاضل پور ،روجھان شہر شا مل ہیں ان مقا ما ت پر CCT کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 197 جگہوں پر ریڈیو کیمر ے لگا ئے گئے تا کہ کو ئی نا خو شگوار واقعہ رونما نہ ہو انہوں نے کہا کہ لا ئسنس داروں کو چا ہیے کہ وہ ہر آدمی پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک افراد کو دیکھتے ہی فوری طورپر پولیس کو اطلا ع دیں ۔انہوں نے کہا کہ علما ء کرافر قہ وارنہکشید گی کے خاتمہ اور عا شورہ محرم الحرام کے دوران پر امن فضا کے قیا م کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں ۔اس موقع پر D.S.P صدر چوہدری اعجا ز احمد رند ھا ،روجھان فضل الر حمان و دیگر اہلکاران بھی موجود تھے

مادر پدر آزادی اسلامی اقدار کیلئے خطرہ ہےمفتی ارشاد احمد حقانی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مادر پدر آزادی اسلامی اقدار کیلئے خطرہ ہے کوایجوکیشن کے تعلیمی ادارے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہیں بند کر کے خواتین کیلئے علیحد ہ تعلیمی ادارے بنائے جائیں ان خیالات کا اظہا ر جمیعت علماء اسلام کے تحصیل صدر مفتی ارشاد احمد حقانی،مولانا عمر فاروق،مولانا غلام یاسین شاکر اورقاری محمود احمد قاسمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کو ایجوکیشن مغربی تہذیب کی نرسری ہے اسلام نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے آزادانہ ملاپ کی ہر گز اجازت نہیں دیتا جس کے سبب آج معاشرے میں بے حیائی اور فحاشی کا طوفان آیا ہوا ہے رہی سہی کسر این جی اوز نے پوری کر دی ہے اسلام عورت کی آزادی کے خلاف نہیں بلکہ سب سے زیادہ آزادی اور حقوق اسلام نے عورت کو دئے ہیں مگر اس کیلئے حدود وقیود کو پورا کیا جانا چاہیے مغربی تہذیب کے اثرات سے اسلامی اقدار اور خاندانی نظام تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں مادر پدر آزادی سے تہذیبوں کو بھی خطرہ ہے اور کئی اس کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں حکومت اسلامی تعلیمات کے اندر سسٹم کو بہتر بنائے سیاسی اصلاحات کے مطالبے کرنے والوں کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قوانین کے خلاف بھی شور مچاناچاہیے ۔پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اسلامی تہذیب سے ہی یہ ملک ترقی کر پائے گا مغربی تہذیب ہمیں انتشار کی طرف لے جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے شیر علی گورچانی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہپاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ۔ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے کسی صورت ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دھرنوں کے باعث بجلی کے منصوبوں میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ کرے گی۔ توانائی کے منصوبے کو نہایت تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیاہے۔ ملکی معیشت طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔پنجاب میں صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے منصوبے شفاف طریقے سے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔وھرنے کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنا سکڑ کر صرف دو گھنٹے کا رہ گیاہے اور یہاں کارکنان صرف دو گھنٹے کے لئے آتے ہیں اور میوزیکل نائٹ منا کر چلے جاتے ہیں، انہیں عوامی خدمت سے کوئی سرو کار نہیں۔پاکستان کے 18کروڑ عوام نے احتجاج اور انتشار کی سیاست کو یکسر مسترد کردیاہے۔ملک کو دھرنوں کی نہیں بلکہ اتحاد کی قوت سے مسائل چھٹکارا دلانے کی ضرورت ہے۔

Wednesday, 29 October 2014

عا شورہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظا ما ت انتہا ئی سخت کئے گئے فضل الر حمان خان

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عا شورہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظا ما ت انتہا ئی سخت کئے گئے ہیں روجھان تحصیل میں کل 10تفر یے نکا لے جا ئینگے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سر کل روجھان فضل الر حمان خان نے عمر کوٹ ،بنگلہ اچھا ،شا ہوالی اور روجھان کے مختلف عزاداری روٹس اور جلوس کی جگہوں کا معا ئنہ کے دوران صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ محر م الحرام کے دوران سیکو رٹی کے سخت انتظا ما ت کر تے ہو ئے تحصیل روجھان کل 300 کے قر یب نفر ی تعینا ت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل روجھان میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران کل تغر یے نکا لے جا ئینگے ۔جن میں 5 تفر یہ عمر کوٹ ،1 شا ہوالی ، 3 بنگلہ اچھا میں بر آمد ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی اتنظا میہ کی راضے عا شورہ محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 کے تفا ذ پر سختی سے علمدار آمد کرا یا جا ئیگا ۔فر قہ وارانہ گفتگو ،کسی کو گڑبڑ کر نے کی اجازت نہیں دی جا ئیگی انہوں نے کہا کہ عا شورہ محرم الحرام میں علماء کتام کا تعا ون مثالی ہے D.P.O راجن پور زاہد محمود گو ندل کی قیادت میں ضلع بھر میں پولیس اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہی ہے اس موقع پر ثنا ء اللہ مستو ئی ودیگر سیکورٹی کے اہلکا ران بھی موجود تھے

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا سنیٹری انسپکٹر سال میں کروڑ روپیہ کمانے لگا

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا سنیٹری انسپکٹر سال میں کروڑ روپیہ کمانے لگا سال بھر افسران کی جیبیں بھی بھرتا رہا ۔عوامی حلقوں کی طرف سے تحقیقات کا مطالبہ ۔جوں جوں ملک سیاسی عدم استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے کرپشن کی شرح اس تیزی سے بڑھ رہی ہے aیونین کونسل مٹھن کوٹ سی او یونٹ کے اہلکار کے تین سالوں میں اثاثے تین کروڑ سے بھی تجاوز کر گئے ہیں 2013کے الیکشن میں با اثر اہلکار کے حق اور مخالفت میں سیاسی جلسوں میں بھی تقریریں کی گئیں اور الیکشن کے بعد اس کا تبادلہ بھی کر دیا گیا مگر تبادلہ کرانے والوں کو جلد اسے منسوخ بھی کرانا پڑا ۔14ہزار روپے تنخواہ لینے والا بلدیہ مٹھن کوٹ کایہ سنیٹری انسپکٹر ایک شاندار کوٹھی اور کار کا مالک ہے۔حال ہی میں اس پر ایم پی اے اور ایم این اے کے نام پر بھتہ لینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ملازم مذکورہ کے اثاثے تین کروڑ سے بھی تجاوز کر گئے ہیں سماجی کارکنوں ریاض احمد ،محمد حسین،خلیل و دیگر نے اس بارے فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دن ڈھلتے ہی راجن پور میں ڈاکوؤں کا راج ،کالے رنگ کے موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے پولیس کا ناک میں دم کر دیا

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دن ڈھلتے ہی راجن پور میں ڈاکوؤں کا راج ،کالے رنگ کے موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے پولیس کا ناک میں دم کر دیا تازہ واردات میں بس اسٹینڈ پر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا دو دن پہلے بھی ضیاء شہید روڈ پر علی الصبح موٹر سائیکل چھین لیا گیا ۔ ٹریفک اہلکار کا موٹر سائیکل چوکی سے چوری ہو گیا روزانہ کی وارداتوں سے شہر میں خوف کی فضاء قائم ،شہری مغرب کے بعد گھروں میں محصور ہو جاتے ہیں ۔حکومت حالات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے ۔تفصیل کے مطابق شاہراؤں پر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان تھیں مگر اب یہ وارداتیں شہروں کے اندر ہونے لگیں ہیں راجن پور شہر میں گذشتہ ایک ہفتے سے متواتر وارداتیں ہو رہی ہیں ہنڈا125بلیک کلر کے موٹر سائیکل پر ڈاکوروزانہ کامیاب وارداتیں کر رہے ہیں جن کو پکڑنے کیلئے پولیس کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے ضیاء نامی شخص سے قطب پل پر شام ساڑھے سات بچے موٹر سائیکل چھین لیا گیا ،خوشحالی بنک کے ملازم کا بنک کے قریب سے موٹر سائیکل چھینا گیا بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر بیسوں لوگوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کیا جا چکا ہے موٹر سائیکلوں کے علاوہ لوگوں سے قیمتی موبائل،نقد رقوم،لیب ٹاپ بھی چھینے جانے لگے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہ

محکمہ پبلک ہیلتھ راجن پور کا اہلکار پانچ سالوں سے گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کر رہا ہے

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ پبلک ہیلتھ راجن پور کا اہلکار پانچ سالوں سے گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کر رہا ہے ۔بااثر سیاسی شخصیات پشت پر ہیں ۔تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور میں بھی فنانس آفیسر نے 10سال سے خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجزملازمین کو بر طرف کر کے فرضی تعیناتیاں کر لیں ۔حکومت نوٹس لے اور اہلکار سے پانچ سالوں کی تنخوائیں واپس وصول کرے سماجی و عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق محمد طارق ولد کیچو کے بارے پتہ چلا ہے کہ وہ پانچ سالوں سے اپنی ڈیوٹی پر نہیں گیا اس عرصہ کی تمام تنخوائیں اسے گھر پہنچائی گئیں ۔اس کا پس منظر یوں بتایا گیا ہے کہ اہلکار طارق ایک سیاسی وڈیرے کا سر گرم رکن ہے جسے نوازنے کیلئے یہ ملازمت دی گئی ۔دوسری طرف تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن میں درجنوں فرضی ملازمین کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے ۔کرپشن ڈیلی ویجز کے ملازمین کی بھرتی میں کی جا رہی ہے اختر ولد غلام محمد دو سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہ لے رہا ہے اس کرپشن میں فنانس افسر ملوث ہے جس کے اثاثے کروڑوں روپے تک پہنچ چکے ہیں افسران کے نام پر بھتہ بی وصول کیا جاتا ہے غلام اکبر، فیض احمد رانجھو ، غلام شفقت، شوکت عباس ،محمد اسماعیل کے نام چند یوم قبل ڈیلی ویجز کے ملازمین میں ڈالے گئے ہیں جن کی تنخوائیں افسران کی جیبوں میں جائیں گی۔سماجی کارکنوں ریاض ،خلیل،اشفاق و دیگر نے میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

Tuesday, 28 October 2014

فری لیگل ایڈ ڈیسک کے قیام کا مقصد نادار افراد کو مفت قانونی امداد کی فراہمی ہے تاکہ وہ انصاف تک رَسائی حاصل کرسکیںراشدہ بانو

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیٹزن کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ڈسٹر کٹ بار راجن پور میں ’’فری لیگل ایڈ ڈیسک ‘‘ قائم ،افتتاح کردیا گیا افتتاحی تقریب میں پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی راشدہ بانو ،اسسٹنٹ پروگرام آفیسر فاروق ملک ،معروف قانون دان عمیر عثمان بھٹی ،خواجہ فرید لائیرز فورم کی میمونہ حبیب ایڈووکیٹ ،مستنصر یوسفی ،مشتاق بلال بھٹی سمیت تحصیل راجن پور کی یونین کونسلوں سے منتخب چئیر مین اور ممبران سی سی ایچ ڈی بھی موجود تھے اس موقع پر پروگرام آفیسر راشدہ بانو نے کہا کہ فری لیگل ایڈ ڈیسک کے قیام کا مقصد نادار افراد کو مفت قانونی امداد کی فراہمی ہے تاکہ وہ انصاف تک رَسائی حاصل کرسکیں اُن کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین جو غربت کی وجہ سے اپنے حقوق حاصل کرنے سے قاصر ہوں تو فری لیگل ایڈ کے وکلاء اُن کی مفت قانونی معاونت کریں گے اسی طرح تحصیل راجن پور کے ہریونین کونسل میں موبائل لیگل ایڈ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ پروگرام آفیسر سی سی ایچ ڈی فاروق ملک کا کہنا تھا کہ فری لیگل ایڈ ڈیسک کو کامیاب بنا کر غریب مردو خواتین اور بچوں کو مفت انصاف فراہم کیا جاسکتا ہے جس سے دیہی عوام کو نہ صرف اُن کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم ہوگا بلکہ معاشرتی مسائل میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی ۔

دیہی علاقوں میں بھی سستے داموں یہ سبزی فروخت کی گئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،صوبائی حکو مت کی جانب سے عیدالاضحی سے تین روز قبل سبسڈی پر آلو ،پیاز اور ٹماٹر کی 3 روزفروخت ،حکومت پنجاب کو 2لاکھ روپے کا خسارہ تفصیل کے مطابق مارکیٹ میں آلو ،یپاز اور ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت پنجاب نے ضلعی حکومتوں کو عید الاضحی سے تین روز قبل تین روز کیلئے ہی فئیر پرائس شاپس کھولنے کی ہدایات جاری کی گئیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے تین روز کیلئے پانچ فئیر پرائس شاپس کھولیں اور موبائل شاپس کے ذریعے حاجی پور اور دیگر دیہی علاقوں میں بھی سستے داموں یہ سبزی فروخت کی گئی ٹماٹر بازار میں ایک سو روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا جسے سبسڈی کے ساتھ 54 روپے کلو فروخت کیا گیا آلو مارکیٹ میں 76 روپے فروخت ہورہا تھا جس پر چھ روپے سبسڈی دے کر 70 روپے فروخت کیا گیا اس طرح پیاز مارکیٹ میں 37 روپے کلو فروخت ہورہا تھا جسے سبسڈی کے ساتھ 30 روپے فروخت کیا گیا یوں تین ایام کے دَوران انتظامیہ نے دو لاکھ روپے کا خسارہ ظاہر کیا دوسری جانب شہریوں محمد اَویس ،وحید علی،مظاہر اکبر ودیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ صرف صبح کے وقت چند گھنٹے یہ سبزی ہر شہری کو صرف ایک ،ایک کلو دی جاتی رہی حکومتی اہلکار وں نے فرضی بلز بنائے ہیں تحقیقات ہونی چاہیءں ۔

مولانا پر حملہ کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مفتی ارشاد حقانی


راجن پورڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن پر حملہ کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف ) (س ) وعلمائے دیوبند کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مولانا پر حملہ کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف ،س اور علمائے دیوبند نے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن پر کوئیٹہ کے اندر ہونے والے خودکش حملہ کے خلاف احتجاج کیا یہ احتجاج ڈسٹر کٹ پریس کلب کے سامنے کیا گیا مقررین مولانا محمد اکمل حقانی ،قاری محمود قاسمی ،مفتی ارشاد حقانی ،ضلعی صدر جمیعت علمائے اسلام مولانا یسین شاکر ،مولانا خضر محمودودیگر نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کو سپورٹ کرنے والی سیکولر قوتوں نے مولانافضل الرحمن پر حملہ کرایا ہے کیونکہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ ملک میں قرآن وسنت کی ترویج اور آئین وپاکستان کی حفاظت کے لئے تَگ ودَو کی ہے مولانا فضل الرحمن مسلمانوں کی کمان کررہے ہیںیہو دونصاریٰ پاکستان میں اسلام کو پھلتا پھولتا کبھی نہیں دیکھ سکتے اس احتجاج میں ضلعی صدر ختم نبوت مولانا علی محمد صدیقی اور دیگر جماعتوں کے علماء کرام بھی شریک تھے جبکہ احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں علمائے دیوبند اور مختلف مدرسوں کے حفاظ کرام اور طالب علم شریک تھے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا پر حملہ کرنے والے عناصر کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے شاہرائیں بند کردیں گے مظاہرہ کے دوران سٹی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

جمعیت علما ء اسلام (ف) ضلع راجن پور کی قا ئد جمعیت مولانا فضل الر حمن پر گز شتہ ہو نے والے خودکش حملے کے خلاف احتجا جی ریلی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جمعیت علما ء اسلام (ف) ضلع راجن پور کی قا ئد جمعیت مولانا فضل الر حمن پر گز شتہ ہو نے والے خودکش حملے کے خلاف احتجا جی ریلی جمعیت علما ء اسلام کے ضلعی مر کز جا مع نمر ہ ضیا ء شہید روڈ سے شر وع ہو ئی جسکی قیا دت مولانا علی محمد صد یقی ضلعی سر پر ست اور ضلعی امیر مولانا یسین شاکر اور قا ری محمود احمد قا سمی نے کی ریلی میں سینکڑوں افراد پر مشتمل تھی جنہوں نے پر چم نبوی تھام رکھا تھا اور حکو مت سے مطا لبہ کر رہے تھے کہ قا ئد جمعیت پر حملہ آوروں کی کھو ج لگا کر انکو گر فتا ر کر کے کیفر کر دار تک پہنچا یا جائے جمعیت کے لوگ امن پسند ہیں ہمیشہ امن ہی کی بات کر تے ہیں لیکن یہود نصادی اور انکے ایجنٹ مغر بی تہذیب کی آگے سر سکندری بننے والا قا ئد جمعیت مولا نا فضل الر حمن ہی ہے جسکو وہ راستے سے ہٹا کر اپنی تہذیب مسلط کر نا چا ہیے یہ ریلی پر یس کلب پر جا کراحتجا جی مظا ہر ہ کی شکل اختیا ر کر گئی جس سے تحصیل امیر مفتی ارشاد احمد حقا نی تحصیل جنرل سیکر ٹری خان زمان خان ،مولانا طا ہر القاسمی ،مولاناظفر اللہ سیال ،مفتی خضر محمود نے خطاب کیا اور ریلی پر امن طورپر اختتام پذیر ہو گئی

Monday, 27 October 2014

خلفائے راشدینؓ کے ایام پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ریاض معاویہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،خلفائے راشدینؓ کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں گرفتار راہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے خلفائے راشدینؓ کے ایام پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اہلسنت والجماعت کی یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر ریلی کے بعد کچہری چوک میں جلسہ کے دوران مقررین کا حکومت سے مطالبہ تفصیل کے مطابق اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر ریلی نکالی گئی ،ریلی ریلوے اسٹیشن راجن پور سے شروع ہوکر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ضلع بھر سے اہلسنت والجماعت کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے جماعت کے جھنڈے ،بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات دَرج تھے ریلی کی قیادت ضلعی صدر اہلسنت والجماعت ریاض معاویہ نے کی ریلی کچہری چوک میں جلسہ میں تبدیل ہوگئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راہنماؤں مولانا محمد اکمل حقانی ،مولانا سعید اور ریاض معاویہ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین حضرت ابوبکر صدیقؓ ،حضرت عمر فاروقؓ ،حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اور اس روز عام تعطیل کی جائے مقررین کا کہنا تھا کہ اصحابِ رسول ﷺ سے ہی ہمیں اسلام کی دَولت ملی آج پاکستان میں قائداعظم ؒ کی پیدائش کا دِن مناتے ہیں حکومت ایسے ہی خلفائے راشدین کے ایام منانے کا اعلان کرے نیزاہلسنت والجماعت کے گرفتارکارکنان رہا کیا جائے جماعت کے راہنماء ملک محمد اسحاق کو فوری رہا کیا جائے اس موقع پرمولانا فضل الرحمن پر حملہ کی بھی مذمت کی گئی اور اس بات پر شکرادا کیا گیا کہ وہ اس حملہ میں محفوظ رہے ہیں پولیس کی بھاری نفری کچہری چوک میں موجود رہی آخر میں ملکی سلامتی اور ملت اسلامیہ کی ترقی کے لئے دعاء کی 

محرم الحرام کے دوران غیرقانونی اور بغیر اجازت نکالے جانے والے جلوسوں کی روک تھام کرے طارق محمود لاکھا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ ،اہلسنت والجماعت کی جانب سے راجن پور میں شام چار بجے ایک اورریلی نکالی گئی ریلی مدرسہ فاروق اعظمؓ ٹھیڑی کالونی سے شروع ہوکر کچہری چوک میں پہنچی ریلی کی قیادت ضلعی صدر جماعت طارق محمود لاکھا نے کی ریلی میں تحصیل جام پور اورروجہان سے بھی کثیر تعداد میں عہدیدار اور کارکنان شریک ہوئے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا جاوید بلال ،مفتی مطیع اللہ،مولانا بشیر احمد،محمد انور چنیوٹی ،محمد عُبیدُاللہ لاکھا ،قاری امتیاز معاویہ ودیگر نے حضرت عمرفاروقؓ کی شان بتلاتے ہوئے خطاب میں کہا کہ حضرت عمر ابن خطابؓ وہ ہستی ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے خدا تعالیٰ سے مانگا اور حضرت عمرؓ کے دین اسلام کے قبول کرنے کے بعد ہی اسلام پھیلا حضرت عمرؓ نے اسلامی سلطنت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے پولیس کے محکمہ کی بنیاد ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران غیرقانونی اور بغیر اجازت نکالے جانے والے جلوسوں کی روک تھام کرے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر کاروائی کرے مقررین کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود رکشوں اور ویگنوں میں نوحے اور مرثیے چلائے جارہے ہیں جبکہ سرعام بازاروں میں نوحے چلانے پر پابندی عائدہے اُن کا کہنا تھا کہ اصحابِ رسول ﷺ کی شان میں کسی کو گستاخی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی مقررین کا یہ بھی کہناتھا کہ اہلسنت جماعت کے لاؤڈ اسپیکر پر خطبے پر پابندی اور مقدمہ دَرج کرلیا جاتا ہے مگر یہ کہاں کا انصاف ہے کہ مجالس لاؤڈ اسپیکرز پر پڑھی جارہی ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاسوں میں اہلسنت جماعت کو بھی بلایا جائے اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے غور کیا جائے مقررین نے مولانا فضل الرحمن پر حملے کی مذمت کی اور حملہ آوروں کو کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا مقررین نے ایران کی جانب دراندازی کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مقررین نے گذشتہ سال سانحہ راولپنڈی کے ذمہ داروں کو ماہ محرم کے دوران گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا آخر میں ملکی سلامتی اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعاء کی گئی اس موقع پر نہ صرف سٹی پولیس بلکہ ایلیٹ فورس کے دستہ بھی جلوس کے ہمراہ رہے ۔

دو مسلح افراد نے شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) انڈس ہائی وے پر کوٹلہ لنڈان کے قریب دو مسلح افراد نے شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ بندی کردی تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا راجن پور کا شہری امین چیمہ سے دو مسلح افراد گن پوائینٹ پر اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے ۔

Sunday, 26 October 2014

یہودی لا بی مولانا فضل الر حمن کو راستے سے ہٹا ناچا ہتے ہیں قاری حماد اللہ حیدری

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جمعیت علما ء اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولانایسین شا کر ضلعی جنرل سیکر ٹری قاری حماد اللہ حیدری تحصیل راجن پور کے امیر مفتی ارشاد احمد حقا نی تحصیل جنرل سیکرٹری خان زمان خان ،مولانا محبو ب حسن سومر و ،مولانا ظفر اللہ سیال اتحا د اہلسنت والجما عت کے ضلعی جنرل سیکر ٹری مولانا طا ہر قا سمی ،مولانا شبیر احمد حقانی عالمی مجلس ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا علی محمد صدیق ،قاری محمود احمد قا سمی ،قا ری ہدایت ا اللہ تنظیم اہلسنت کے مولانا عمر فا روق قر یشی ،مولا نا عثمان فاروقی نے مولانا فضل الر حمن پر خود کش حملے کی شدید ترین مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہودی لا بی اند رونی اور بیر ونی قوتوں کے نا پا ک ارادوں کے آگے مولانا کا وجود خطرہ ہے اس لیے وہ راستے سے ہٹا ناچا ہتے ہیں لیکن ہم انہیں بتا نا چا ہتے ہیں تمھا ری انتہا ئی سزا موت ہے ابتد ائی تحفہ جا ن کی قر با نی اسلام کی خاطردینا ہے اس لیے ہم حکومت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ فی الفور قا تلوں کر کے عبر تنا ک سزا دے ۔

Saturday, 25 October 2014

بھتہ نہ دینے پرخطر ناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کلیم اختر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سنیٹری انسپکٹرطارق حسین چشتی پر ن لیگی ایم پی اے اور ایم این اے کی گاڑیوں کے تیل کیلئے بھتہ وصول کرنے کا الزام ،وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او راجن پور سے تحقیقات اور تحفظ دینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ کے دوکاندار فوجی کلیم اختر نے اپنی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ سنیٹری انسپکٹر طارق حسین چشتی اسے تین ہزار روپے ماہانہ بھتہ دینے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے اور بھتہ نہ دینے پرخطر ناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔سنیٹری انسپکٹر کا اصرار ہے کہ اسے ن لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کی گاڑیوں میں تیل ڈلواناپڑتا ہے اگر اسے تین ہزار روپے ماہانہ نہ دیا گیا تو وہ کوئی بھی کاروائی کر سکتا ہے فوجی کلیم اختر نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او راجن پور سے اپیل کی کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔

محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتہائی سخت کر دی جا ئیگی فضل الر حمن خان

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فرقہ وارانہ کشید گی کے خاتمہ میں علما ء کرام اپنا بھر پور کر دار ادا کریں عا شورہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتہائی سخت کر دی جا ئیگی ۔امن امان کے قیام کے لئے بھر پور جد وجہد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہا ر ڈی ایس پی روجھان سر کل فضل الر حمن خان نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سیکورٹی پلان تیا ر کیا گیا ہے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل کی دلو لہ انگیز قیا دت میں پولیس اپنے فرا ئض با احسن طر یق انجا م دے رہی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فرقہ واریت ملک وقوم کے لئے زیر قا تل ہے اس لئے علما ء کرام کو چا ہیے کہ وہ فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے حکومتی ادارروں کیسا تھ تعا ون کر یں انہوں نے کہا کہ مجالس عزا کی جگہوں ۔عزاداری روٹس پر سیکورٹی کے تمام انتظاما ت مکمل کر ائے گئے ہیں ۔کسی بھی شحض کو گڑ بڑ کی اجا زت نہیں دینگے ۔عا شورہ محرم ہمیں ایثا ر وقر با نی کا درس دیتا ہے جس میں نواسہ رسولﷺ حضر ت امام حسین ؑ نے حق وسچ کی آواز بلند کت برےء ہوئے جا م شہادت نوش کیا اس موقع پر ایس ایچ او روجھان پر ویز خان احمدا نی ،ایس ایچ او عمر کوثنا ء اللہ خان مستو ئی،ایس ایچ او بنگلہ اچھا محمد حنیف غوری بھی مو جود تھے ۔

پٹواری متحد ہو کر عوام الناس کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور کو شاں ہیں محمودفر ید سیال

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صد ر انجمن پٹواریاں راجن پور محمودفر ید سیال نے کہا ہے کہ پٹواری متحد ہو کر عوام الناس کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور کو شاں ہیں پٹواریوں کے حقوق کا تحفظ میر ی اولین تر جیحات میں شا مل ہے انہوں نے کہا کہ ایک حلقہ پٹواری پوری ایما نیداری سے اپنے علاقہ میں عوام الناس کی جا ئید اد کا تحفظ کر تا ہے اور متاثرہ کا ایک اہم فر د ہے پٹواری بر داری ملک وقوم کے لئے اپنی خد مات بااحسن طر یق انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے تما م پٹواری مجھے عزیز ہیں کسی بھی پٹواری کے خلاف کو ئی اقدام اٹھا یا گیا تو ہم شدید احتجاج کر ینگے اس موقع پر عبد الر شید پٹواری ،فا روق احمد آرائیں ،اشفا ق احمد ،میاں حبیب احمد ،میاں ریا ض احمد ،عبد الغفا ر دریشک اور دیگر افراد بھی موجو د تھے

جرائم پیشہ افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں محمد اشرف ما کلی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایس ایچ او صدر محمد اشرف ما کلی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں ان کے خلاف بھر پور کا روائی جا ری ہے انہوں نے کہا کہ صدر کے علاقہ میں گشت کے نظام کا انتہائی مو ثر بنا دیا گیا ہے جس سے چوری ،ڈکیٹی کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ D.P.O راجن پور زاہد محمود گو ندل کی قیادت میں ضلع بھر کی پولیس اپنے پیشہ وارانہ فرائضب احسن طریق انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ منشیا ت فر وش کسی رعا یت کے مستحق نہیں انہوں نے نو جواں نسل کو تباہ وبر بار کر دیا ہے منشیات فر وشوں کے خلاف پو لیس کی کاروائیاں جا ری ہیں اس موقع پر محمد اختر گوندل ،منیر نا صر ،ملک غلام رضا کھیا را ،محر ر راؤ عبد الخا لق ،جام فر ید بخش ودیگر اہلکاربھی موجود تھے

دن رات عوام کی فلاح وبہبود کو شا ں ہیں چو ہدر ی مسعود اختر

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سا بق ٹکٹ ہو لڈر پی پی 249 چوہدری مسعود اختر عوام کے ہمدرد رہنما ہیںآ ئیندہ الیکشن ان کی جیت یقینی ہے ان خیا لات کا اظہار سما جی کارکن راؤ عطا اللہ ظفر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ چو ہدر ی مسعود اختر دن رات عوام کی فلاح وبہبود کو شا ں ہیں راجن پورکی عوام انہیں ایم پی اے دیکھنا چا ہتے ہیں اس موقع راؤ سہیل احمد ،نا در جمیل بھی موجود تھے ۔

فر قہ وارانہ کشید گی کے خا تمے میں علما ء کرام اپنا بھر پور کر دار ادا کریں

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محرم الحرام مجا لس اعزاء واعزاداری روٹس پر سیکورٹی موثر کے لیے دس کیمرے نصب کر دے گئے ہیں ،فر قہ وارانہ کشید گی کے خا تمے میں علما ء کرام اپنا بھر پور کر دار ادا کریں ناخو شگوار واقعہ سیبچنے کے لیے سیکورٹی پلان تیا ر تفصیلات کے مطا بق ماڈل تھا نہ سٹی ایس ایچ او مجا ہد خان بر ما نی نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا D.P.O زاہد محمود گو ندل کی قیا دت میں پولیس اپنے فرائض با احسن طر یق سے سرانجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سیکورٹی پلان تیا رکر لیا گیا ہے فر قہ واریت ملک وقوم کے لیے خطر ہ ہے اس لیے علما ء کرام کو چا ہیے کہ وہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حکومتی اداروں کے سا تھ تعاون کر یں انہوں نے مزید کہا کہ اعزاداری کی جگہوں پر کیمرے نصب کر دے گئے ہیں تا کہ نا خوشگو ار واقعہ سے بچنے کے لیے فی الفور بچ جا سکے راجن پورپر امن سٹی ہے فرقہ راویت کسی بھی شحض کو گڑبڑ کر نے کی اجا رت نہیں دے گئے محرم الحرام ہمیں ایثار وقر با نی کا درس دیتا ہے جس میں نواسہ رسولﷺحضرات امام حسین ؑ نے حق وسچ کی آواز کو بلند کر تے ہوئے جا م شہادت نوش کی اس موقع پر اے ایس چوہدری اکرم ،حا فظ محمد فیض ،خلیل احمد سونترہ بھی موجود تھے

فرقہ ورانہ کشیدگی دور کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں مجاہد خان برمانی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے ماڈ ل تھانہ سٹی راجن پور میں وحدت ا لمسلمین کے مرکزی رہنما و منتظمین و روائتی جلوس لائسنس داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اعجاز رنداھاوا کی سربراہی میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مجاہد خان برمانی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ راجن پور سٹی میں محرم الحرام میں ہونے والے جلوس و مجالس کے لائسنس دار و مہتمم کا ایک اجلاس بلایا گیا۔ جس میں سکیورٹی آگاہی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنے خطاب میں امن وامان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کا درس دیں۔اور فرقہ ورانہ کشیدگی دور کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ مجالس اعزاداری روٹس پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ کسی بھی شخص کو تخریب کاری کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ کیوں کہ نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسینؑ نے حق و سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ راجن پور میں ہونے والا جلوس و مجالس کی نگرانی سی سی ٹی وی سکیورٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ جن کو مختلف چوکوں ، بازاروں گلیوں اہم مقامات پر نصب کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر مرکزی امام بارگاہ سید احسن شمسی ،ضلعی رہنما سید سجاد حسین بخاری، ضلع صدر موسی رضا جسکانی، ضلعی سیکریٹری نشریات قربان حسین سونترہ ، سید عطا ء4 حسین شاہ ،غلام شبیر جسکانی ،میاں آفتاب احمدو دیگر لائسنس داران موجود تھے۔

حکومت جنوبی پنجاب کی پسماندہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا۔ روزگار سکیم کے۔ دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ رروزگار سکیم میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے زائد کوٹہ مختص کرنا میاں برادران کی جنوبی پنجاب کی عوام سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا حکومت جنوبی پنجاب کی پسماندہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا \" اپنا روزگار \" سکیم ملک وقوم کے لیے نیک شگن ہے۔ جس سے نوجوان نسل اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے گی اور بے روزگار کی خاتمہ ہوگا۔ مزید انہوں نے کہا کہ خاص طور پر جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرنا اس بات کا آئینی ثبوت ہے کہ میاں برادران اس خطہ سے دلی وابستگی رکھتے ہیں۔ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک کی دن رات کی محنت نے پورے ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔ اس موقع پر شاہنواز خان دریشک ، فیاض حسین کورائی ، محمد اکرم خان دریشک و دیگر افراد موجود تھے۔

بہترین کارکردگی بدنام زمانہ مفرور اشتہاری منظوربوہڑ کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا ارشاد احمد

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ کوٹ مٹھن کے ایس آئی ارشاد احمد کی بہترین کارکردگی بدنام زمانہ مفرور اشتہاری منظوربوہڑ کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ٹریکٹر چور جمیل بلہوڑہ بھی ہتھے چڑھ گیا۔ مقدمہ درج عوامی سماجی حلقے کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق مٹھن کوٹ میں تعینات ایس آئی ارشاد احمد نے پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔بروس آباد کچے کے علاقہ سے بدنام زمانہ مفرر اشتہاری جو کہ سنگین واردتوں میں ملوث تھا اور عدالتی مفرور تھا۔ منظور بوہڑ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ٹریکٹر چور جمیل بلہوڑہ کو بھی گرفتار کرلیا۔

فرقہ ورانہ کشیدگی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا زاہد محمود گوندل

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حساس مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہوگئی۔ عاشورہ محرم کے دوران سخت حفاظتی انتظامات فرقہ ورانہ کشیدگی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے مجالس۔ جلوس روٹس کی جگہوں کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہ کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں سیکورٹی سخت کردی جائیگی۔ اور حفاظتی انتظامات بھرپور طریقے سے کئے جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع راجن پور کے بعض حساس علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کھی جائیگی۔نفری کم پڑنے پر اضافی نفری منگوائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ٹیمیں اس دوران ضلع بھر کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ علماء4 کرام اپنے خطابات میں امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کا درس دیں۔اور فرقہ ورانہ کشید گی دور کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم ہمیں ایثار و امن سلامتی کا درس دیتا ہے۔ مجالس ، جلوس، عزاداری، روٹس پر چیکینگ کا عمل سخت رکھا جائیگا۔ تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔

Wednesday, 22 October 2014

ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورت اتھارٹی راجن پور نے انڈس ہائی وے پر واقع دانش سکول فاضل پور پر ایک مستقل بس سٹاپ مقرر کر دیا ہے


راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورت اتھارٹی راجن پور نے انڈس ہائی وے پر واقع دانش سکول فاضل پور پر ایک مستقل بس سٹاپ مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو اس سٹاپ پر رکنے اور مسافروں کو اتارنے اور سوار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگر کسی ٹرانسپورٹر نے اس کے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گی

راجن پور محرم الحرام کے موقع پر انتظامات اور سیکورٹی کے حوالے سے ایک پلان جاری کر دیا ہے

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ راجن پور محرم الحرام کے موقع پر انتظامات اور سیکورٹی کے حوالے سے ایک پلان جاری کر دیا ہے ۔ پلان کے مطابق اس کے ضلعی سربراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ ہوں گے جبکہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز انچارج ہو ں گے ۔ اس سلسلے میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، ٹی ایم ایز،محکمہ صحت ، سول ڈیفنس ،واپڈا ،پی ٹی سی ایل،ریسکیو1122اور محکمہ پولیس کو ان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک الگ سیکورٹی پلان بھی جاری کرے گا تاہم ٹریفک انتظامات کے لیئے ڈی ایس پی ٹریفک انتظامات کرے گا ۔

غازی امان اللہ کی ہدایت پر شہر بھر کی صفائی،چھڑکا ؤ اور ناجائز تجاوزات کے لیئے بھر پور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی ہدایت پر شہر بھر کی صفائی،چھڑکا ؤ اور ناجائز تجاوزات کے لیئے بھر پور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کے لیئے مختلف ٹیمیں اور نگران مقرر کر دیئے گئے ۔ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی محمدارشد گوپانگ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے لیے سینٹری ورکرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائیٹ کے لئے بھی عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور شہر بھر میں لگے پودوں کی حفاظت اور ان کو پانی لگانے کے لیئے بھی سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر نگران عملہ چیک کرے گا ان نگرانی کا عمل سخت ہو گا۔ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی ۔

محکمہ زراعت راجن پور نے برائے حصول فریش و تجدید لائسنس زرعی ادویات تربیت کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ زراعت راجن پور نے برائے حصول فریش و تجدید لائسنس زرعی ادویات تربیت کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی نے بتائی ہے۔ شیڈول کے مطابق 22 اکتوبر سے 7نومبر تک درخواستیں وصول کی جا ئیں گی ۔فیس تربیت فریش 2ہزار روپے اور تجدید 5سو روپے ہے ۔ ضلع راجن پور کی تمام تحصیلوں میں تربیت15نومبر سے10دسمبر تک جاری رہے گی ۔ خواہشمند حضرات میٹرک کی سند ،شناختی کارڈ،پرانا لائسنس زرعی ادویات اور تین عدد تازہ تصاویر کے ہمراہ درخواستیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے دفتر میں جمع کرائیں۔

Tuesday, 21 October 2014

محکمہ پبلک ہیلتھ کےاہلکاروں اپنے مطالبات کے حق میں اجتجاجی مظاہرہ

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ پبلک ہیلتھ کے بیسوں اہلکاروں کا راجن پور اور جام پورمیں اپنے مطالبات کے حق میں اجتجاجی مظاہرہ ،مطالبات کی منظوری تک اجتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔تفصیل کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ نے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے اور ان ملازمین کو صاف پانی پراجیکٹ میں ضم کرنے کے خلاف ضلعی دفتر پبلک ہیلتھ میں صبح 8بجے سے دوپہر تین بجے تک سات گھنٹے ا یپکا راجن پور کے صدر محمد راشد بٹ اور سینئر ہیڈ کلرک میاں سجاد حیدر کی قیادت میں اجتجاج کیا ۔اس موقع پر محمد راشد بٹ نے اعلان کیا کہ اجتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کا کسی دوسرے شعبہ میں منتقلی غیر قانونی ہے جس کی بھر پورمزاحمت جاری رکھیں گئے اجتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب تک ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ا یپکا کے صوبائی عہدیداران کی ہدایت پر اجتجاج شروع کیا گیا ہے

Sunday, 19 October 2014

سلائی مشینوں کی خرید سمیت دیگر آیٹمز میں خورد برد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں بے روزگار نوجوانوں اور بچیوں کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ ،این آر ایس پی کے آفیسرز نے کرپشن کی گنگا بہادی سلائی مشینوں کی خرید سمیت دیگر آیٹمز میں خورد برد ،ہنر مند خواتین کا ڈی سی او سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پلان پاکستان نے غریب اور بے روزگار بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پنجاب کے تین اضلاع میں پراجیکٹ شروع کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا پلان نے اس پراجیکٹ کا کام مقامی سطح پر این آر ایس پی کو سونپ کر اُن کے کئی ملازمین کو تین سالہ کنٹریکٹ پر عارضی طور پر بھرتی کرلیا این آرایس پی کے آفیسر عبدالرزاق شاہ ودیگر نے اس پراجیکٹ کے تحت ہنر کی تربیت حاصل کرنے والے نوجوان بچوں اور بچیوں کو تربیت کے اختتام پر ٹول کٹس کی مد میں کرپشن شروع کردی جس کا ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ راجن پور نے نوٹس لے لیا این آر ایس پی کے آفیسر نے ایک ہزار کے قریب ٹول کٹس اور سلائی مشینوں کے نام پر دس لاکھ روپے ہڑپ کرلئے جبکہ کئی سرکاری ملازمین کو ’’ رام ‘‘ کرنے کیلئے اُنہیں سرکار سے تنخواہ کے علاوہ بیس ہزار روپے ماہوار اعزازیہ بھی کئی ماہ فراہم کیا جاتا رہا عوامی وشہری حلقوں اور ہنر مند خواتین نے کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی او راجن پور سے تحقیقات کرنے اور کرپشن کے مرتکب آفیسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب این آرایس پی کے ترجمان کا موقف میں کہنا ہے کہ سلائی مشینیں اور ٹول کٹس تمام بچوں اوربچیوں کو فراہم کی ہیں کرپشن الزام غلط ہے ۔

Saturday, 18 October 2014

راجن پور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر ہزاروں روپے کے اضافی پراپرٹی ٹیکس کے نوٹس بھجوائے گئے

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر ہزاروں روپے کے اضافی پراپرٹی ٹیکس کے نوٹس بھجوائے گئے پانچ فی صد کی چھوٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو بے وقوف بنایا گیا وزیراعلیٰ پنجاب راجن پور کے ایکسائز انسپکٹرز کے خلاف بھی کاروائی کریں راجن پور کے شہریوں امان اللہ ،حفیظ اللہ ،واحد بخش، محمد حسن ،محمد اختر ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ کئی سالوں سے ایک ہی ضلع میں تعینات ایکسائز انسپکٹرز نے راجن پور میں اَت مچا رکھی ہے جان بوجھ کر اَپر پنجاب کا ریٹنگ ایریا کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس بھجوایا جاتا ہے اور بعد ازاں ہزاروں روپے رشوت کے باعث ٹیکس کی شرح کو کم کردیا جاتا ہے شہرمیں اربوں کی جائیدادوں کے مالکان کو بھاری رشوت کے باعث بے پناہ ریلیف فراہم کیا جاتا ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کئی بااثر افراد کی ملکیت قیمتی جائیدادوں کی بجائے معمولی مالیت کی ظاہر کرکے چھوٹ دی جارہی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے کارکنان چاروں صوبوں میں موجود ہیں خورشید شاہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے کارکنان چاروں صوبوں میں موجود ہیں پیپلز پارٹی عوامی جماعت اور اس کی جڑیں عوام میں پھیلی ہوئی ہیں ملک کا آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا پیپلز پارٹی آئین وجمہوریت کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے دھرنوں سے نہیں آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی آنی چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار امان اللہ خان دریشک سے ملاقات کے دوران کیا اپوزیشن لیڈر نے سردار امان اللہ خان دریشک کو چائے پر مدعو کیا تھا اس دوران ملکی وعلاقائی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اس موقع پر سردار امان اللہ خان دریشک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے مالی امداد کے پروگرامز سے جنوبی پنجاب کے اس پسماندہ ضلع کے غریب خاندانوں کو مالی ریلیف ملا عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے دور کویاد کرتے ہیں دونوں راہنماؤں کی یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی اس موقع پر سردارفاروق امان اللہ خان ،سردار کلیم اللہ دریشک ،عبداللہ عامر دریشک بھی موجود تھے

واپڈا کی اوور بلنگ کے خلاف فاضل پور اور راجن پور کے کسانوں کا پاکستان کسان اتحاد کی زیرقیادت واپڈا دفتر کے سامنے احتجاج واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر نے کا مطالبہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) واپڈا کی اوور بلنگ کے خلاف فاضل پور اور راجن پور کے کسانوں کا پاکستان کسان اتحاد کی زیرقیادت واپڈا دفتر کے سامنے احتجاج اوور بلنگ کرنے والے واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر نے کا مطالبہ ضلعی صدر کسان اتحاد چوہدری محمد اقبال ،نائب صدر اشفاق شاہ،خورشید بھٹی ،تحصیل جنرل سیکرٹری خلیل احمد فریدی کی زیرقیادت آج فاضل پور اور راجن پور کے کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا کسانوں کا کہنا تھا کہ کسان جو پہلے ہی مہنگائی سے دوچار ہے وہیں واپڈا ملازمین نے اووربلنگ کرکے کسانوں کو شدید مالی پریشانی سے دوچار کردیا ہے کسانوں کو ہزاروں روپوں کے اضافی بلز بجلی بھجوا کراُن پر ظلم کیا گیا ہے احتجاج کے دوران جلیل جوئیہ ،چوہدری امتیاز،شفیع محمد،فلک شیر،موسیٰ بلہوڑہ،شاہ نواز لودھی عبدالرؤف،پیر بخش آرائیں ،حافظ صدیق ودیگر شریک تھے دوسری جانب ایکسئن واپڈا راجیش کمار نے کسان اتحاد کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ سوموار تک متعلقہ سب ڈویژن فاضل پور میں میٹر ریڈرز دوبارہ بھجوا کر دوبارہ ریڈ نگ کرائی جائیگی اور اگر کہیں زائد ریڈ نگ پائی گئی تو بل بجلی فوراً درست کرکے کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا

کاٹن جنرز مالکان کسانوں کو فصل کپاس کا صحیح معاوضہ دیں چوہدری سجاد حسین گورایہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کاٹن جنرز مالکان کسانوں کو فصل کپاس کا صحیح معاوضہ دیں اوراُن کی فصل کپاس کی آدائیگی فوراً کریں کسانوں کودرپیش مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے یہ بات اُنہوں نے کاٹن جنرز مالکان اور کسان تنظیموں کے راہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سانگلی ،پتری اور فصل میں نمی کے نام پر کٹوتی ہرگز نہ کی جائے فصل کپاس کی خریداری میں آڑھتیوں کے کردار کو کم سے کم کیا جائے اجلاس میں کاٹن جنرز امان اللہ قریشی،چوہدری سجاد حسین گورایہ،چوہدری افتخار علی،ساجد وڑائچ ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن خان،ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری ،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر ،ضلعی صدر کسان اتحاد چوہدری محمد اقبال،خلیل احمدفریدی جنرل سیکرٹری ،سید محمد اشفاق شاہ،راؤ افسر علی ،ڈی ڈی او زراعت ملک غلام شبیر ودیگر شریک ہوئے اس موقع پر طے پایا کہ سانگلی ،پتری کے نام پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائیگی اس موقع پر آڑھتیوں کی جانب سے فی من کٹوتی کرنے پر آڑھتیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیاآخر میں ملکی ترقی وسلامتی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی ۔

حکومت کے مقر ر کردہ نرخوں کے مطابق زیادہ منافع حاصل کرنے والوں اور ذخیرہ انداوزوں کے ساتھ کسی قسم کا کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا غازی اما ن اللہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی اما ن اللہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ راجن پور کے عوام کو سستی اور معیار اشیا ء فراہم کی جا ئیں اور حکومت کے مقر ر کردہ نرخوں کے مطابق زیادہ منافع حاصل کرنے والوں اور ذخیرہ انداوزوں کے ساتھ کسی قسم کا کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ڈی سی او نے ڈی ایف سی اور لا ئیو سٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ آٹے کے معیار اور گوشت کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں عوام کو ہر صورت میں ریلیف ملنا چاہیئے۔ اجلاس میں ا 20کلو آٹے کا تھیلا 720/- روپے ، چاول کرنل 120/-روپے ، دیسی چاول 38، دال مسور130، دال چنا 160، دال مسور130، دال مونگ130، دال ماش دھلی 130، بغیر دھلی120، بیسن 60، سوجی140،چنا سفید86،گھی سندھ130 ،چینی56،دہی65، دودھ60،روٹی6سوگرام، آٹا36 روپے کلو، لکڑی270روپے فی من کے نرخ مقررکیئے گئے ہیں۔ْ ڈی سی او نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور نرخ نامے آویزاں کریں۔کوالٹی کا خاص خیال رکھا جا ئے اسے موقع پر اے ڈی سی ، ای ڈی او زراعت ،ٹی ایم او ،اے سی ، مارکیٹ کمیٹی ، صدر انجمن تاجران اور دوکانداروں نے شرکت کی

عوام کو لوٹنے والوں اور کم وزن کر نے والوں کا محاسبہ کیا جا سکے میاں جہانگیر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کی طرف سے ڈسٹرکٹ لیبر آفس راجن پور کو اوزان اور پیمانہ جات کی چیکنگ اور پاسنگ کے لئے ایک جدید اور نئی لیبارٹری فراہم کر دی گئی ہے ۔ اس جدید لیبارٹری سے دودھ، ڈیزل ،پیٹرول ، سونا و چاندی، کپڑے، اور شاپش کے باٹ فوری اور درست چیک کئے جا سکیں گے انہو ں نے کہا کہ محکمہ لیبر کا جو مستری مرمت کی بجائے پاسنگ کر ے تو اس فوراََ مقامی پولیس کے حوالے کیا جا ئے اور لیبر آفس سے رجوع کیا جا ئے ۔ ان خیالات کا اظہار لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر نے تاجروں کے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ہدایت کی ہے ضلع بھر کے تما م شاپس ،آڑھتوں، پیٹرول پمپوں اور دیگر اداروں کے اوزان چیک کر کے درست کیئے جا ئیں تاکہ عوام کو لوٹنے والوں اور کم وزن کر نے والوں کا محاسبہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او کی ہدایت پر اس سلسلے میں ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے جس میں 10سے زائد آڑھتوں کے چالان کیئے جا چکے ہیں جن کے باٹ کم وزن پائے گئے ہیں

ماڈل تھانہ سٹی کی ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم جاری ہےمجاہد برمانی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماڈل تھانہ سٹی کی ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم جاری ہے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر بڑی تعدد میں بلا لائسنس اسلحہ برآمد کر کے چار افراد کو گرفتارکر لیا ۔ایس ایچ او مجاہد برمانی نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ایک شخص کی تلاشی لی تو اس سے ایک پستول بارہ بور بمعہ کارتوس برآمد ہوا جسے پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا اسی طرح مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک ملزم سے ایک رائفل44بوربمعہ 5کارتوس برآمد کر کے گرفتار کر لیا ۔پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کو پکڑا تو اس سے ایک پستول بارہ بور بمعہ کارتوس ملاپولیس نے مخبر کی اطلاع پر ایک آدمی سے ایک پسٹل آئی ایم ایم برآمد ہونے پر گرفتار کیا انہوں نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

راجن پور سٹی سے بھی ولائتی شراب کی ایک بوتل برآمد کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیامجاہد برمانی


راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماڈل تھانہ سٹی راجن پور کا نواحی علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر دو بھائیوں سے سے 90لیٹر دیسی شراب اور 100لیٹر لہن کے علاوہ شراب کشید کرنے کے آلات بھی برآمد کرلئے ۔پولیس نے راجن پور سٹی سے بھی ولائتی شراب کی ایک بوتل برآمد کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا۔تفصیل کے مطابق ماڈل تھانہ سٹی راجن پور کے انچارج مجاہد برمانی نے مخبر کی اطلاع پر نواحی قصبہ کوٹلہ مالیم میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو مکان کے اندر دو بھائی غلام مصطفےٰ اور لیاقت ولد رسول بخش کھیاڑہ دیسی شراب کشید کر رہے تھے پولیس نے دونوں بھائیوں کو موقع پر سے گرفتار کر لیا اس موقع پر پولیس کو 90لیٹر دیسی شراب ،100لیٹر لہن بھی ہاتھ لگی جسے پولیس نے شراب کشید کرنے کے آلات سمیٹ اپنی تحویل میں لے لیا پولیس نے راجن پور سٹی میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو پولیس کو ایک بوتل ولائتی شراب ملی شراب رکھنے والے شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

فصلوں کی منافع بخش پیداوار کیلئے کھادوں کا متوازن استعمال وقت کی ضرورت ہے۔افضال احمد

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فصلوں کی منافع بخش پیداوار کیلئے کھادوں کا متوازن استعمال وقت کی ضرورت ہے۔افضال احمد مغل فوجی فرٹیلائزر کمپنی کھادوں کی تقسیم اور ترسیل کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے اہم کردارا دا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار افضال احمد مغل ریجنل منیجرایف ایف سی ڈیرہ غازیخان نے گنے کے نمائشی پلاٹ پر منعقدہ یوم کاشتکاراں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا موجودہ دور میں کاشتکاری کا شعبہ ایک کاروبارکی حیثیت اختیارکر چکاہے ۔ اور یہ کاروبار منافع بخش اسی صورت میں ہوسکتا ہے اگر روائتی طریقوں کی بجائے کاشتکاری کے جدیدسائنسی اصولوں کو اپنایاجائے ۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پیداوار اور آمدن میں اضافے کیلئے فوجی فرٹیلائزرکمپنی کی زرعی خدمات سے بھر پور طریقے سے استفادہ کریں۔ اس سے قبل ایف ایف سی کے زرعی ماہر ڈاکٹر عباس عزیز نے کاشتکاروں کو کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اورگنے کے نمائشی پلاٹ پر اٹھنے والے اخراجات اور آمدن کے تناسب بھی آگاہ کیا۔ اس تقریب سے ڈسٹرکٹ سیلز آفیسرایف ایف سی راجن پور شیراز اشرف اورملک غلام شبیر ڈسٹرکٹ آفیسر راجن پورنے بھی کاشتکارروں سے خطاب کیا۔

Thursday, 16 October 2014

جنوبی پنجاب میں لوڈ شیڈ نگ پر قابو پایا جائے اور دیگر علاقوں کے برابر لوڈ شیڈ نگ کی جائے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اتوار کی چھٹی کے باوجود راجن پور میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری شہری پریشان کئی علاقوں میں بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈ نگ سے پینے کا پانی نایاب ہوگیا شہریوں علی حسن ،واجد اکبر،روحیل اصغر ،شمس الدین،ثناء اللہ ،مجاہد حسین ودیگر نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں لوڈ شیڈ نگ پر قابو پایا جائے اور دیگر علاقوں کے برابر لوڈ شیڈ نگ کی جائے ۔

محکمہ سوشل ویلفئیر بھی خاموش تماشائی بن گیا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) شعور وآگاہی کی فراہمی کے نام پر این جی اوز کی تقریبات ضلعی ہیڈ کوآرٹرتک محدود ،دیہی عوام کو شعور دلانے کی باتیں جھوٹ کا پلندہ ،بڑے ہوٹلوں میں سماجی تنظیموں سے افراد بلا کر ’’ خانہ پری ‘‘ کی جانے لگی قوانین سے روشناسی اور ایڈووکیسی کی باتوں سے دیہی عوام آج بھی ’’لاعلم ‘‘ محکمہ سوشل ویلفئیر بھی خاموش تماشائی بن گیا فوٹو سیشن کرکے لاکھوں روپے ’’ہضم ‘‘ کرلئے جاتے ہیں کئی سالوں سے مقامی این جی اوز کا آڈٹ تک نہ کیا گیا بعض این جی اوز عوام سے لوٹ مار میں بھی مصروف صوبائی آفیسران سوشل ویلفئیر اور پی ڈی ایم اے این جی اوز کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لیں تفصیل کے مطابق راجن پور میں بیسیوں این جی اوز نے سادہ لوح مردوخواتین کو اُن کے حقوق اور اُنہیں قوانین سے روشناس کرانے کے نام پر اپنے ’’ڈونرز ‘‘ سے پراجیکٹ حاصل کررکھا ہے حیرت انگیز امر یہ ہے کہ یہ این جی اوز دیہی علاقوں میں جانے کی بجائے تقاریب راجن پور شہر کے ہوٹلوں پر منعقد کرکے اور صرف فوٹو سیشن کراکر بری الذمہ ہوجاتی ہیں تقریبات کے انعقاد کے نام پر لاکھوں روپوں کے فرضی اور بوگس بلز بنوا لئے جاتے ہیں جس سے کئی سالوں کے بعد آج بھی غیرت کے نام پہ قتل ،وٹہ سٹہ کی شادی ،پولیس کی جانب سے زیادتی اور کم عمری کی شادی کا رحجان دیکھنے کو ملتا ہے کئی این جی اوز نے سوشل ویلفئیر سے رجسٹریشن کے وقت کچھ نام رکھا اور پھر لوٹ مار کے بعد نام تبدیل کرلیا رجسٹریشن اور مانیٹر نگ کرنے والا ادارہ سوشل ویلفئیر بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے لاکھوں روپے تنخواہوں پر فرضی بھرتیاں اور خرچ کے بلز خورد برد کئے جارہے ہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت صوبائی حکام سے راجن پور میں فرضی کاروائیوں کی مرتکب این جی اوز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب محکمہ سوشل ویلفئیر کے ترجمان کاموقف میں کہنا ہے کہ این جی اوز سے ریکارڈ طلب کررکھا ہے ریکارڈ فراہم نہ کرنے والی این جی اوز کو بلیک لسٹ کردیا جائیگا

عوام اب اِن کے جھانسے میں آنے والے نہیں چکنی چپڑی باتیں کرکے قوم کو بے وقوف بنانے کے ایام گذر گئے ہیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیر رسمی تعلیم پنجاب سردار عاطف حسین مزاری نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے عوام کے ہر گز خیر خواہ نہیں سانحہ ملتان نے تحریک انصاف کے راہنماؤں کے قول وفعل کے تضاد کا پول کھول دیا لوگ مررہے تھے اور راہنماء علم ہوجانے کے باوجودجوش خطابت میں مصروف رہے عوام اب اِن کے جھانسے میں آنے والے نہیں چکنی چپڑی باتیں کرکے قوم کو بے وقوف بنانے کے ایام گذر گئے ہیں یہ بات اُنہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہی اُن کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں سے ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی نہ ہوئی تو آئندہ نسلیں ہمیں مدتوں معاف نہیں کریں گی اُن کا کہنا تھا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں مگر حقیقت سے جب پالا پڑتا ہے تب وعدے پورے کرنا مشکل ہو جاتے ہیں عمران خان کی باتیں سوائے خواب کے کچھ نہیں ہیں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پر کرپشن اور سرکاری رقم کے ضیاع کی باتیں محض باتیں ہیں اُن کے پاس کوئی ثبوت نہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی پاکستان کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں

راجن پور ،سائیبریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکار عروج پر پہنچ گیا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ،سائیبریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکار عروج پر پہنچ گیا محکمہ شکاریات خاموش تماشائی گیم انسپکٹرز کے شکاریوں کے ساتھ حصے مقرر کمشنر ڈیرہ سمیت ڈی جی وائلڈ لائف سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطا بق ضلع راجن پور کے علاقہ پچادھ میں کوہ سلیمان کے دامن میں سینکڑوں شکاریوں نے کیمپ لگا لئے ہیں ان شکاریوں کا تعلق نہ صرف ضلع راجن پور بلکہ پنجاب کے ضلع میانوالی سے بھی بتایاگیا ہے یہ شکاری بٹیر ،کونج اور دیگر پرندوں کے ساتھ ساتھ ’’باز‘‘ کا شکار بھی کرتے ہیں مقامی مارکیٹ میں باز کی قیمت چار لاکھ سے بیس لاکھ روپے بتلائی جاتی ہے شکاری باز کے ہاتھ لگنے پر ’’ جشن ‘‘ مناتے ہیں اور متعلقہ گیم انسپکٹر کو حصہ دینے کے بعد پرندوں کو آگے فروخت کردیتے ہیں روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں کی تعداد میں بٹیر مقامی دوکانوں پر تیس سے پچاس روپے فی پرندہ کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے اور یہ بٹیر پرانا لاری اڈہ ،صدر بازار اور عاقل پور روڈ پر سرِ عام دوکانوں پر فروخت ہورہے ہیں پرندوں کی فروخت پر محکمہ وائلڈ لائف نے خاموشی اختیار کررکھی ہے جس سے ان پرندوں کی نسل کُشی ہورہی ہے شہریوں محمد حسن ،محمد افضل عمرانی ،یوسف خان ،ریاض خان ودیگر نے ڈی جی وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع راجن پور میں کئی سالوں سے تعینات ملازمین نے ’’حصوں ‘‘ کے عوض شکاریوں کو سرعام شکار کی اجازت دے رکھی ہے فوری طور پر مقامی اہلکاروں کو تبدیل اور غیرقانونی شکار کی روک تھام کیلئے لاہور سے سپیشل ٹیم روانہ کی جائے دوسری جانب ترجمان محکمہ وائلڈ لائف نے موقف میں بتلایا کہ بازاروں میں بکنے والا بٹیر فارمی ہے دیگر الزامات بھی غلط ہیں

عاطف حسین مزاری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ مٹھن شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیر رسمی تعلیم سردار عاطف حسین مزاری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ مٹھن شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی اس حوالے سے ضلعی حکومت کو ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے یہ ترقیاتی پیکج سابق ناظم مٹھن کوٹ کمال فرید مرحوم کے بیٹے حمزہ کمال فرید کی طرف سے تجویز کئے گئے منصوبوں پر ترتیب دیا گیا ہے اس پیکج میں کوٹ مٹھن میں لائبریری کا قیام ،لیڈیز پارک کی تعمیر،ٹف ٹائیلز کی تنصیب ریلوے بازار اور قائدِ اعظم بازار میں ،سیلاب 2010 ء کے دوران تباہ شدہ گلیوں کی مرمت ،ریلوے چونگی سے نشتر گھاٹ چوک تک سڑک کی تعمیر وتوسیع کے منصوبے شامل ہیں اس حوالے سے چیف منسٹر آفس لاہور سے فیکس جاری کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ان منصوبوں کے لئے پیپر ورک مکمل کرکے وزیراعلیٰ آفس کو مطلع کیا جائے ۔

حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پو ر اضلاع کے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے تین ارب 38 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے شیر علی گورچانی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پو ر اضلاع کے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے تین ارب 38 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے . ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تین سال کے دوران پختہ سڑکوں کی تعمیر، سولر سسٹم کی تقسیم ، جیپ ایبل ٹریک ، تعلیم ، صحت ، لائیو سٹاک اور قبائلی فورس کو ترقی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں ٹی اے ڈی پی کے اجلاس کی صدارات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ . اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی ، رکن صوبائی اسمبلی شمعونہ عنبرین قیصرانی ، ڈی سی او ز غازی امان اللہ ، انجینئر امجد شعیب ترین ، اے سی جی عبدالجبار ، ڈائریکٹر فنانس سکندر علی بخاری سمیت ڈویژن بھر کے ایس ای ، ایکسیئن ، ڈی اوز اور ٹی اے ڈی پی کے متعلقہ افسران شریک تھے ۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کیا کہ ڈیرہ غازیخان او رراجن پور کی قبائلی فورس کو پنجاب پولیس کے مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی سفارش کی جائے گی ۔ ٹی اے ڈی پی کے تحت لوگوں میں 20 فیصد شیئر دینے کی بجائے مفت سولر سسٹم کی فراہمی کی کوشش کی جائے گی ۔فورٹ منرو کی طرز پر ضلع راجن پور کے سیاحتی مقام ماڑی کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان او رراجن پو راضلاع کے جیپ ایبل ٹریکس کی مسلسل بحالی کیلئے بلڈوزر اور فنڈز مختص کیے جائیں گے . قبائلی علاقوں کو میدانی علاقو ں کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے سڑکوں اورجیپ ایبل ٹریکس کا جال بچھایا جائے گا . قبائلی فورس کو پہاڑوں اور ریت کے ٹیلوں پر چڑھنے کیلئے جدید گاڑیاں ، و ائر لیس سیٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے . انہوں نے کہاکہ قبا ئلی علاقے میدانی علاقوں کی نسبت زیادہ پر امن ہیں تاہم قبائلی فورس کو نظر انداز کیا جاتا ہے . انہوں نے کہاکہ جنگلات کے ذخائر ختم ہوتے جا رہے ہیں متعلقہ محکموں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے . انہوں نے کہاکہ میدانی کے ساتھ قبائلی عوام کا بھی حق بنتا ہے کہ انہیں جدید سہولیات فراہم کی جائیں ۔

پاکستان کے عوام نے وھرنے والوں کے ایجنڈے کو مسترد کردیا شیر علی گورچانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ طاہر القادری فیصل آباد میں بری طرح ناکام ہوگئے ،وہ عوام سے نوٹ کس بنیاد پر مانگ رہے ہیں پہلے وہ اپنی جماعت کا آڈٹ کرائیں پھر عوام سے پیسہ مانگیں حکومت پنجاب نے ترقیاتی منصو بے شروع کئے ہوئے ہیں اور دوھرنے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔پاکستان کے عوام نے وھرنے والوں کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ۔وھرنوں میں دوماہ سے نہ جانے کس کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ پورے ملک کی عوام وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والے لیڈر ملتان میں جان بحق ہونے والے کارکنوں کو چھوڑکر سیدھے اسلام آ باد چلے گئے ۔انہیں اپنے کارکنوں سے نہیں صرف اپنے مفادات سے محبت ہے ۔اس محبت میں وہ اپنی جماعت کو بھی قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پور میں مقامی کاٹن مل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخی ترقیاتی کام کئے۔1سے 50میگاواٹ کے سولر منصوبے توانائی بحران میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کریں گے اس لئے تمام متعلقہ ادارے سمال سولر منصوبوں پر تیزرفتاری سے عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں اپنے وسائل سے ابتدائی طور پر 100میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ لگا رہی ہے اور اس منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور خدا کے فضل سے رواں برس کے اختتام تک سولر منصوبے سے بجلی کا حصول ممکن ہو گا ۔ ہمیں عہد کرناہوگا کہ ہم مکمل طور پر جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کو قائد اور اقبال کا ملک بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور جمہوری نظام کا تحفظ کریں گے۔

راجن پور،یومِ عثمان غنیؓ کے موقع پر اہلسنت والجماعت کی احتجاجی ریلی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،یومِ عثمان غنیؓ کے موقع پر اہلسنت والجماعت کی احتجاجی ریلی ،جماعت کے عہدیداروں اور کارکنان نے مولانا ریاض احمد کی زیرقیادت ریلوے اسٹیشن سے کچہری چوک تک ریلی نکالی ریلی میں جام پور ،روجہان اور فاضل پور سمیت مختلف علاقوں سے جماعت اہلسنت والجماعت کے کارکنان شریک ہوئے کچہری چوک میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا محمد عمر،مولانا جمشید کا کہنا تھا کہ اصحاب رسول ﷺ کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اس موقع پر مقررین نے حضرت عثمان غنیؓ کی اسلام کی اشاعت اور قرآنِ مقدس کے لئے خدمات کو سراہا مقررین کا کہنا تھا کہ صحابہ کرامؓ کے بارے میں حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ میرے صحابہؓ ستاروں کی مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے فلاح پاؤ گے مقررین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ ملک محمد اسحاق کو رہا کیا جائے اس موقع پر کارکنان نے عزم کا اظہار کیا کہ اگر اُن کے مطالبہ کو نہ مانا گیا تو قائدین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جیل بھرو تحریک شروع کی جائیگی ۔

راجن پور،بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم کے تحت مالی امداد کی فراہمی میں پوسٹ مین رکاوٹ ،متاثرین کا ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور،بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم کے تحت مالی امداد کی فراہمی میں پوسٹ مین رکاوٹ ،متاثرین کا ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج فوری طور پر پوسٹ مین رفیق اعوان کو ہٹانے کا مطالبہ راجن پورمیں بے نظیرانکم سپورٹ اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے سینکڑوں خاندانوں نے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کیا ان متاثرین کا کہنا تھا کہ پوسٹ مین رفیق اعوان نے ٹاؤٹ چھوڑ رکھے ہیں جو مستحقین بے نظیر پروگرام سے پانچ سو روپے سے دوہزارروپے تک رشوت وصول کرتے ہیں رشوت کی رقم نہ دینے والی خواتین اور مرد وں کو ذلیل وخوار کیا جاتا ہے متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ دوسالوں سے مالی امداد صحیح طریقے سے مل رہی تھی مگر جب سے رفیق اعوان نامی ڈاکیا تعینات ہوا ہے اس نے ملنے والی امدادی رقم سے آدھی رقم رشوت کے عوض کٹوتی شروع کردی ہے ڈاکخانے آنے والی خواتین کو سارا سارادن بٹھا کر شام کو بغیر امداددیئے بھگا دیا جاتا ہے متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مین کا کردار ختم کرتے ہوئے اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے جائیں متاثرین نے انچارج بے نظیراسکیم اوروزیراعظم میاں محمدنواز شریف سے مالی امداد کی فراہمی کو رشوت سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھرکی دہلیزپر یہ امدادفراہم کی جائے ۔

راجن پور میں ٹریفک پولیس کے اہلکار بھولی بھالی عوام کو لوٹنے میں مصروف غضنفر عباس

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں ٹریفک پولیس کے اہلکار بھولی بھالی عوام کو لوٹنے میں مصروف شہریوں کا ایس پی ٹر یفک ڈیرہ غازی خا ن سے نوٹس لینے کا مطالبہ شہری عبدالمعروف علی رضا، ذیشان حیدر، کامران فیصل، گوہر عباس، غضنفر عباس ، مجاہد حسین ، ذوہیب حسن نے میڈیا کے نما ئندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ستار کِٹھا اور راشد کِٹھا نے شہریوں کو ذلیل و خوار کر رکھا ہے اور رشوت کے پیسوں سے جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ۔ موصوف اکثرانڈس ہا ئی وے روڈ پر نظر آتے ہیں جب ان سے پوچھا جائے کہ آپکی ڈیوٹی مستقل طور پر اسی جگہ ہی لگی رہتی ہے تو جواب ملتا ہے کی ڈی سی او کے آرڈر ہیں کہ تمام رکشے موٹر سائیکل چالان کر کے بند کر دو۔ جبکہ موقع پر کوئی بھی آفیسر موجود نہ ہوتا ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی اوریجنل چالان بُک ہوتی ہے۔ موقع پر پانچ سو سے لیکر ایک ہزار روپے تک کی رشوت لے کر معاملے کو رفع دفع کر دیا جاتاہے ۔ جبکہ مذکورہ بالا اہلکاران کا شہریوں کے ساتھ رویہ بھی انتہائی نازیب ہے ۔شہریوں نے ایس پی ٹریفک ڈی جی خان سے اپیل کی ہے کہ ان کرپٹ اہلکاروں کو جلد سے جلد نوکری سے فارغ کیا جائے ۔

پیپلز پا رٹی کا جلسہ سیا سی تاریخ میں نئی تا ریخ رقم کر یگا سرورعباس

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) 18 اکتوبر پیپلز پا رٹی کا جلسہ سیا سی تاریخ میں نئی تا ریخ رقم کر یگا ۔ڈوثیرنل ڈی جی خان سے سینکڑوں کی تعداد میں قا فلے بھر پور شر کت کر ینگے ۔بھٹو ہماری رگوں میں شا مل ہے ۔ان خیا لات کا اظہار ڈوثیر نل صدر پی پی پی چوہد ری سرورعباس ایڈدوکیٹ نے پیپلز سیکر ٹر یٹ راجن پور میں کارکناں وعہد یداراں کی میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم ہماری رگوں میں متحر ک ہے ذوالفقا ر علی بھٹو شہید سے لیکر محتر مہ بے نظیر شہید تک پیپلز پا رٹی کے لیڈران جو جمہوریت کے لئے قربایناں دی ہیں وہ روز روشن کی طر ح عیاں ہے انہوں نے کہا کہ کا رکناں اپنی لیڈروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں جمہوریت کی بقا ء کے لئے جد وجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کے جلسہ میں شر کت کے لئے ڈوثیر نل ڈی جی خان سے قا فلے مورخہ 17 اکتو بر کو صبح 9 بجے روانہ ہو نگے انہوں نے پا رٹی عہدید اران و کا رکناں کو ہد ایت جا ری کیں کہ وہ اپنی شر کت کو یقینی بنا ئیں چیئر مین پا رٹی بلا ول بھٹو کی قیا دت میں کا رکناں و عہد یداران متحد ہیں اور جمہوریت کی بقا ء کسی بھی قر با نی سے ذریع نہیں کر ینگے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری شکیل بلوچ ایڈدوکیٹ ،یوسف گبول ،مشتا ق روک ،سیٹھ امتیا ز احمد اور کا رکنوں کی کیثر تعداد میں موجود تھی ۔

محرم کے دوران سیکورٹی انتظا مات انتہائی سخت ہو نگے فضل الر حمان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عاشورہ محرم کے دوران سیکورٹی انتظا مات انتہائی سخت ہو نگے فر قہ واریت کے خاتم کے لئے علما ء کرام اپنا بھر پور کر دار ادا کریں ۔کچہ کے علاقہ کو امن کی جگاہ بنا دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سب ڈوثیر نل آفیسر سر کل روجھان فضل الر حمان خان نے اپنے آفس میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سر کل روجھان میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے کسی کو گڑ بڑ کر نے کی اجازت نہیں فرقہ وارانہ کشید گی میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ علما ء کرام کو چا ہیے کہ وہ اپنے پیر و کا روں اور عوام کو اتحا د واتفا ق کا درس دیں اور فرقہ ورایت کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں مجا لس عزا داری کے روٹس پر سیکورٹی انتہا ئی سخت کر دی جا ئیگی ۔انہوں نے کہا کہ روجھان کچہ کے علاقہ جو کہ عام آدمی کے لئے نو گو اپریا بنا ہوا تھا امن کی آما جگاہ بنا دیا گیا ہے جس میں ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گو ندل کی دیرانہ،مد برانہ حکمت عملی شامل ہے ضلع راجن پور پولیس اپنے ذہین اور نڈر کپتان پر فخر کر تی ہے اس موقع پر S.H.O روجھان پر ویز خان احمدانیS.H.Oبنگلہ اچھا محمد حینف غوری ،ملک غلام رضا کھیا را ،منیر ناصر ،محمد علی عا مر اور انجم ڈوگر بھی موجود تھے ۔

Wednesday, 15 October 2014

ضلع راجن پور میں امن و امان کی خوشگوار فضا کو ہرصورت میں برقرا ر رکھا جا ئے غازی اما ن اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پو رغازی اما ن اللہ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں امن و امان کی خوشگوار فضا کو ہرصورت میں برقرا ر رکھا جا ئے گا ۔ ضلعی انتظامیہ عشرہ محرم کے دوران کسی بھی ممکنہ شر پسندی اورشر انگیزی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی تمام مکاتب فکر کے علماکرام ، سو ل سوسائیٹی قیام امن میں انتظامیہ کے ساتھ اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ ضلعی انتظامیہ نے اراکین امن کمیٹی کی تجاویز پر قبل ازوقت کام کرکے اپنی خدمت کا یقین دلایا ہے اس موقع پر ڈی پی اوازہد محمود گوندل،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،اسسٹنٹ کمشنرز فاروق صادق، چوہدری مختار ، ای ڈی اوز ، ڈی اوز اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے شرکت کی ۔ مولانا علی محمد صدیقی،احسن شمسی ،شمشیر خان ، مولانا قاضی جمیل،صدر انجمن تاجران علاو الدین مزاری ،سیف الرحمن درخواستی، سید اقبال گیلانی ، نورالحسن ، موسیٰ کاظم جسکانی ، مولانا ابوبکر اور قاری محمود حسن قاظمی اور دیگرعلما کرام نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مقدس مہینے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں گے اور امن کے لحاظ سے مثالی ضلع بنا ئیں گے اور ہمیشہ کی طرح محرم میں امن رہے گا اور تمام علما کر ام نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ ملک دشمن ملک میں افراتفری پھیلا ر ہے ہیں ہم سب کو مل کر ملک کے دشمن عناصر کو ناکام بنا ئیں گے ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی جلوسوں کے راستوں کی صفائی ، وال چاکنگ کا خاتمہ جیسے انتظامات مکمل کر لیں ۔ ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے کہا کہ محرم الحرام کی انتظامات فول پروف ہوں گے اور اس سلسلے میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام علما کرام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ آ خر میں ڈی سی او نے علما کرام کا شکریہ ادا کیا اور ضلع کے امن اور ترقی کے لیئے دعا کر ائی گئ

Tuesday, 14 October 2014

وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے سیلاب متاثرین کو خشک راشن اور گوشت ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر عید کے موقع پر تقسیم کیا گیا


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے سیلاب متاثرین کو خشک راشن اور گوشت ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر عید کے موقع پر تقسیم کیا گیا ۔ ڈی سی او نے مختلف افسران کی ڈیوٹی لگائی تھی جنہو ں نے موقع پر جا کر متاثرین میں سامان تقسیم کرایا ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی اور محکمہ ریونیو اور لا ئیو سٹاک کے افسران بھی موجو دتھے۔متاثرین کے کئے چار سنٹر بنا ئے گئے تھے۔ جن میں فخر جہا ں بند ، مرغائی ،بھاگسر اورروجہان شامل ہیں ۔ ا س موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کو عید کی خوشیو ں میں شامل کرنے کے لیئے ان میں یہ سامان تقسیم کیا گیا ہے تاکہ یہ بھی عید منا سکیں ۔

راجن پور ،شہر میں تجاوزات کی بھرمار شہری بازاروں سے گذرنے سے محروم تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کاروائی سے گریزاں ایڈ منسٹریٹرٹی ایم اے، ڈی سی او نوٹس عبیداللہ آصف

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پورشہر میں تجاوزات کی بھرمار شہری بازاروں سے گذرنے سے محروم تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کاروائی سے گریزاں ایڈ منسٹریٹرٹی ایم اے، ڈی سی او نوٹس لیں شہریوں محمدعارف ،نعیم اکبر ،غلام اکبر ،جلیل احمد ،عبیداللہ آصف ودیگر کا کہنا ہے کہ راجن پور کی پختہ سڑکات پر ہتھ ریڑھی والوں نے قبضہ جمارکھا ہے رہی سہی کسر دوکانات کے مالکان نے پوری کردی ہے اپنی دوکانوں کا سامان پختہ سڑکات پر سجا رکھا ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں بچے اور خواتین کا تو بازاروں میں جانا ہی محال ہے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں اور قبضہ مافیا میں جھگڑے روز کا معمول بن چکے ہیں شہریوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

عید الاضحی گذر گئی مگر مہنگائی نے بدستور ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عید الاضحی گذر گئی مگر مہنگائی نے بدستور ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں سبزی ،پھل ،اشیائے خوردو نوش اور ایل پی جی گیس سلنڈرز تاحال مہنگے آفیسران عید کی چھٹیوں پرکوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں محمد حسین ،محمد نواز،ارشاد نبیل،عبدالصمد ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید گذر گئی مگر گراں فروش انتظامی آفیسران کی عدم موجودگی کا فائدہ اُٹھانے میں مصروف ہیں سبزی ،پھل ،اشیائے خوردونوش اور ایل پی جی گیس تاحال مہنگے داموں دستیاب ہے ان گراں فروشوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے من مانے نرخ مقرر کررکھے ہیں جبکہ کئی دوکانداروں نے تو نرخ نامے تک آویزاں نہیں کررکھے جس سے عام شہری لٹنے پر مجبور ہیں اُنہوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

راجن پور،پیپلز پارٹی کے تین جیالے سائیکل سوار جام پور سے کراچی روانہ پی پی پی کے 18 اکتوبر کے جلسہ میں شرکت کریں گے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور،پیپلز پارٹی کے تین جیالے سائیکل سوار جام پور سے کراچی روانہ پی پی پی کے 18 اکتوبر کے جلسہ میں شرکت کریں گے راجن پور شہر میں ان سائیکل سواروں کا استقبال سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈرسردار محمد یو سف خان گبول نے کیا رات بھر مہمان ٹھہرایا صبح دعاؤں کے ساتھ رخصت تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی اٹھارہ اکتوبر کو کراچی شہر میں بڑا جلسہ منعقد کررہی ہے جس میں شرکت کیلئے صوبہ پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب سے قافلے کراچی پہنچیں گے یہاں تین سائیکل سوار کارکن بھی سائیکلوں پر کراچی کے لئے روانہ ہوئے ہیں جنہیں راجن پور میں سابق صوبائی امیدوار نے نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا اس موقع پر صوبائی اُمیدوار سردار محمد یوسف خان گبول نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی جب بھی اقتدار میں آئی غریب عوام کے لئے فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا آج مہنگائی سے تنگ عوام پی پی پی کے دور اقتدار کو یاد کررہے ہیں پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اس لئے انہیں عوام سے کوئی جدا نہیں کرسکتا انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کریگی اور ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا ۔

راجن پور شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری لوڈ شیڈ نگ سے کاروبارِ زندگی مفلوج شہری پریشان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری لوڈ شیڈ نگ سے کاروبارِ زندگی مفلوج شہری پریشان جنوبی پنجاب کے شہریوں کو دیگر علاقوں کے برابر بجلی فراہم کی جائے شہریوں واحد بخش ،محمد خان ،شمشیر احمد ودیگر نے بجلی کی غیر اعلانیہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ راجن پور میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ پر قابو پایا جائے اور شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نِجات دلائی جائے ۔

ضلع راجن پور کی تعمیر وترقی میرا فرض تھاغازی امان الل

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ کوآرڈنیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تعمیر وترقی میرا فرض تھاجو میں نے نبھایا یہ کسی پر احسان نہیں ترقیاتی کاموں سے ضلع بھر کے عوام میں شعور بیدار ہوا اب یہ ضلع پسماندہ نہیں رہا یہ ضلع انشاء اللہ پنجاب کے باقی اضلاع کی صف میں کھڑا ہوگا ضلع کی ترقی میں تعاون کرنے پر وکلاء ،علماء ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کا مشکور ہوں اب یہ شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کا فرض ہے کہ وہ ضلع کی مزید ترقی میں کردار ادا کریں ان خیالات کا اِظہار عید ملنے کے لئے آنے والی سول سوسائٹی کی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیاڈی سی او کا کہنا تھا کہ میں نے تعمیر شدہ پارکس کے نام یہاں کی قابل علمی وانسانی خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کے نام سے منسوب کئے تاکہ یہاں کے باسیوں کو ان شخصیات کی خدمات بارے ادراک ہو اس ملاقات میں معروف تاجر اصغر خان بزدار ،آپریشن منیجرنیشنل بینک زاہد مزاری ،سردار محمد یوسف خان گبول، محمداسحاق گبول ،اے ڈی سی محمدارشد خان گوپانگ ،معروف تاجر عبدالرشید ساجد ،ڈی ایم او قمرالزمان قیصرانی،اے سی چوہدری محمد مختار،تحصیلدار محمد اعظم گوپانگ ،ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر امجد علی ہاشمی ،ڈی او سی او محمد یعقوب شیروانی،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شیخ ولی محمد ساجد ایڈووکیٹ ودیگر شخصیات موجود تھیں قبل ازیں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے آفیسران وملازمین نے سپر نٹنڈ نٹ عبدالستار سونترہ کی قیادت میں ڈی سی او سے عید ملے اور اُنہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

راجن پور محلہ ملک منظور اعوان میں میٹرک کے طالب علم نے مبینہ طور پر خود کو گولی ماردی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،اندرون شہر محلہ ملک منظور اعوان میں میٹرک کے طالب علم نے مبینہ طور پر خود کو گولی ماردی نوجوان جاں بحق ،چھت پر سوئے بیٹے کو کسی نے قتل کیا والد کا شبہ تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر میں میٹرک کے طالب علم ارباز سہیل نے پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا خاندانی ذرائع کے مطابق نوجوان نے گھریلو رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے دوسری جانب والد سہیل بھٹی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے پاس نہ ہی کبھی اسلحہ رہا اور نہ ہی وہ اسلحہ چلانا جانتا ہے گرمیوں کی وجہ سے وہ ہمیشہ چھت پر سوتا ہے خدشہ ہے کہ کسی دشمن نے چھت پر آکر میرے بیٹے کو قتل کیا ہے تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے دوسری جانب نوجوان بچے کی ہلاکت پر ماں پر غشی کے دورے تھے۔

ریونیو ریکارڈ کے کمپیوٹر کرنے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے چوہدری محمد مختار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار نے کہا ہے کہ ریونیو ریکارڈ کے کمپیوٹر کرنے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے اُمید ہے کہ آئندہ ماہ یہ کام مکمل ہو جائیگا ریکارڈ کمپیوٹر ہونے کے بعد پٹواری کا کردار ختم ہو جائیگا شہری آن لائن سسٹم کی بدولت اپنی زمینوں وجائیداد کا ریکارڈ حاصل کرسکیں گے یہ بات اُنہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پنجاب کا مستحسن اقدام ہے جس سے پٹواری کلچر کا خاتمہ ہو گیا ہے

راجن پور کی سڑکات کو سرسبز بنانے کے لئے نئے پودے لگائے جارہے ہیں خواجہ محسن رسول

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چئیرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر راجن پور خواجہ محسن رسول نے کہا ہے کہ راجن پور کی سڑکات کو سرسبز بنانے کے لئے نئے پودے لگائے جارہے ہیں اب شہریوں کا فرض ہے کہ وہ اِن پودوں کی حفاظت کریں تاکہ راجن پور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور یہاں کا ماحول بھی بہتر ہو جائے اِ ن خیالات کا اِظہار ایک ملاقات کے دَوران کیا اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی او غازی امان اللہ کی راجن پور کی تعمیر وترقی کے لئے اَن گنت خدمات ہیں شہر کی خوبصورتی اور اُسے مزید سرسبز بنانے کیلئے اس سال بھی ضلعی حکومت نے بجٹ میں فنڈز رکھے تھے تحصیل روجہان ،راجن پور سمیت ضلع کی مرکزی شاہرات پر نئے پودے لگائے جارہے ہیں اس گفتگو کے دوران لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر بھی موجود تھے۔

سیلاب کے باعث قصبہ گبول جاگیر کا زیرِ زمین پانی آلودہ ہو گیا واٹر پلانٹ لگانے کا مطالبہ نذر حسین گبول

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیلاب کے باعث قصبہ گبول جاگیر کا زیرِ زمین پانی آلودہ ہو گیا واٹر پلانٹ لگانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مقامی افراد حبیب اللہ گبول، نذر حسین گبول، فیاض زاہد گبول ،شکیل احمد گبول، شریف خان گبول، یوسف خان گبول ودیگر نے بتلایا کہ حالیہ سیلاب کے باعث قصبہ کا زیر زمین پانی زہریلا ہونے کی وجہ سے یہاں کی آبادی بے شمار بیماریوں میں مبتلاء ہورہی ہے کئی افراد کی جانب سے ٹیسٹ کرانے کے بعد بیماریوں میں مبتلاء ہونے کا انکشاف ہوا ہے مقامی افراد نے ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قصبہ میں واٹر پلانٹ کی تنصیب کرائی جائے ۔

راجن پور ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید کا راستہ کچہ اور ناہموار ،طالبات اور اسٹاف کو سکول پہنچنے میں دشواری کا سامنا فوری طور پر راستہ پختہ تعمیر کرانے کا مطالبہ اشم خان گبول

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی شہید کا راستہ کچہ اور ناہموار ،طالبات اور اسٹاف کو سکول پہنچنے میں دشواری کا سامنا فوری طور پر راستہ پختہ تعمیر کرانے کا مطالبہ قصبہ جاگیر گبول کے سینکڑوں مکینوں ہاشم خان گبول، حاجی اللہ ڈیوایا گبول، حاجی شملہ خان گبول، بلال ندیم گبول، رفیق احمد گبول ودیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ گرلز سکول میں اس وقت تین سو بچیاں زیر تعلیم ہیں جبکہ سکول کا راستہ کچہ اور ناہموار ہونے کی وجہ سے نہ صرف بارش کے دنوں میں بلکہ عام دنوں میں بچیوں کو سکول پہنچنے میں سخت مشکلات درپیش ہیں مقامی افراد کا مزید کہنا تھا کہ فتح پور روڈ سے قصبہ گبول جاگیر سڑک چارسال قبل سیلاب سے مکمل تباہ ہوئی مگر اس سڑک کو آج تک تعمیر نہ کیا گیا مقامی انتظامیہ نے سیلاب کی گذرگاہ پر پلیاں تو تعمیر کرادیں مگر سڑک تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور سڑک کی تعمیر جلد از جلد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

عورت فاؤنڈیشن کے آواز وجوابدہی پروگرام کے تحت ابتک سینکڑوں مسائل مقامی فورم پر حل کئے گئے ہیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن کے آواز وجوابدہی پروگرام کے تحت بستی سرکی ،بستی بورانی اور دیگر بستیوں کی ویلج کمیٹیوں کے ممبران میں توسیع کردی گئی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسائل سامنے لانے اور اُن کا حل تلاش کرنا ہے اِن خیالات کا اِظہار چئیر مین آواز وجوابدہی فورم نعیم اکبر خان جسکانی نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ ابتک سینکڑوں مسائل مقامی فورم پر حل کئے گئے ہیں جبکہ کئی اجتماعی مسائل کو حل کرانے کیلئے فورم کی مدد سے متعلقہ اداروں کے پاس بھجوا دیئے گئے ہیں تاکہ مقامی آبادی کو درپیش مسائل فوری حل ہوسکیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل شروع کئے گئے عورت فاؤنڈیشن کے اس پروگرام کی بدولت ہزاروں شہریوں کے مسائل اُن کے گھر کی دہلیز پر حل ہوئے اس پروگرام میں مقامی شہریوں کی شرکت سب سے زیادہ ہے اس گفتگو کے دوران کلیم اکبر جسکانی ،فہیم جعفر ایڈووکیٹ ودیگر شخصیات شریک تھیں ۔

Sunday, 12 October 2014

ڈی سی او کے حکم پر پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ زاہد مزاری کا راجن پور کی گیس مارکیٹ کا دورہ ،مہنگے داموں ایل پی جی گیس فروخت کرنے پر 3 ڈیلرز گرفتار مقدمات درج کرلئے گئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او کے حکم پر پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ زاہد مزاری کا راجن پور کی گیس مارکیٹ کا دورہ ،مہنگے داموں ایل پی جی گیس فروخت کرنے پر 3 ڈیلرز گرفتار مقدمات درج کرلئے گئے شہریوں کی جانب سے شکایات ملنے پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے راجن پور کی تحصیل انتظامیہ کو گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کردی جس پر گذشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری نے راجن پور شہر کی مزاری مارکیٹ اور جنرل بس اسٹینڈ نزد قطب پل کے قریب واقع گیس مارکیٹوں کا دورہ کیا اس موقع پرسٹی پولیس کی بھاری نفری اُن کی معاونت کے لئے ہمراہ تھی انہوں نے اوگرا کی جانب سے گیس کی فی سلنڈر قیمت سے دو سو روپے زائد وصولی پر تین ڈیلرز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ان میں کاشف گیس سنٹر،خالد گیس اسٹیشن اور الحمد گیس سنٹرز شامل ہیں ان ڈیلرز کے خلاف تھانہ سٹی راجن پور نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ۔

تحصیل روجہان میں پانی چوری عروج پر پہنچ چکی محکمہ انہار بے بس مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی عاطف حسین مزاری پر مختلف نہروں سے کَٹ لگوا کر نہری پانی چرانے کا الزام حیات خان کیچو

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل روجہان میں پانی چوری عروج پر پہنچ چکی محکمہ انہار بے بس مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی عاطف حسین مزاری پر مختلف نہروں سے کَٹ لگوا کر نہری پانی چرانے کا الزام تحصیل روجہان کا زمیندار وسابق اُمیدوار یونین ناظم حیات خان کیچو انتظامیہ اور محکمہ انہار کی طرف سے پانی چوروں کے خلاف عدم کاروائی پر عدالت عالیہ ملتان بنچ پہنچ گیا عدالت عالیہ سے انصاف ملنے کی اُمید ہے زمیندار حیات خان کیچو نے راجن پور میں پریس کانفرنس کے دوران بتلایا کہ طارق مائینر پر بے شمار کٹ لگے ہوئے ہیں جس سے علاقہ کے زمیندار نہری پانی سے محروم ہیں زیرِ زمین پانی کڑوا ہو نے کی وجہ سے لوگوں کا گذر بسر صرف نہری پانی پر ہے شہری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی اور اس کے بھائی وبھتیجے نہری پانی چوری کرا رہے ہیں شہری کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کے ایکسئین کو متعدد بار درخواستیں دیں مگر تاحال تحصیل روجہان کی نہروں سے پانی چوری نہیں رک سکی علاقہ مکینوں نے تنگ آکر اب عدالت عالیہ ملتان سے رجوع کیا ہے جہاں سے ہمیں انصاف ملنے کی توقع ہے اُن کا کہنا تھا کہ ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف آواز بلند کرنے پر اُنہیں جانی نقصان کا خدشہ لاحق ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اُس کی تمام تر ذمہ داری ایم پی اے ن لیگ پر ہوگی اُنہوں نے صوبائی محتسب پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطحی ٹیم تحصیل روجہان روانہ کی جائے اور نہری پانی کی چوری کی روک تھام میں کردار ادا کیا جائے دوسری جانب ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاطف حسین مزاری کے ترجمان کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کے باعث ان پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں تحصیل روجہان کے لئے نہری پانی کے حصول کے لئے جتنی کوششیں انہوں نے کی تحصیل روجہان کے عوام بخوبی آگاہ ہیں ۔

انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی اور ڈی سی او غازی امان اللہ جام پور ہسپتال پہنچ گئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی اور ڈی سی او غازی امان اللہ جام پور ہسپتال پہنچ گئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جام پور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اِظہار کیا اورکہا ہے کہ حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے ہسپتال انتظامیہ کو حادثے میں زخمی افراد کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ڈی سی او راجن پور میں اپنے دفتر میں موجودتھے اُنہیں حادثے کی اطلاع ملی تو دفتر چھوڑ کر جام پور ہسپتال پہنچ گئے اور مسافروں کو دی جانے والی طبی امداد کی نگرانی کی اس موقع پر ڈی سی او نے اے سی جام پور کو ہدایت کی کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں فوری طور پر اُن کے آبائی علاقوں میں بھجوائی جائیں ۔

تین خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس حادثے میں دس مسافر زخمی بھی ہو گئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،انڈس ہائی وے رسول پور کے قریب ٹریفک حادثہ ،تین خواتین سمیت 6مسافر جاں بحق ،دس مسافر زخمی پانچ کی حالت نازک زخمیوں کو جام پور اور ڈی جی خان کی ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وے رسول پور کے قریب ڈی جی خان سے راجن پور آنے والی مقامی مسافر بس سامنے سے آنے والی کار کو بچاتے ہوئے کراچی سے ڈی جی خان جانے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس الٹنے سے تین خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس حادثے میں دس مسافر زخمی بھی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو او ر ضلعی انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جام پور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی نعشیں بھی منتقل کی جارہی ہیں ہلاک شدگان میں نقیب احمد ،پرویز احمد ،ستران سکنہ کشمور،یثریٰ،اسراں ،بینش سکنہ کوٹ مٹھن شہرشامل ہیں ۔

راجن پورپولیس کئی ماہ گذرنے کے باوجود ڈسٹر کٹ ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اظہر حسین سرائی کے قاتلوں کا سراغ لگانے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے ،مجاہد حسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فاضل پور میں اہل تشیع برادری کا اجلاس ،اجلاس کے دوران اس بات پر مذمت اور اظہار افسوس کیا گیا کہ راجن پورپولیس کئی ماہ گذرنے کے باوجود ڈسٹر کٹ ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اظہر حسین سرائی کے قاتلوں کا سراغ لگانے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے جس سے سرائی فیملی کو سخت تشویش ہے پولیس ابتک متاثرہ خاندان کی تشفی نہ کراسکی اجلاس میں فہیم جعفرسرائی ایڈووکیٹ ،مجاہد حسین ،اقبال مستوئی ،توقیر خان ،منیر حسین دریشک ،مولانا موسیٰ رضا جسکانی ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ودیگر شیعہ راہنماء شریک ہوئے اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ڈی پی او راجن پور سے ملاقات کرکے انہیں متاثرہ خاندان کی کیفیت سے آگاہ کیا جائے اور آئندہ کے لئے احتجاجی لائحہ عمل بھی تشکیل دیا جائے ۔

آڑھتیوں نے غیرقانونی اور کم اوزان والے کنڈے لگا رکھے ہیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں آڑھتی کسانوں سے اونے پونے داموں ’’پھٹی ‘‘ خرید کرنے لگے فی من کٹوتی الگ سے کی جانے لگی کسان معاشی طور پر بدحال حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کسانوں محمد باقر،حاجی شمل خان ،حبیب اللہ ،عبدالستار ،نصراللہ ،اعجاز شاکر ودیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ پھٹی کی فصل آتے ہی آڑھتی سرگرم ہوگئے جگہ جگہ آڑھتیں کھول لیں اور کسانوں سے اونے پونے داموں پھٹی کی خرید شروع کردی فیکٹری ریٹ سے کئی گناء کم پر پھٹی خریدی جارہی ہے جبکہ نمی اور سانگلی ،پتری کا بہانہ بنا کر فی من دو سے تین کلو پھٹی کی کٹوتی کی جارہی ہے کسانوں نے مزید کہا کہ آڑھتیوں نے غیرقانونی اور کم اوزان والے کنڈے لگا رکھے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو آڑھتیوں کی لوٹ مار سے بچایا جائے

ہر یونین کونسل میں دس دیہات کا چناؤ کیا گیا تھا جسمیں سے مردو خواتین ممبران کو اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن کے ’’ آواز وجوابدہی پروگرام ‘‘ کے تحت مقامی ویلج کمیٹیوں کی توسیع کا عمل جاری ہے ہر یونین کونسل میں دس دیہات کا چناؤ کیا گیا تھا جسمیں سے مردو خواتین ممبران کو اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا اب اس میں وسعت کی گئی ہے ان خیالات کا اِظہار چئیر مین آواز پروگرام نعیم اکبر جسکانی نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت مقامی افراد کو بااختیار بنانا ہے اور مقامی مسائل وتنازعات کا حل تلاش کرنا ہے اس پروگرام کے شروع ہونے سے کئی ایسے مسائل حل ہوگئے ہیں جو کئی سالوں سے اِلتواء کا شکار تھے اُن کا کہنا تھا کہ ان دیہات میں مراکز صحت اور سکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس پروگرام کی مدد سے مقامی افراد کو بھی مشاورت میں شریک کیا جارہا ہے اور عدم سہولیات بارے ٹاؤن ،تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کے نوٹس میں لایا جارہا ہے

عوام بجلی چوروں کے خلاف کاروائی میں واپڈا کے ساتھ تعاون کریں عبداللطیف خان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)عوام بجلی چوروں کے خلاف کاروائی میں واپڈا کے ساتھ تعاون کریں اووربلنگ پر قابو پالیا زائد ریڈنگ ڈالنے والے میٹر ریڈرز کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی واپڈا صارفین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے اِن خیالات کا اظہار ایس ڈی او واپڈا عبداللطیف خان نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈ نگ کی بڑی وجہ بجلی چوری ہے جسکی روک تھام کیلئے شہریوں کا تعاون بے حد ضروری ہے شہری ایسے عادی مجرموں کی نشاندہی کریں شہریوں کے نام صیغہ ء راز میں رکھ کر محکمہ اِن عادی چوروں کے خلاف نہ صرف کاروائی کرے گا بلکہ واپڈا کی تمام تنصیبات بھی اس باؤنڈری سے ہٹا لی جائیگی اُن کا کہنا تھا کہ زائد ریڈنگ کی پریکٹس سختی کے ساتھ روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اُن کے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ۔

ضلع بھر کے دور دراز سے اپنے مسائل کیلئے ضلعی ہیڈ کوآرٹر کا رُخ کرنے والے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد پہلا ’’ورکنگ ڈے ‘‘،ضلع راجن پور کے سرکاری دفاتر اور سکولوں میں حاضری انتہائی کم رہی کئی پردیسی اپنے آبائی علاقوں سے اپنے کام پر واپس نہ پہنچ سکے ضلع بھر کے دور دراز سے اپنے مسائل کیلئے ضلعی ہیڈ کوآرٹر کا رُخ کرنے والے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دوردراز کا سفر کرنے کے بعد بھی وہ اپنے گھروں کو مایوس لوٹ گئے دوسری جانب سرکاری ونجی سکولوں میں بچوں کی حاضری بھی کم رہی

مسلم لیگ ن ضلع راجن پور سے منتخب عوامی نمائندگان نے راجن پور کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا سردار ولی محمد خان مزاری


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائیل سردار عاشق حسین مزاری مرحوم کے فرزند سردار ولی محمد خان مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ضلع راجن پور سے منتخب عوامی نمائندگان نے راجن پور کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا پنجاب کا دور افتادہ ضلع آج بھی بے شمار مسائل سے دوچار ہے دریائے سندھ کی دوسری جانب واقع بنگلہ اچھا ضلع راجن پور کا حصہ ہے مگر ضلعی انتظامیہ نے یہاں پر کئی سالوں سے توجہ نہیں دیں سکولز ،مراکز صحت ویران پڑے ہیں تھانوں میں انصاف نہیں ملتا روجہان اور بنگلہ اچھا کے درمیان دریائے سندھ پر اسٹیل کا عارضی پل نصب نہ کرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں عارضی پل کی تنصیب سے دریا کے دونوں جانب بسنے والے شہریوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ بدنام زمانہ ’’ چھوٹو گینگ ‘‘ کی منفی سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ لاحق ہوسکتا ہے ان خیالات کا اِظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ساتھ ان کے بیٹے حمزہ خان مزاری بھی موجود تھے سردار ولی خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی من پسند آفیسران کی تعینا تیوں میں لگے ہوئے ہیں پھٹی کی صحیح قیمت نہ ملنے کے باعث کسان معاشی طور پر بدحال ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اُن کے مرحوم والد سردار عاشق خان نے یہاں کی عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا تھا اور لوگوں کی ترقی کے لئے بے پناہ اقدامات کئے اُن کے والد کی خدمات کو آج بھی ضلع راجن پور کے عوام یاد کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان نے گذشتہ انتخابات میں مقامی مزاری سرداروں کو سپورٹ کیا جنہوں نے بدقسمتی سے یہاں کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا آئندہ انتخابات میں اُن کی ہمشیرہ ڈاکٹر شیریں مزاری اس حلقہ سے تحریکِ انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور ضلع راجن پور کو صوبے کے دیگر ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرنے میں کردار ادا کریں گی

راجن پور شہر میں صبح سویرے ڈکیتی ،دو ڈاکو ٹیلی نار فرنچائز مالک سے بیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس پہنچ گئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہر میں صبح سویرے ڈکیتی ،دو ڈاکو ٹیلی نار فرنچائز مالک سے بیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس پہنچ گئی علاقہ کی ناکہ بندی تفصیلات کے مطابق محمدمالک ٹیلی نار فرنچائز محمدارشد رندھاوا صبح نو بجے کے قریب گھر واقع ڈسٹر کٹ ہسپتال کی بیک سائیڈ گلی سے اپنی فرنچائز کی جانب آرہے تھے کہ صادق روڈ نزد الائیڈ بینک دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے تاجر کے مطابق بیس لاکھ روپے کی رقم جو عید پر فرنچائز کی کمائی تھی جسے وہ آن لائن کرانے کے لئے بینک جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے حملہ کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائینہ کیا اس دوران ایس ڈی پی او صدر خالد مسعود بھٹی بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرادی تاہم ابتک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

خاندانی بادشاہت نے ملک کو تباہی کے کنارے پہنچایانواز شریف بھارت کے خلاف بیان دیکر ذاتی کاروبار کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ملک بھر میں جلسے کریں گئے

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خاندانی بادشاہت نے ملک کو تباہی کے کنارے پہنچایانواز شریف بھارت کے خلاف بیان دیکر ذاتی کاروبار کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ملک بھر میں جلسے کریں گئے تحریک انصاف سے مشاورت رہتی ہے ڈاکٹر طاہر القادری نے 55روزمیں پورے پاکستان کو جگادیا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مر کزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر فرید کوریجہ نے اسلام آباد دھرنے سے مٹھن کوٹ پہنچنے پر خواجہ فرید پیلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی انتخابی سیاست میں اعلان کے بعد ملک بھر سے لوگ عوامی تحریک میں شمولیت کیلئے رابطے کر رہے ہیں ۔12اکتوبر کو فیصل آباد ،19کو لاہور،24کو ایبٹ آبادکے بعد انقلاب دھرنا کراچی میں ہو گا نومبر میں ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسہ کی تاریخ پر مشاورت کر رہے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے نماز عید ادا کر کے اتحاد بین المسلمین کا ثبوت دیا ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے رہنماء ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری نے وی آئی پی کلچر کے خلاف قوم کو جگایا ہے شریف برادران کی حکومت اس وقت کمزور بنیادوں پر کھڑی ہے جو کسی وقت بھی دھڑام سے گر سکتی ہے اور حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے ڈاکٹر طاہر القادری سرائیکی وسیب کا مقدمہ بھی لڑ رہے ہیں دھرنے میں وہ یہاں کی محرومیوں اور تخت لاہور کی زیادتیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اسی طرح نشتر گھاٹ پل کی سست روی اور لاہور میں میٹرو بس سروس کے منصوبے میں تیزی پر بھی دھرنے میں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری سرائیکی صوبہ کی واضح حمایت کا اعلان کر چکے ہیں

Thursday, 9 October 2014

پاکستان کی سیاسی پارٹیاں سرائیکی صوبہ کی حامی ہیں

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کی سیاسی پارٹیاں سرائیکی صوبہ کی حامی ہیں مگر اس کے قیام کیلئے ان کی نگائیں دوسروں کی طرف اٹھتی ہیں سرائیکی صوبے کے بغیرسیاسی استحکام اب نہیں آئے گا تخت لاہور پر کڑا وقت ہے حکمرانوں کے ارد گرد کھڑے سیاست دان بھی انجام کو پہنچیں گئے پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ ایک دوسرے سے مخلص نہیں ن لیگ کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شرع کر دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ ومرکزی رہنما سرائیکستان عوامی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے ایس کیو آئی کے ممبر صوبائی کونسل سردار لنڈ کی قیادت میںآنیوالی عید ملن ریلی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے دھرنوں سے عوامی شعوری مہم کامیاب رہی ان دھرنوں سے تخت لاہور کے بالادستی کا شکار سات کروڑ سرائیکیوں کو بھی شعوری فکری آگاہی ہوئی اگر سرائیکی اس طرح کا احتجاج کریں تو صوبہ سرائیکستان کے قیام کی منزل آسان ہو سکتی ہے جنوبی پنجاب صوبہ سات کروڑ سرائیکی خطہ کے حقوق کے حصول میں فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتاصوبہ سرائیکستان ہی خطے کے مسائل کا حل ہے ۔کپاس کا ریٹ چار ہزار مقرر کیا جائے اور ٹی سی پی کو پابند کیا جائے آج نو اکتوبر کو سرائیکستان عوامی اتحاد کے زیر اہتمام دھریجہ نگر خان پور میں نویں سالانہ سرائیکستان یکجہتی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں عوام بھر پور شرکت کرے اس موقع پر سمیع اللہ سونترہ ،سیف اللہ سونترہ ،اللہ ڈتہ بندنام ،ڈاکٹر طفیل مزاری ،میاں اللہ بخش ،جام فیض اللہ ،سعید بلوچ ،اسحاق خان لغاری ،فیض احمد گوپانگ ، حنیف خان مزاری ،ریاض دستی ،سلیم جتوئی ،کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اور مختلف اضلاع سے قافلوں کی صورت میں لوگوں نے ملاقات کی

پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ اپنے بیٹے خواجہ شوکت عزیر کوریجہ کی علالت کے باعث اسلام آباد سے مٹھن کوٹ پہنچ گئے ہیں


راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ اپنے بیٹے خواجہ شوکت عزیر کوریجہ کی علالت کے باعث اسلام آباد سے مٹھن کوٹ پہنچ گئے ہیں جماعت فریدیہ کے کارکنوں نے ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا ۔انہوں نے عید ڈی چوک میں دھرنے کے شرکاء کے ساتھ منائی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں نماز عید ادا کی نماز عید میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ،خورشید محمود قصوری،ڈاکٹر رحیق عباسی،عارف علوی،خرم نوازگنڈا پور،اجمل وزیر،اعجاز چوہدریکے علاوہ ہزاروں افراد شریک ہوئے۔خواجہ عامر کوریجہ نے مٹھن کوٹ پہنچ کر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کوریجہ کے مزار پر حاضری دی دھرنے کے شہداء،سیلاب متاثرین،آئی ڈی پیز،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت اور پاکستان،کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔وہ 11اکتوبر کو فیصل آباد جلسے کیلئے مٹھن کوٹ سے روانہ ہوں گئے ۔اس موقع پر خواجہ شوکت عزیر کوریجہ،خواجہ نازک عمیر کوریجہ،خواجہ عمادالدین کوریجہ،شعیب پنوار،میاں اللہ بخش ،میاں سیف اللہ فریدی،اور سردار اشفاق کے علاوہ کثیر تعداد میں عقیدت مندان موجود تھے

Tuesday, 7 October 2014

سرکاری دفاتر میں غیر اعلانیہ تعطیل ہونے کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سرکاری دفاتر میں غیر اعلانیہ تعطیل ہونے کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے پنجاب حکومت سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی اوآفس سمیت دیگر کئی سرکاری دفاتر ہفتہ 4اکتوبرکو بند رہے اور اہلکار عید منانے گھروں کو چلے گئے افسران اور ان کے ماتحت اہلکاروں نے از خود عید کی چھٹیاں بڑھا لیں ضلع راجن پور کی حدود دو سو کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہیں سائلین دور دراز علاقوں سے سفر کر کے دفاتر پہنچے اور گھنٹوں وہاں دفاتر کے کھلنے کا انتظار کرتے رہے آخر کار مایوس ہو کر واپس چلے گئے ۔اس بارے جب اہلکاروں سے رابطے کئے گئے تو انہوں نے کہا سائلین عید منانے اور اس کی تیاریوں کے باعث دفاتر نہیں آئے دفاتر کھولے گئے اور وقت سے کچھ پہلے بند کئے ۔دفاتر میں آئے ہوئے سائلین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ تعطیل کی انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

مضر صحت کھانا کھانے سے چار افراد بے ہوش ہو گئے

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مضر صحت کھانا کھانے سے چار افراد بے ہوش ہو گئے ،ای ڈی او ہیلتھ نے متعلقہ شاپ مالک کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ۔تفصیل کے مطابق راجن پور کے رہائشی خادم حسین نے دوران سفر جام پور میں او کے بر گر پوائنٹ سے برگر وغیرہ لئے اور اپنی فیملی کو کھلایاجسے کھاتے ہی اس کے دو بچے اور بیوی سمیت و ہ خود بھی بے ہوش ہو گیاانہیں پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا بر وقت طبی امداد مل جانے سے انہیں ہوش تو آگیا مگر وہ کئی روز گذر جانے کے بھی صحت مند نہیں ہو سکے ۔ای ڈی او ہیلتھ راجن پور نے مذکورہ دوکاندار کے خلاف کروائی کا حکم دیا ہے دریں اثناء عوامی و سماجی حلقوں نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب دوکانوں کے خلاف کاروائی کر کے انہیں بند کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے۔

حکومت ان کے خلاف کاروائی کر کے مہنگائی کو کنٹرول کرے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک سروے کے دوران کیا اس وقت عید الاضحی کی آمد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عید کی آمد کے ساتھ مہنگائی کا طوفان ،متوسط طبقہ کی قوت خرید جواب دے گئی ۔مہنگائی کے ذمہ دار چھوٹے دوکاندار نہیں پروڈکشن کمپنیاں ہیں جن کے مالکان اسمبلیوں اور اہم حکومتی عہدوں پر برآجمان ہیں ،حکومت ان کے خلاف کاروائی کر کے مہنگائی کو کنٹرول کرے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک سروے کے دوران کیا اس وقت عید الاضحی کی آمد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور مہنگائی کا یہ طوفان چند دنوں کے اندر بپا کیا گیا ہے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید مختارشاہ نے کہا کہ حکمران مہنگائی کو کم کرنے کیلئے مخلص نہیں ملک میں چھوٹے دوکانداروں کی پکڑ دھکڑ زوروں پرہے اور انہیں ناجائز جرمانے کئے جا رہے ہیں تحریک انصاف کے رہنماء کنور شفیق احمد نے کہا کہ دوکاندا ر چیزوں کو چند روپے منافع کے عوض فروخت کرتے ہیں، معروف سماجی کارکن میر خلیل احمد نے کہا پروڈکشن کمپنیاں مہنگائی کی ذمہ دار ہیں چونکہ موجودہ سسٹم میں ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی ممکن نہیں۔انکو حکومتی چھتری ملی ہوئی ہے اس لئے مہنگائی کے خلاف موثر کاروائی کی توقع نہیں رکھی جا سکتی،ایک آئی کام کے سٹوڈنٹ شیر علی نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خلاف مہم نہیں فارملیٹی کو پورا کر رہی ہے تاکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہو جائے،تین سو روپے یومیہ اجرت لینے والے ایک مزدور نذر حسین بھٹی نے کہا کہ لیبر ایکٹ کے نفاذ کے باوجود ہمیں مقررہ اجرت نہیں ملتی یہ حکمرانوں کا دوہرہ معیار ہے کہ ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی جس کے باعث مزدور طبقہ کا معیار زندگی غربت کی لکیر سے کہیں نیچے آ گیا ہے اگر اسے بہتر نہ بنایا گیا تو ملک میں استحکام نہیں آ سکے گا۔

مشترکہ جدوجہد سے اس کا مقابلہ کرنا ہو گا مجاہد خان برمانی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جرم اورمجرم کے خلاف اجتاعی جدوجہد ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہے پولیس کی پشت پر عوام نہ ہوں تو وہ اپنی ذمہ داریوں کو کسی بھی حالت میں پورا نہیں کر سکتی۔عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان بنایا گیا ہے دہشت گردی کے خطرات اہل وطن پر منڈلا رہے ہیں ہمیں مشترکہ جدوجہد سے اس کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار راجن پور ماڈل تھانہ کے انچارج مجاہد خان برمانی نے اپنے دفتر میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی کے خلاف ہمیں ہر جگہ مقابلے کیلئے خود کو تیار رکھنا چاہیے راجن پور میں سیکورٹی انتہائی سخت ہوگی 37مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی سیکورٹی پلان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے راجن پور کے تمام تھانوں کو موصول ہو چکا ہے جس کے مطابق اقدامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ چاند رات کو بازاروں تفریح گاہوں اور دیگر پبلک مقامات پر پولیس کی چوکیاں قائم کی جائیں گی پولیس کے ساتھ قومی رضاکار بھی ڈْیوٹی سر انجام دیں گئے اور اس کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر بھی پولیس کی گشت کو موثر بنایا جائے گا ۔ تاہم ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا عوام کے بغیر کوئی بھی ادارہ کامیابیوں کو نہیں سمیٹ سکتا ۔عوام پولیس کو ہر قسم کی معلومات دیں تاکہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers