راجن پور (کرائم رپورٹر)اسٹیٹ لائف کے پاس 4سو ارب سے بھی زائد کے اثاثے ہیں اور بیمہ داروں کو سالانہ 30ارب روپے بونس دے رہی ہے عوام ان مشکل حالات میں اسٹیٹ لائف سے وابستہ ہو کر اپنے معاشی مسائل کو حل کریں ان خیالات کا اظہار ریجنل چیف اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن افتخار احمد
چوہدری نے یہاں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے اسٹیٹ لائف کی خدمات اندھیرے میں روشنی کی کرن کے مترادف ہے اس ادارے کے پاس اس وقت سب سے زیادہ لائف فنڈز ہیں گذشتہ سال اسٹیٹ لائف نے 115ارب روپے پریمیم جمع کیا اور اس میں ساڑھے تین ارب روپے نیو بزنس ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔زونل ہیڈ کامران شمسی نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال ڈیتھ کلیم اور میچورٹی اور وظیفوں کی مد میں اربوں روپے دیے جا رہے ہیں اسٹیٹ لائف کے پاس بہترین معاشی مسائل کا حل موجودہے ملک و قوم کی ترقی میں اس وقت اسٹیٹ لائف نمایاں قردار ادا کر رہی ہے اور ہر سال ہزاروں افراد کو با عزت روز گار فراہم کر رہا ہے ۔ سیکٹر ہیڈمحمد نواز برڑہ،ایریا منیجر جام غلام علی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سیلز منیجرز محمد اسحاق ناصر،ریاض آصف،میڈیم تسلیم اختر،پرویزدریشک،محمد آصف،چودھری اکبر، محمد غفارو دیگر موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment