Thursday, 31 March 2016
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی راجن پور کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں ایک سیمینار منعقد
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی راجن پور کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں ایک سیمینار منعقد کرایا گیا جسکا موضوع تھا کہ :’’جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں‘‘ :تقریب میں ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کی ملاوٹ کے خلاف بیداری مہم کو سراہااور تقریب میں شامل تاجران،وکلاء برادری،سول سوسائٹی کے لوگ اور متعلقہ افسران سے ضلع راجن پور کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے حوالے سے اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے نبھانے کی تلقین کی۔ڈی سی او ظہور حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کی بہت سی اقسام ہیں جیسے کہ غیر معیاری اشیاء کا بیچنا،دودھ میں پانی ملانا،گوشت وغیرہ کے ناپ تول میں کمی کرنا اور ناپ تول میں کمی کرنیوالے کو اللہ تعالیٰ نے بھی مسلمانوں کی لسٹ سے نکالدیا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں ایسے لوگوں کی حمایت کرنے والے،اسلئے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ بالخصوص تمام تاجران ضلع راجن پور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عام انسان کو مہیا کی جانیوالی تمام بنیادی اشیاء کو معیاری بنائیں اور ہم بحیثیت ضلعی انتظامیہ پہلے آپ کو ایسے ہی بیداری مہم کے ذریعے جگائیں اور عملدرآمد نہ ہونے پر قانونی طور پر ایکشن لیں۔تقریب میں اے ڈی سی عبدالفتح،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،اے سی راجن پور چوہدری مختار،اے سی روجھان فاروق صادق ، صدر انجمن تاجران علاؤالدین مزاری، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر افتخارالحق،،،فوڈ انسپکٹر وسیم اکرم اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت کی قائم کردہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر تحت ضلعی سطح پر ڈی سی او صاحب خود اس کے چیئرمین ہیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کو خود سنتے ہیں۔ڈسٹرکٹ راجن پور میں 12آفیسرز ،18فوڈ مجسٹریٹ بشمول محکمہ صحت،لائیو سٹاک،محکمہ فوڈ اور ٹی ایم اے سمیت دیگر ادارے اس حوالے سے اپنا اپناکام کررہے ہیں۔ اس موقع پر حاضرین نے اپنے اپنے خطاب میں ضلعی انتظامیہ کی ملاوٹ کے خاتمے کے خلاف جنگمیں ڈی سی او راجن پور کی زیر نگرانی آخری دم تک لڑنے کا تہیہ کیااور ڈی سی او صاحب کے اس اقدام کی تعریف کی کہ انہوں نے ایسے سیمینار کی صورت میں ضلعی نتظامیہ اور سول سوسائٹی کو آمنے سامنے بٹھادیا ہے تاکہ اس شکایت کا ازالہ ہوسکے کہ سائل اپنی درخواستوں کے ساتھ سرکاری دفاتر میں آفیسر کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے ،اب تو تمام حقائق سامنے لانا آسان ہوتا جارہا ہے۔
ضلع راجن پور میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن شروع غلام مبشر میکن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور اور کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کا آپریشن ضلع راجن پور میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن شروع۔ پولیس ٹیموں کے رات بھر چھاپے ، متعدد افراد گرفتار ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور غلام مبشر میکن نے کہا کہ راجن پور اور کچہ کے علاقہ میں سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہوں کا ہر صورت مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔
ڈی پی آئی سکینڈری سکو لز کا دورہ راجن پور،ضلع کی کا رکردگی کا جا ئز ہ
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سید ممتاز حسین شاہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری ایجوکیشن پنجاب لاہور نے ضلع راجن پو رکا دورہ کیا ۔ اس دورے میں انہوں نے پہلے ای ڈی او ایجوکیشن راجن پور سے میٹنگ کی ۔ جس میں ضلع بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز صاحبان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز صاحبان ، تمام مردانہ زنانہ اے ای او ز صاحبان شریک تھے۔ اس میٹنگ میں سید ممتاز حسین شاہ صاحب نے UPE اور USE کے حوالے سے ضلع کی کارکردگی چیک کی اور مناسب ہدایات دیں۔ اس کے سا تھ ساتھ انہوں نے ضلع میں داخلہ مہم ، کوالٹی ایجوکیشن ، سکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ اس دوران انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 راجن پو رمیں پرائمری سکول ٹیچرز کی جاری ٹریننگ کا معائنہ بھی کیا۔ ٹریننگ سنٹر کے معائنے کے دوران سید ممتاز حسین شاہ نے ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کو محنت، ایمانداری اور خلوصِ نیت سے تدریسی فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نئے داخلے بڑھانے اور UPE کے حوالے سے اساتذہ کو سروے کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹریننگ کے حوالے سے تمام انتظامات کو بھی سراہا۔
ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے سر کا ر ی ہسپتال کے دور ے ،ادویہ کے سمپیل لیکر میڈیکل سٹورکر دیئے
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے حکومت پنجاب کی جانب سے آئے ہوئے آرڈر کے مطابق مختلف ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر یونٹس میں اپنی نگرانی میں ادویات کے سیمپل لیئے اور مزید کارروائی کے لئے آگے بھجوادیا۔اس حوالے سے پہلے ڈی ایچ کیو راجن پور میں قائم سٹو ر کا دورہ کیا جدھر 20مختلف ادویات کا سیمپل لیا اور پھر اپنی نگرانی میں تمام ادویات کو سیل کروایا۔ایکسر ے وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے ادارہ یونیسیف کی جانب سے ڈیجیٹل ایکسر ے پلانٹ فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ہسپتال میں آئے مریضوں سے ان کے مسائل پوچھے اور موقع پر انکو حل کرایا۔اس کے ساتھ ہی ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔اس کے بعد انہوں نے رات گئے تک مختلف ہسپتالوں کے اسٹورز وغیرہ کا معائنہ کیا اور رورل ہیلتھ سینٹر محمد پو رمیں 10 او رٹی ایچ کیو جام پور میں 20 مختلف ادویات کے سیمپل لے کر سیل کردیئے تاکہ مزید کارراوائی کے لئے آگے بھیجاجائے۔
ڈی سی اورا جن پور کی زیرصدارت مختلف اجلاس کا انعقا د
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی زیرصدارت مختلف اجلاس منعقد کیئے گئے ۔ اجلاس کے آغاز میں ڈی سی او ظہور حسین نے لاہور میں ہونیوالے حالیہ دھماکے کے نتیجے میں شہداء اور ان کے خاندانوں کیلئے خصوصی دعا کرائی۔بعد میں اجلاس میں آئے ان تمام مکاتب فکر کے لوگوں میں ڈی سی او راجن پور کی جانب سے تحائف کی شکل میں خصوصی شیلڈ تقسیم کی گئی جنھوں نے جشن بہاراں و میلہ فلاور شو منعقد کرانے میں فنڈزوغیرہ فراہم کرنے میں خاص کردار ادا کیا تھا۔ان میں انجمن تاجران کا وفد،سیاسی و سماجی کارکنان اور دیگر متعلقہ لوگ شامل تھے۔۔ڈی سی او نے تعاون کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت جلدسول کلب راجن پور میں بھی ایسی ہی تقریبات منعقد کرائی جائیں گی جدھر آپکا تعاون بھی درکار ہوگا۔ سب نے کامیاب جشن بہاراں منعقد کرانے پر ڈی سی او کو خراج تحسین پیش کیااور مستقبل میں بھی اپنی خدمات پیش کرنے کا یقین دلایا۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر جاری ترقیاتی کاموں کی بریفنگ لی،جس میں منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دوران بریفنگ ہسپتالوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے جبکہ تحصیل جام پور اور روجھان کے ترقیاتی منصوبے بھی تیز رفتاری سے جاری ہیں اور جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔
سانحہ لا ہو ر کے معصوم شہد اء کے ایصا ل ثو اب اور ان کے سو گوا ر خا ند انو ں کیلئے دُعا گو ہیں شا ہنو از آرا ئیں
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سما جی وسیا سی ر ہنما شا ہنو از آرا ئیں نے کہا کہ سا نحہ گلشن پا ر ک لا ہو ر انسا نی تا ر یخ کا دردنا ک حا دثہ انسا نیت دشمن عناصر دہشت گر دانہ وار داتیں کر کے ہما رے حو صلے پست نہیں کر سکتے آج پو ری قو م اس سانحہ لا ہو ر کے معصوم شہد اء کے ایصا ل ثو اب اور ان کے سو گوا ر خا ند انو ں کیلئے دُعا گو ہیں اس مو قع پر سیٹھ اللہ بچا یا ،حافظ غلا م فر ید ،سیٹھ طا ہر مقصو د ،چو ہد ری محمدعد نا ن ،چو ہد ر ی محمد آصف ،محمد زا ہد نو از ،چو ہد ری منو ر عبا س ودیگر بھی مو جو د تھے
سانحہ لاہور نے پاکستانی قوم کو سوگوار کردیا عبدالصبور رحمانی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانحہ لاہور نے پاکستانی قوم کو سوگوار کردیا حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہی دہشت گردی کے خلاف فوج کو اپنا موثر کردارا دا کرنا ہوگا‘ ان خیالات کا اظہار پیسٹی سائیڈ یونین کے صدر حاجی محمد اشرف و جنرل سیکرٹری عبدالصبور رحمانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور سے بے گناہ شہریوں کی شہادت سے حکومت کی امن کی رٹ واضح ہوگئی ہے۔ لاہور جیسے شہر میں بھی دہشت گردی کے واقعات شروع ہوجائیں تو باقی ملک کی پوزیشن کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج جیسے ضرب عضب آپریشن کررہی ہے‘ اسی طرح پنجاب میں بھی آپریشن شروع کیا جائے‘ خاص طور پر جنوبی پنجاب میں بھی پاک فوج کو اپنا موثر کردارادا کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کی وجہ سے پنجاب مسلسل متاثر ہورہا ہے‘ حکمران سب اچھے کی رٹ کی وجہ سے خوش فہمی کا شکار ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی نگاہیں پاک فوج کی طرف ہیں کہ ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج کو اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے
حکمران نا کا م ہو چکے ،سانحہ لا ہو ر کی مذ مت کر تے ہیں عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانحہ لاہور میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ حکومت دہشت گردی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے کونسلر محمد عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر وطن عزیز میں دہشت گردی کے ذریعے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت عوام کو بہتر سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے تین سالہ اقتدار میں عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوا۔ مہنگائی‘ لوڈشیڈنگ اور غربت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے‘ عوام مہنگائی کی وجہ سے معاشی طورپر تباہ ہوچکے ہیں۔ غربت اور پسماندگی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں پاک فوج کو چاہیئے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیئے‘ اس موقع پر ملک خالد رسول‘ حاجی عابد حمید کھرل‘ اکبر قریشی‘ سید اصغر شاہ‘ محمد افضل غوری‘ غلام مرتضیٰ قریشی‘ عبدا لصبو ر رحمانی‘ محمد آصف و دیگر موجود تھے۔
کچے میں سرچ آپریشن کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کرے گی غلام مبشر میکن
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دہشت گردی کے خاتمے کے لئے علماء کرام کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی‘ کچے میں سرچ آپریشن کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔ فرائض کی ادائیگی کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ آج شہداء لاہور کے لئے قرآن خوانی گیارہ بجے پولیس لائن میں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور غلام مبشر میکن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قانون شکن عناصر کو سختی کچل دیا جائے گا‘ فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے علماء کرام اور عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد کسی بھی ملک کے خیر خواہ نہیں ہوتے ‘ ایسے افراد ملک دشمن سرگرمیوں میں جو ملوث ہوتے ہیں ان کا کوئی ایمان اور دین نہیں ہوتا‘ ایسے افراد ملک کے لئے ناسور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف اور قانون کا احترام کرنے والے شہری ہمارے لئے قابل احترام ہیں‘ انہوں نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘ عوام کو چاہیئے وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا گاڑی کو دیکھتے ہی اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔ مقامی ایس ایچ او صاحبان کو چاہیئے سکولوں ‘ پارکوں ‘ امام بارگاہوں ‘ مسجدوں اور درگاہوں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ ضلع راجن پور کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پولیس دن رات کوشاں ہے۔
مٹھن کوٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اظہر خان گوپانگ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار اظہر خان گوپانگ نے کہا مٹھن کوٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شہر کی خوبصورتی کے لئے مقامی ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک نے چھ کروڑ روپے کی سکیمیں منظور کروائی ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے اور ملک سے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت ضلع راجن پور سے پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے لئے تمام وسائل خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور کی نسبت موجودہ حکومت ضلع کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کررہی ہے جس سے علاقہ میں خوشحالی و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پسماندہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ خصوصاً ضلع راجن پور کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر حاجی رؤف دریشک‘ محمد مدنی گوپانگ‘ فاروق قریشی‘ سید حسنین بخاری‘ مقصود گجر‘ ملک کفایت‘ میاں طاہر فرید‘ حسنین شکیل قریشی و دیگر موجود تھے۔
حکمران اربو ں ڈالر قر ضہ لیکر عیا شی کر رہے ہیں سلیم جان مزاری
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)موجود حکومت نے تین سال میں ملک و قوم کو بیرونی قرضوں کے بوج تلے جکڑ دیا ہے‘ قومی معیشت دیوالیہ ہوچکی ہے ،دہشت گردی نے ملک کو تباہ کردیا ہے ،بے روزگاری،لوڈ شیڈنگ اور پسماندگی میں عوام کو معاشی طور پر تباہ کردیا،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوگیا ہے‘ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے سردار سلیم جان خان مزارینے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے ،تین سالہ اقتدار میں عوام کو مایوسی اور مہنگائی کے علاوہ کچھ نصیب نہیں ہواجس کی وجہ سے عوام احساس محرومی کا شکار ہوچکے ہیں‘ باقی صوبوں کی طرح پاک فوج کو پنجاب میں بھی موثر انداز میں سرچ آپریشن کرنا ہوگا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردی کی وارداتیں شروع ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر تھی لیکن جب سے میاں بردارن کی حکومت آئی ہے عوام کو سکھ نصیب نہیں ہوا۔آئے روز ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے جبکہ حکومت اربوں ڈالر کے قرضے لے کر عیاشی کررہے ہیں۔ میاں برادران کے دعوؤں کے مطابق نہ تو ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے اور نہ ہی مہنگائی‘ پسماندگی اور غربت کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کا استحصال کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آکر پاک فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ (ن) لیگ کے وزراء ترقیاتی کاموں کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ نیب کو چاہیئے پنجاب میں کرپٹ وزراء کے خلاف فوری کارروائی شروع کرے۔
Tuesday, 29 March 2016
لا ہو ر حملہ ،ڈی سی او کے ضلع بھر میں سکیورٹی بہتر کر نے کے احکا ما ت جا ری
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے لاہور میں ہونیوالے دھماکے کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکیورٹی بہتر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔اس حوالے سے تمام اے سی صاحبان،انٹیلی ایجنس ایجنسیوں اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے لاہور میں ہونے والے حالیہ سانحہ پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنیوالے انسان تو کیا جانور کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں۔دشمنان اسلام اپنی مذموم کارروائیوں سے تما م امت مسلمہ بالخصوص پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔دہشتگردوں کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہوسکتا اور یہ بزدل لوگ معصوم لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔میری ضلع راجن پور کی عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی دہشتگری کا اندیشہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کو فوری مطلع کریں۔ حکومت اور عوام باہم ملکر ہی اس ناسور کا خاتمہ کرسکتے ہیں اور اپنی جڑوں کو کھوکھلا ہونے سے روک سکتے ہیں۔
تعلیم کے فروغ کے لئے تن ،من اور دھن کی بازی لگا نا ہوگی فوزیہ حناء
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ این سی ایچ ڈی کے زیراہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ملٹی پرپز ہال میں ’’داخلہ مہم ‘‘ کے حوالے سے تقریب منعقد ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای اوایجوکیشن ایلمنٹری ثناء اللہ سہرا نی تھے اس تقریب میں ضلع بھر سے ایجوکیشن آفیسران جن میں ڈی او ایجو کیشن خواتین فوزیہ حناء ،تینوں تحصیلوں کی ڈپٹی ڈی ای اوز،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران اور دیگر انتظا می اہلکار شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او ایجوکیشن ثناء اللہ سہرا نی ،ڈسٹر کٹ پروگرام آفیسر این سی ایچ ڈی عزادار حسین خان ودیگر نے کہا کہ داخلہ مہم کو ہرحال میں کا میاب بنایا جائے اور کوشش کی جائے کہ کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہے اُن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لئے تن ،من اور دھن کی بازی لگا نا ہوگی تب کہیں جاکر ہمارا لٹریسی ریٹ بڑھے گا مقررین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے یکم اپریل بروزجمعہ کو داخلہ مہم کے حوالے سے ریلی نکالی جائیگی جبکہ ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر داخلہ مہم کا افتتاح کریں گے آخر میں شرکاء کو لنچ فراہم کیا گیا ۔
دہشتگر دو ں کا اسلا م ا ور پا کستا نسے کو وئی تعلق نہیں،عبد الحمید شا کر
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) لاہور میں ہونے والے خود کُش دھماکہ نے قوم کے زخموں کو تازہ کر دیا ہے ، عبد الحمید شاکر صدر راجن پور پریس کلب دہشت گرد مسلمان نہیں ہو سکتے ۔ عورتوں اور بچوں پر جنگوں کے دوران کافر بھی ہاتھ نہیں اُٹھاتے تھے ۔ دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اس قسم کے لوگوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے خود کُش دھماکہ نے قوم کے زخموں کو تازہ کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر راجن پور پریس کلب عبد الحمید شاکر نے لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے پریس کلب میں دُعائیہ تقریب سے کیا ۔ اس موقع پر حسنین عبا س سو نتر ہ ،عبد ا لصبو رر حما نی ،چوہدر ی محمد یو سف ،فد احسین نا در ،ملک سجا د بو ہڑ ،عبد الشکو ر رحمانی ،شیر علی سو نتر ہ، سا بق صد ر پر یس کلب انجینئر امجدفاروق جنرل سیکرٹری نسیم لاکھا، نائب صدر مجاہد خان دریشک ،انفارمیشن سیکرٹری منیر ناصر ، جوائنٹ سیکرٹری عامر نواز ، چیف ایگزیکٹو الحاج لیاقت علی ، چیف کوارڈینیٹر سید عاشق حسین بخاری ، محمد امین بھُٹہ ، خُرم شہزاد بھُٹہ ، شاہد اقبال طلحہ اور امتیاز حسین مشوری سمیت کثیر تعداد میں صحافی شریک تھے ۔ اس موقع صدر پریس کلب کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے پنجاب بھر میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے فوری آپریشن کیے جانے پر پوری قوم ان کی مشکور ہے اور پورا پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے پاک فوج کے عزم کے ساتھ ہے ۔
را جن پور سنیئرہیڈ مسٹر یس پر جما عت نہم کے پیرزدلو انے کا الز ام
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 راجن پور میں سینئر ہیڈ مسٹریس زاہدہ عقیل پر اپنی بھتیجیوں اور رشتے دار لڑکیوں کو علیحدہ کمروں میں بٹھا کر جماعت نہم کے پیپرز دلوانے کاالزام،سینئر ہیڈ مسٹریس وریذیڈنٹ انسپکٹر زاہدہ عقیل کی بہن رخسانہ ناز بھی اسی سکول میں تعینات ہے جو سپر نٹنڈ نٹ منزہ بخاری کی مدد سے بچیوں کو حل شدہ پر چے فراہم کررہی ہے حقدار اور محنتی طالبات کے حقوق پر ڈاکہ مارا جارہا ہے کنٹرولرامتحانات ،چئیر مین ڈی جی خان بورڈ نوٹس لیں ہر دو خواتین آفیسران کے خلاف کاروائی کی جائے جماعت نہم کا امتحان دینے والی طالبات کے والدین محمد شفیع ،حسن محمود،محمداعجاز،محمد نوازودیگر نے صحافیوں کو مزید بتلایا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ لائق اور محنتی بچیاں تو اپنی محنت کے ذریعہ امتحان دیں اور بااثر شخصیات کی بچیاں مکمل پیپرز حل کر کے فراہم کئے جائیں اُن کا کہنا تھا کہ جماعت نہم کا امتحان دینے والی دو اور بچیاں مہراب فاطمہ ،مریم امتیازکو بھی حل شدہ پر چے فراہم کئے جارہے ہیں اور یہ پیپرز سکول میں تعینات ٹیچر رخسا نہ ناز دیگر سائینس ٹیچرز سے حل کرا کر فراہم کرتی ہے اس سارے عمل میں ہیڈ مسٹریس زاہدہ عقیل اور منزہ بخاری کی مرضی شامل ہے انہوں نے فوری طور پر نوٹس لینے اور سپر نٹنڈ نٹ مذکورہ کوتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
را جن پور بھٹو ں کے زہر یلے دھواں سے مین ٹر انسمشین لائن متا ثر انسا نی جا نین ضا ئع ہو نے کا خطر ہ
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) 500 کے وی مین ٹر انسمشین لائن فا ضل پورکے قر یب تین بھٹوں پردرجنو ں مز دور کا م کر رہے ہیں نہ روک گیا تو کئی انسا نی جا نین ضا ئع ہو نے کا خطر ہ اور بھٹوں کے زہر یلے دھو اں نکا نے سے مین ٹرانسمشین 500 کے وی لا ئن ٹاورڈسک انسولیٹرکو پنکچر کر دیتا ہے جس کی وجہ سے کر نٹ ٹا ور میں آجا تا ہے اورمین لا ئن بند ہو جا تی ہے جس سے ملک وقوم اور واپڈ کو نا قا بل تلا فی نقصا ن متعد د با ر ہو چکا ہے جیسا کہ اس لا ئن سے دفا عی ادارو ں ،پید اواری اداروں اور پو ر ے ملک میں بجلی کی سپلا ئی کی جا تی ہے جو ان بھٹو ں کے دھو اں کی و جہ بجلی کی سپلا ئی روک جا تی ہے اور پو ر ے ملک اند ھیر ے میں ڈوب جا تا ہے ہما ر ی اطلا ع کے مطا بق محکمہ واپڈ NTDCنے ان بھٹہ ما لکا ن کو متعد ور با ر تحر یر ی وزبا ن نو ٹس بھی د یئے ہیں لیکن بھٹہ ما لکا ن مسلسل قانو ن کی خلا ف ورزی کر ر ہے ہیں صدارتی تر میمی آرڈی نیسن 2014 کی شق نمبر 462H اور شق نمبر462Mدھجیاں آڑتے ہو ئے بھٹے مسلسل چلا ر ہے ہیں میں ٹر انسمشین کو نقصا ن پہنچا ر ہے ہیں عوامی وسما جی حلقہ نے ابر اہیم ،سعید احمد،اشفا ق احمد ،غلا م رسو ل ،شبیر حسین نے وزیر اعظم پا کستا ن اور وزیر اعلیٰ پنجا ب سے بھٹہ ما لکان حا جی عبد الر حمن ،چو ہد ر ی محمد اکر م ،محمد افضل ،محمد نوا ب خا ن کے خلا ف سخت کا رو ائی کی اپیل کی ہے
ہیلتھ کیئر سینٹر میں ادویات کے اسٹاک رجسٹرز وغیرہ کی چیکنگ کی ذمہ داری تمام متعلقہ افسران کو سونپ دی
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف کی طرف سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری،دستیابی اور ان کے استعمال کے حوالے سے ضلع و تحصیل کے میڈیسن سٹورز کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں دیدیے جانے کے بعدضلع راجن پور میں فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے 26مارچ 2016کو ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے ضلعی اورتحصیل سطح پر قائم ہسپتال اور ہیلتھ کیئر سینٹر میں ادویات کے اسٹاک رجسٹرز وغیرہ کی چیکنگ کی ذمہ داری تمام متعلقہ افسران کو سونپ دی ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ راجن پور میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنہ کی ذمہ داری اے سی راجن پورکو ،رورل ہیلتھ کیئر فاضل پور کی ذمہ داری ای ڈی او ایگریکلچرکو،کوٹ مٹھن کیلئے ای ڈی او ایف پی،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور کی ذمہ داری اے سی جام پور کو،ہڑند میں قائم ہیلتھ کیئر سینٹر کی ذمہ دار ی ڈی ایم اوکو،محمد پور میں قائم ہیلتھ کیئر کی ذمہ داری اے ڈی ایل جی راجن پورکو،ہیلتھ کیئر سینٹر جام پور کی ذمہ داری تحصیلدار جام پور کو،روجھان میں قائم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور بنگلہ اچھاپر قائم ہیلتھ کیئر سینٹر کی ذمہ داری اے سی روجھان کو اور سول ہسپتال شاہوالی کی ذمہ داری بی این پی کمانڈنٹ کے نمائندے کو سونپی گئی۔ڈی سی او راجن پور نے ہدایت کی کہ فوری طور پر اپنا کام شروع کردیں اور سٹاک رجسٹرکا ہر صفحہ نہایت باریک بینی سے چیک کیا جائے اور اس سے متعلقہ ہر قسم کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔ جدھر بھی کوئی غیر قانونی سر گرمی نظر آئے ،ادھر کے سٹور کو فوری سیل کردیا جائے۔رات 12بجے تک ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہیڈ کوارٹرکی چیکنگ مکمل کی جائے جبکہ ہیلتھ کیئر سینٹر کی چیکنگ 3بجے تک مکمل کی جائے۔ ٹیموں کی روانگی کے بعد ڈی سی او راجن پور خود بھی مانیٹرنگ اور تسلی کے لئے رات گئے تک مختلف سینٹرز وغیرہ کے دورے کرتے رہے۔
را جن پور ،چو ری کی وارداتو ں اضافہ ،لو گ غیر محفوظ
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) را جن پور سٹی میں چو ری کی وارداتو ں اضافہ مو ٹر سا ئیکل چو رو ں کا روبا ر سے عر و ج پر مقا می محمد نواز و ٹوی کا مو ٹر سا ئیکل گذ شتہ چو ک الہ آبا د اہلحد یث مسجد کے سا منے نما ز جمعہ کے اوقا ت کے دورا ن مو ٹر سا ئیکل چو ر مو ٹر سا ئیکل لے آڑے مقا می تا جر بر داری سیا سی وسما جی حلقوں ڈی پی او را جن پور غلا م مبشر میکن سے بر وقت کا رو ائی و چو رو ں کے خلاف خصوصی آپر یشن کا مطا لبہ متا ثر ہ افرا د چو ری کی رو ز بر وز بڑ ھتی ہو ئی وارداتو ں و پو لیس کی بر وقت کا روا ئی نہ کر نے پر سخت سرا پا احتجا ج اور حکا م با لا سے بھی سخت نو ٹس کا مطا لبہ کیا ہے
جشن بہا را ں کی منعقد تقا ر یب ،ڈی سی او را جن پور چو ہد ری ظہو ر حسین گجرکی جانب سے 15فو ڈ سٹا لز میں انعا ما ت تقسیم
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جشن بہا را ں کی منعقد تقا ر یب میں تقسیم انعا ما ت میں پند رہ فوڈسٹا ل میں سےPFC فو ڈ پو ا ئنٹ کوڈی سی او را جن پور چو ہد ری ظہو ر حسین گجر کی طر ف سے فر سٹ پو ز یشن کا انعا م دیا گیا اس موقع پر ڈی سی اوراجن پور چو ہد ری ظہو ر حسین گجر نے معیا ر ی کھانو ن کی فرا ہمی کو سر ہا تے ہو ئے کہا کہ ایسے معیا ر ی فو ڈ پو ائنٹ کا قیا م ہو نا چا ہیے تا کہ عوا م الناس کھا نے کی معیا ری اشیا ء فرا ہم کی جا سکتا جو کہ حفیظا ن صحت کے اصو لو ں کے عین مطا بق ہے انہو ں نے مز یدکہا کہ PFC فو ڈ پو ا ئنٹ کو فر سٹ انعام عوا م النا س کی بے پنا ہ پذیرا ئی کی بنیا د پر دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ PFC کے منیجنگ ڈائر یکٹر ضمیر الحسن کو خصو صی طو ر پر ایسے مو قعو ں پر سٹا ل لگا نے کی تلقین کی
سنیئر صحافی عبد ا لصبور رحما نی کے بیٹے اور بیٹی کی سکول میں پہلی پو زیشن ،دوستو ں و عز یز واقا ر ب کی مبا ر کبا د
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سنیئر صحافی عبد ا لصبور رحما نی کے بیٹے محمد بن عبد ا لصبو ررحما نی اور بیٹی ضحی عز یز نے النو ر پبلک ہائی سکو ل میں پہلی پو ز یشن لے کر نما یا ں پو زیشن حا صل کی جس پر دوستو ں و عز یزاقا رب نے د لی مسر ت کا اظہا ر کیا اس مو قع پر ایس ایس پی گلگشت ملتا ن محمد آصف بھگیو ،اسسٹنٹ کمشنر را جن پور چو ہد ری مختار احمد ،ڈی ایس پی صدر سر کل چو ہد ری آصف رشید ،ڈی ایس پی ہیڈ کو ارٹر چو ہد ری اعجا ز احمد رند ھا وا،ڈی ایس پی رو جھان مجا ہد اقبا ل خا ن بر ما نی ،ایس ایچ او چو ہد ری فیا ض الحق ،صدرڈسٹر کٹ پریس کلب سر دار منصو ر احمد خا ن سنجر انی ودیگر عہد ید ارا ن وممبران ڈسٹر کٹ پر یس کلب را جن پور ممبر پنجا ب با ر کو نسل سر دار خا لد خا ن بز دار ،ملک تنو یر سا جد ایڈووکیٹ فنا نس سیکر ٹر ی ڈسٹر کٹ با ر را جن پورکونسلرمحمد عمران ستا ر رحما نی ایڈووکیٹ ،سنیئر صحا فیو ں میں خو اجہ اشفا ق احمد،،منیر احمد نا صر،میر خلیل احمد سنجرا نی ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،چو ہد ری محمد یو سف ،ملک ریا ض احمد ،عمر ان ظفر کھو کھر ،ڈاکٹر شا ہد ر فیق ،سید کر م حسین شا ہ ،عبد الشکو ر ر حما نی ،ریا ض آصف ،فد احسین نا در ،محمد نو ید بھٹی ،شیر علی سو نتر ہ نے دل کی اتھا ہ گہر ائیو ں سے بچو ں کے بہتر اور روشن مستقبل میں کیلئے کامیا بی کی گئی اورمبا ر کبا د پیش کی ہے
Monday, 28 March 2016
اسلامی تاریخ اپنی تہذیب و تمدن کی وجہ سے دوسرے مذاہب میں اپنی خاص پہچان رکھتی ہے چوہدری ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)اسلامی تاریخ اپنی تہذیب و تمدن کی وجہ سے دوسرے مذاہب میں اپنی خاص پہچان رکھتی ہے اور ہمیشہ سے اپنی ثقافت کی ضامن رہی ہے۔ہمارا مذہب بھائی چارہ اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہے۔ ضلع راجن پور کو بھی ایک موقع ملا ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی قدر کریں اور ان کو ایک خاص اہمیت دیں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے ایسٹر ڈے کے حوالے سے کرسچن کمیونیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے میڈیا نمائندگان کو گورا قبرستان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انڈس ہائی وے N55کے قریب بر طانوی ا نجینئرنگ کو ر کے کر نل اور کیپٹن اور انکی فیملی کی سن 1877کی قبریں دریافت ہوئی ہیں ، جسکو موجودہ ضلعی حکومت راجن پو ر نے گورا قبرستان کے نام سے منسوب کر دیا ہے اور یہ قبرستان 10قبروں پر مشتمل ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ خاندان ،اس دور میں ایریگیشن اور ریلوے ٹریک بچھا نے کی غرض سے فاضل پور سے کوئٹہ جاتے ہوئے یہ قافلہ گزراتو اس جگہ پر ان کی طبعی اموات کی صورت میں انہیں یہیں دفن کر دیا گیا ۔ ریو نیو ریکارڈ کے مطابق گورا قبرستان کا رقبہ چار کینال ہے اور اس پر پہلے سے قائم ناجائز تجاوزات کا بالکل خاتمہ کردیا گیا ہے۔ اس کی تزین و آرائش پر ضلعی حکومت کیطرف سے 10 ملین کی لاگت سے ایک خوبصورت پارک تعمیر کیا گیا ہے اور لائٹینگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 336فٹ کا ٹریک بنوایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ریسٹ ہاؤس کاراستہ منسلک کیا گیا ہے ۔5ہزار مختلف قسموں کے خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں اور پارک کے اندر2نئے لان بنوائے گئے ہیں۔ ضلعی حکومت نے اس کی تزئین و آرائش پر کوئی کسر نہیں چھوڑی اوراس حوالے سے برطانوی سفارت خانے کو بھی مطلع کیا گیا ہے تاکہ برطانیہ میں موجود ان کی فیملی کو اطلاع دیں، اگر ان کی فیملی یہاں آنا چاہے تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا اوراگر سفارت خانے کی جا نب سے گورا قبرستان میں کو ئی تزین و آرائش یا کسی قسم کی بہتری کرنا چاہیں تو ہم انہیں بھی ویلکم کریں گے ۔ یہ ایک بہترین ٹورسٹ سپاٹ بن رہاہے اورادھر خوبصورت پارک بننے سے یہاں کی عوام کو ایک صاف ستھری تفریح کی جگہ بھی دستیاب ہوگی۔
حاجی پور میں ایرانی حکومت کے تعاون سے قائم 20بیڈز پرمشتمل ہسپتال کا افتتاح
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)حکومت پنجاب ہیلتھ اور تعلیم کی بنیا دی سہولتوں کو عام آدمی تک پہنچانے میں دن را ت کوشاں ہے اور اس کے ساتھ ہمارے اسلامی دوست ممالک بھی اپنی دوستی کا فریضہ احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ضلع راجن پور میں بھی ہیلتھ اور تعلیم کو لیکر سعودی اور ایرانی حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔میں صدر اسلامی ریپبلک ایران کا خاص طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے 2010ء کے بدترین سیلاب کی وجہ سے ضلع راجن پور میں تباہی کو دیکھتے ہوئے تحصیل جام پور کی یونین کونسل حاجی پور میں 20بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے کا اپنا وعدہ آج 26مارچ 2016کو مکمل کردیا ہے۔آج نہ صرف حاجی پور بلکہ ضلع راجن پور کی عوام کیلئے خوشی کا دن ہے۔یہ ہسپتال ایک پسماندہ ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے حاجی پور میں ایرانی حکومت کے تعاون سے قائم 20بیڈز پرمشتمل ہسپتال کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ای ڈی او ایجوکیشن عبدالغفار لنگاہ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او فنانس راؤ عطا ء اللہ،ا پی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ سپورٹس مینیجر،ڈی او ایچ راجن پور، چیئر مین ملک مرید بکھر،اسماعیل سکھیرا مقامی رہنما اور تما متعلقہ افسران موجود تھے۔تمام ای ڈی اوز نے اپنے اپنے خطاب میں ایرانی حکومت اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کا عزم کیا کہ موجودہ ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجرکی سربراہی میں ضلع راجن پور میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔ ڈاکٹر فیاض کریم نے بتایا کہ اس ہسپتال میں ایک جدید لیبارٹری،لیبر روم،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ایکسرے روم بھی قائم کردیا گیا ہے اور بروز سوموار سے ہسپتال فنکنشل ہوجائیگا ۔ڈی سی او راجن پور نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں ضلع راجن پور کے تمام افسران جنھوں نے اس کو ابتداء سے لیکر تکمیل تک پہنچانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کیا ،ان سب کا مشکور ہوں۔6کروڑ کی لاگت سے اس ہسپتال کی تعمیر ممکن ہوئی ہے اور میں تمام مخیر حضرات ،یہاں کے سیاستدان،تاجران اور عوام سے درخواست کروں گا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر اس ہسپتال کو کامیابی سے چلانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
سود خوروں سے لی ہوئی رقم واپس کی جا ئے ،سودادانہ کیا جا ئے غلام مبشرمیکن
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور غلام مبشر میکن نے سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے سود خوروں سے رقم لی ہوئی ہے وہ صرف اپنی اصل رقم واپس اداکریں سود کی رقم اداکرنے سے انکار کردیں۔ اگر کوئی سودخور رقم کا مطالبہ کرے یا رقم نہ دینے کی صورت میں دھمکی دے تو میرے پاس آکر شکایت درج کرائیں۔
سنیئر ایڈووکیٹ محمد آفتا ب عا لم یا سر کے سپر یم کو رٹ لا ئسنس حا صل کر نے پر مختلف با رز ی جا نب سے اظہا ر مسر ت
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )امر وز ڈسٹر کٹ با ر ایسوسی ایشن را جن پور کے سنیئر ایڈووکیٹ محمد آفتا ب عا لم یا سر کو سپر یم کو رٹ آف پا کستا ن کی جا نب سے ایڈ ووکیٹ سپر یم کو رٹ لا ئسنس حا صل کر نے پر پو ر ی ڈسٹر کٹ با ر ایسو سی ایشن را جن پور کی جا نب سے مسر ت کا اظہا ر کیا گیا اور پا کستا ن لا ئر ز فو ر م کے تما م ممبر ان با لحضو ص میا ں شہز اد اکبر ایڈ ووکیٹ ہا ئی کو رٹ ،ملک تنو یر سا جد ایڈ ووکیٹ ہا ئی کو رٹ (فنا نس سیکر ٹر ی DBA را جن پور ) ،منتظر مہد ی لشا د ی ایڈووکیٹ نے سنیئر ایڈووکیٹ محمد آفتا ب عالم یا سر کو ایڈ ووکیٹ سپر یم کو رٹ آف پا کستا ن بننے پر مبا ر کبا د پیش کی اور اسے ڈسٹر کٹ با ر ایسو سی ایشن را جن پور کے لئے با عث فخر قر اردیا گیا مز ید یہ کہ ڈسٹر کٹ با ر ایسو سی ایشن را جن پور کے ممبر ان محمد اختر خا ن گو پا نگ ،کنو ر جما ل اختر ،را نا مختیا ر احمد ،صا جنر ادہ احسان فر ید ،عمر فا روق خا ن بزدار ،جو اد رضا خا ن کھتر ان ،میا ں شہز اد اکبر اور شا کر ملک ایڈووکیٹس ہا ئی کو رٹ کو لا ہو ر ہا ئی کو ٹ با ر ایسو سی ایشن ملتان بنچ ملتا ن کے ایگز یکٹو ممبر ان بننے پر مبا ر کبا د دی گئی اور اسے ڈسٹر کٹ با ر ایسو سی ایشن را جن پو ر کے لئے با عث اعزاز قر ار دیا نیز لا ہو ر ہا ئی کو رٹ با ر ایسو سی ایشن ملتان بنچ ملتان کے صدر شیخ جمشید حیا ت اور جنر ل سیکر ٹر ی چو ہد ری عمر حیا ت کے ان اقدا ما ت کو سہرا تے ہو ئے ان کا شکر یہ ادا کیا
پید ا وار اور آمد ن بڑ ھانےکیلئے جد ید طر یقہ کا شت اپنا یا جا ئےزرعی ما ہر
راجن پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )فصلوں کی فی ایکڑ پیداواربڑھانے والے عوامل میں کھادوں کا حصہ 50فیصد سے زائدہے جبکہ کھادوں کا غیرمتوازن استعمال پیداوار میں ٹھہراؤ کا سبب ہے ۔ غیرموزوں کھادوں کے انتخاب ، غلط وقت اورطریقہ استعمال کی وجہ سے کھادوں کی افادیت اور فصلوں کی پیداوار متاثرہوتی ہے ۔منافع بخش زراعت کیلئے ضروری ہے کہ کھادوں کا استعمال تجزیہ اراضی کے نتیجے مرتب کردہ سفارشات کی روشنی میں کیا جائے۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی بلامعاوضہ تجزیہ اراضی کی سہولت کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زرعی ماہر ڈاکٹر عباس عزیز نے سکنہ شاہ والامحمدپوردیوان میں کاشتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجزیہ زمین سے کاشتکارنہ صرف زمین کی ساخت، کلروتھور، نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش ، زنک ،بوران نامیاتی مادہ کی مقدارمعلوم کرسکے ہیں بلکہ تجزیہ کی روشنی میں مرتب کردہ سفارشات پر عمل کرکے زمین کی زرخیزی کوبحال اور اس میں اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دستیاب وسائل کے دانشمندانہ استعمال سے نہ صرف فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جاسکتی ہے ،بلکہ فی ایکڑپیداوارمیں بھی اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی اس سلسلے میں کاشتکاروں کی بھرپوراندازمیں زرعی رہنمائی کررہی ہے اوردورجدید کے تقاضوں کو مد نظررکھتے ہوئے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے فری ہیلپ لائن کا قیام بھی کاشتکارکی زرعی بہبود ہے۔اب کاشتکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ روائتی طریقوں کو ترک کرکے کاشتکاری کو سائنسی خطوط پر استوار کریں۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء پر زوردیتے ہوئے کہا کہ زرعی مداخل کے غلط طریقہ استعمال کے باعث ان کا بیشتر حصہ ضائع ہونے کی وجہ سے فصلوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور منافع میں کمی ہوجاتی ہے ۔ اس سے قبل فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ڈسٹرکٹ آفیسرراجن پورشیراز اشرف نے کاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فوجی فرٹیلائزرکمپنی پورے ملک پھیلے ہوئے اپنے ڈیلرنیٹ ورک کے زریعے تمام کھادوں کی کاشتکاروں کو بروقت فراہم کررہی ہے۔اس کے علاوہ ایف ایف سی اپنے قیام سے ہی کاشتکاروں کو کھادوں کی تقسیم وترسیل کے ساتھ ساتھ فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے ہر قسم کی رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ لہذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ جدید طریقہ کاشت کو اپنائیں تاکہ پیداواراور آمدن میں اضافہ ہوسکے ۔
جشن بہا را ں کے سلسلہ میں گو ر نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل کو ٹلہ عیسن کی کا ر کر د گی شا ند ار
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )جشن بہا را ں کے سلسلہ میں گو ر نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل کو ٹلہ عیسن کی کا ر کر د گی شا ند ار رہی مقا بلہ میں اچھی پو ز یشن عوامی ،سما جی ،سیا سی اور تعلیمی حلقوں کا ہیڈ مسٹر یس اور جملہ سٹا ف کو خر اج تحسین تفصیلا ت کے مطا بق جشن بہا ر اں کے سلسلہ میں فخر جہا ں پا ک میں لگا ئے گئے پھو لو ں کی نما ئش اور سٹا ل میں گو ر نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل کو ٹلہ عیسن نے شا ند ار کا ر کر دگی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے نما یا ں پو زیشن حا صل کی گر لز ہا ئی سکو ل کو ٹلہ عیسن کے سٹا ل پر عوام النا س اور خو اتین کا جم غفیر رہا اور لو گو ں نے اسے بے حد سراہا گو ر نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل کو ٹلہ عیسن کی شا ند ارکا ر کر دگی پر یہا ں کے عوا می ،سما جی ،سیا سی حلقوں نے ہیڈ مسٹر یس مسز پر وین اختر اور جملہ سٹا ف کو مبا ر کباد پیش کی اور کا ر کر د گی کو سر اہا
Sunday, 27 March 2016
مسلم لیگ ن نے سابق حکو مت کے پیدا کردہ بحرانوں پر قابو پالیا ہےشیخ ولی محمد ساجد ایڈووکیٹ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شیخ ولی محمد ساجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق حکو مت کے پیدا کردہ بحرانوں پر قابو پالیا ہے اگر آمر منتخب حکو مت پر شب خون نہ مارتا تو آج پاکستان زیادہ مضبوط ،مستحکم اور ترقی یافتہ ہوتا ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف انتھک محنت کررہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا اور عوام کی معاشی حالت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوجائیگی یہ باتیں اُنہوں نے تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن میاں ریاض ثاقب کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کار کنان سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھرپور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں جن کی سابقہ ادوار میں مثال نہیں ملتی اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنان باہمی اختلافات بھلاء کر وطن عزیز کی ترقی اور مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں تاکہ پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے اس موقع پر ضلعی صدر سردار حسام جاوید خان گور چا نی ،تحصیل صدر مسلم لیگ ن چوہدری ظہیر احسن ،سلیم اقبال بھٹی ،محمد باقر جسکا نی، میاں افضل زرگر ،محمد اکبر ببر ودیگر عہدیداران موجود تھے ۔
ضلع راجن پور میں 3روزہ جشن بہاراں اینڈ فلاور شو 2016 اپنے پورے جوبن کے ساتھ اختتام پذیر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں 3روزہ جشن بہاراں اینڈ فلاور شو 2016 اپنے پورے جوبن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ضلع بھر سے ہزاروں لوگوں کا ہجوم جوق در جوق اکٹھا ہوتا رہا اور ضلع راجن پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا دلفریب میلہ بھر پور طریقے سے انجوائے کرتا رہا ۔عوام نے اس ماحول کو بہت سراہا اور ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے ایسے منفرد انداز کے خراج تحسین پیش کیا۔عوام کے لئے سرپرائز یہ تھا کہ پہلی مرتبہ آتش بازی کا دلچسپ مظاہرہ بھی کیا گیا اور تمام ضلعی افسران اور خاص طور پر درجہ چہارم کے ملازمین میں سرٹیفیکیٹ اور تحائف کی تقسیم کی گئی۔ڈی سی او ظہور حسین کی طرف سے میلہ میں سب سے خوبصور سٹال لگانے پر ای ڈی و زراعت ملک سیف الرحمان کی ٹیم کو10,000کا کیش انعام ،دوسرے نمبر پر آنیوالے ایڈی او ورکس رحیم ثاقب کو 7,000جبکہ ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی کو تیسرے نمبر پر آنے پر 5,000کا کیش انعام دیا گیا۔تقریب میں خاص طور پر ایم پی اے عاطف مزاری،خواجہ معین الدین کوریجہ،ملک حمزہ کمال فرید ،صدر بار ڈسٹرکٹ راجن پور چوہدری امان اللہ،علمائے کرام،ڈی پی او راجن پور،کمانڈر رینجرز سمیت دیگر سماجی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور سب نے ڈی سی او راجن پور کی کاوشوں کو بھر پور سراہا۔تقریب میں شامل شرکاء نے ڈی سی او راجن پور سے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی اپیل کی اور پہلی مرتبہ راجن پور میں ٖفوڈ اسٹریٹ کے انوکھے قیام کو بھی بے حد سراہا۔
تمام امت مسلمہ بالخصوص راجن پور کی عوام کومبارکبا ددی ہے ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجنپور چوہدری ظہور حسین گجرنے یوم پاکستان23مارچ کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں تمام امت مسلمہ بالخصوص راجن پور کی عوام کومبارکبا ددی ہے کہ اس دن کو حق کی فتح اور باطل کی شکست کے طور پر منایا جائے ۔ قائداعظم اوراقبال جیسے عظیم لیڈران کے پیغامات کو یاد کریں اور ان پر عمل کر کے ہی ایک قوم بنا جاسکتا ہے۔ملک بھر میں جاری دہشتگردی اور دوسرے مسائل کے لئے تما م مسلمانوں کو پھر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا تاکہ تمام مسائل کا حل نکالاجا سکے۔ ضلع راجن پور میں جاری جشن بہاراں 2016کے موقع پر 23مارچ کی مناسبت سے فخر جہاں پارک میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اورتما م اہلیان ڈسٹرکٹ راجن پور سے شرکت کی اپیل ہے
ضلع راجنپور میں ڈسڑکٹ لیول پر قرات و نعت خوانی کے مقابلہ جات کا انعقاد
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع راجنپور میں ڈسڑکٹ لیول پر قرات و نعت خوانی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ضلع راجن پور کی تینوں تحصیلوں راجن پور،روجھان اور جام پور سے منتخب ہونیوالے مختلف اسکولوں کے طلباو طالبات نے شرکت کی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون راجن پور میں لڑکوں کے مقابلے پرنسپل غلام یٰسین اعوان کی زیر صدارت ہوئے ،جدھر حسن قرات میں اول پوزیشن حاصل کی محمد اسلم،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جام پور،نے سیکنڈ پوزیشن محمد نعمان نے حاصل کی جبکہ تھرڈ پوزیشن سید احسن محبوب گیلانی نے حاصل کی۔اس طرح لڑکیوں کے مقابلہ جات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون راجن پور میں پرنسپل مسز شازہینہ کی زیر صدارت کرائے گئے جدھر حسن قرات میں قرت العین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون راجن پور نے اول پوزیشن حاصل کی،سیکنڈ پوزیشن اقصیٰ عاشق نے حاصل کی اور تھرڈ پوزیشن شاھدہ بی بی نے حاصل کی۔اسی طرح نعت خوانی میں اول پوزیشن کلثوم بی بی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون راجن پور کی طالبہ نے حاصل کی،سیکنڈ آنیوالی طالبہ کا نام صائمہ ستاراور تھرڈ آنیوالی طالبہ کا نام ایمان رضاہے ۔ججز کے فرائض حافظ غلام درویش قادری (ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف)،محمدخلیل احمد سراجوی(خطیب اوقاف دربار خواجہ غلام فرید) اور بلال نازکی(محکمہ تعلیم) نے سر انجام دیئے ۔تقریب کے آخر میں دونوں پرنسپل صاحبان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاحب کا اس طرح کے صوبائی لیول پر مقابلہ جات کرانے میں ضلع راجنپور کو بھی شامل کئے جانے پر ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
سلام میں خواتین کے حقوق کی پاسداری کی ہے کلیم اختر قریشی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں الخدمت ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ راجن پورکے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کروایا گیا،جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف کالجز راجن پور آفتاب احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر قریشی‘ ڈی ای او کالجز فخر خان بزدار‘ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور ڈاکٹر شکیل احمد پتافی ‘ صدر الخدمت ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ارسلان شبیر چوہدری شامل تھے‘ ان کے علاوہ طلباء و طالبات اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کے حقوق کے بارے میں بات کی گئی‘ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام میں خواتین کے حقوق کی پاسداری کی ہے۔ خواتین اسلام کے مقرر کردہ حقوق کے اندر رہ کر معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ سیمینار کے اختتام پر صدر الخدمت ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ خواتین کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی طالبات پوزیشن
را جن پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی طالبات پوزیشن لے گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں ڈسٹرکٹ لیول کے حسن قرات اور نعت خوانی مقابلہ جات منعقد کرائے گئے ہیں۔جس میں ضلع بھر کے کالجز برائے خواتین جام پور،کامرس کالج راجن پور،کوٹ مٹھن اور فاضل پورنے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجنپور مسز شاہینہ ناز نے کہاکہ طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔نصاب سے ہٹ کر غیر نصابی سرگرمیاں بھی طالبات کیلئے ضروری ہیں۔اس تقریب میں دیگر کالجز کی پرنسپلز ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات کی تقسیم کی گئی۔
جا مع مسجد کینا ل کالو نی را جن پور میں تما م مذہبی جما عتو ں کااجلا س
را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جا مع مسجد کینا ل کالو نی را جن پور میں تما م مذہبی جما عتو ں کااجلا س ہوا جس کی صدارت جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر جلیل الر حمن صد یقی نے پیش کیا اجلا س میں جے یو آ ئی کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی قا ر ی حما د اللہ حید ر ی ،ضلعی نا ئب امیر مو لا نا محمو د احمد اقا سمی ،اتحا د اہلسنت والجما عت کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی مو لا نا طا ہر القا سمی ،جے یو آئی تحصیل را جن پور کے امیر مفتی ارشا د احمد حقا نی ،تنظیم اہل سنت کے مو لا نا عمر فا روقی ،جما عت اہلسنت (بر یلو ی ) کے قا ر ی نو ر الحسن ،جما عت اسلا می کے امیر عبد الما لک قر یشی ،مو لا نا اکمل قا سمی ،میلا د کمیٹی ؐ کے خا ن زما ن خا ن ،مفتی امد اد اللہ حید ری ،مو لا نا محمد عثما ن فا روقی سمیت کئی علما ء کرا م نے شر کت کی جس میں متفقہ طو رپر ایک قر ار دار منظو ر کی گئی یہ اجلا س گذ شتہ رات کے اند ھیر ے میں ضلعی انتظا میہ نے جا مع مسجد ہسپتا ل کے وضوخا نہ اور اس کے صحن کے کچھ حصہ کوشہید کر کے اس جگہ کو پا ر کنگ میں تبد یل کر دیا ہم اسکی شد ید مذ مت کر تے ہیں اور مطا لبہ کر تے ہیں کہ مسجد کو اپنی سا بقہ جگہ پر دوبا ر ہ بحا ل کیا جا ئے تا کہ عوام کی بے چینی ختم ہو اور حکو مت کی اس رو یہ پر افسو س کا اظہا ر کیا کہ ایک طر ف جشن بہا را ں اور گو ر ے قبر ستا ن وا لے ایشو پر ضلعی انتظا میہ و سیع پر منصو بے بنا ر ہی ہے دوسر ی طرف مسا جد کو محد دو کر کے ویران کر نے کی کو شش ہو ر ہی ہے تو حکو مت اسکا نو ر ی حل نکا لنے ور نہ حا لا ت کی تما م تر ذ مہ داری ضلعی انتظا میہ پر ہو گی
پو لیس جر ائم پیشہ عنا صر کے مسلسل تعا قب میں ہے مجا ہد اقبا ل بر ما نی
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پو لیس جر ائم پیشہ عنا صر کے مسلسل تعا قب میں ہے امن وامان کے مسئلہ پر کو ئی دباؤ خا طر میں نہیں لا یا جا ئیگا ان خیالا ت کا اظہا ر سب ڈوثیر نل پو لیس آفیسر سر کل رو جھان مجا ہد اقبا ل بر ما نی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ اچھے معا شر ہ کی تشکیل میں انصا ف اور قانو ن کو خا ص اہمیت حا صل ہے اس لئے میر ی بھر پور کو شش ہو تی ہے کہ سا ئلین کو بر وقت انصا ف فر اہم کیا جا ئے انہو ں نے کہا کہ سر کل رو جھان میں چو ری ،ڈکیتی ،مو ٹر سا ئیکل ڈکیتی کی وارداتو ں پر قابو پا لیا گیا ہے سرکل رو جھا ن کا کو ئی پو لیس اہلکا ر ڈیو ٹی سے غفلت بر تنے پا یا گیا تو اس کے خلا ف سخت کا رو ائی عمل میں لا ئی جا ئیگی اہم مقا ما ت ریلو ے ٹر یک ،مسا جد ،مد ارس اور د یگر عبا دت گا ہو ں کی سیکورٹی سخت کر د ی گئی ہے کچہ کے علا قہ کو امن کا گہو ار ہ بنا نے کے لئے پو لیس جد و جہد میں مصر وف ہے اس مو قع پر ایس ایچ اوچو ہد ری فیا ض الحق ،ایس ایچ او شا ہ والی میں محمد حنیف غور ی ،چو ہد ر ی محمد یو سف اور ملک غلا م ر ضا کھیا رابھی مو جو د تھے
را جن پور 22 سے زا ئد اشتہا ری اور2 عدالتی مفر ور گر فتا ر ،چا ر لاکھ سے زائد ما ل مسر وقہ بر آمد
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ما ہ رواں میں تھا نہ سٹی راجن پور کی کا ر کر دگی شا ند ار رہی 22 سے زا ئد اشتہا ری اور2 عدالتی مفر ور گر فتا ر ،چا ر لاکھ سے زائد ما ل مسر وقہ بر آمد تھا نہ سٹی را جن پور کی حد دو میں جر ائم کا صفا یا کر دیا جا ئیگا ایس ایچ او تھا نہ سٹی را جن پو رنذ یر جا وید کا عز م تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ماڈل را جن پو ر نے رواں مہینہ میں شا ند ار کا ر کر دگی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے کل 17 مقد ما ت در ج کئے جبکہ 4,35,800 رو پے کے ما ل مسر وقہ بر آمد کیا نا جا ئز اسلحہ کے خلا ف کا رو ائی کر تے ہو ئے منشیا ت کے خلا ف کا رو ائی کر تے ہو ئے ایک عدد پسٹل ،ایک عد د رائفل ،پستو ل،16 کا رتوس بر آمد کئے منشیا ت کیخلا ف کر یک ڈاؤن میں 385 لیٹر شرا ب ،170 گرا م چرس ،230 گرام ہیر و ئن بر آ مد کی جبکہ 22 سے زا ئد خطر نا ک اشتہا ر ی اور 2 عدا لتی مفرور بھی گر فتا ر کئے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے ایس ایچ او ما ڈل تھا نہ سٹی را جن پور نذ یر جا وید نے اس عز م کااظہا ر کیا کہ تھانہ سٹی را جن پور ہر طرح کے جر ائم سے پا ک کر کے امن کا گہو ار ہ بنادیا جا ئیگا پو ر ے علا قہ میں گشت کے نظام کو موثر بنا دیا گیا ہے سا ئلین کو بر وقت انصا ف فرا ہم کر نے کے لئے میر ے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اس مو قع پر سب انسپکٹر غلام بنی ،سب انسپکٹر ملک مشتا ق حا مد ،اے ایس آئی محمد اصغر بلو چ بھی مو جو د تھے
را جن پور5 شراب کی بھٹیا ں بر آمد مقد ما ت در ج 4اے گییٹگر ی کے مجر ان اشتہا ری ملز ما ن گر فتا ر
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایس ایچ او صدر تھا نہ ذوالفقا ر علی قر یشی نے آتے ہی منشیا ت فر وشوں کے خلا ف کر یک ڈاؤن شر وع کر دیا 5 شراب کی بھٹیا ں بر آمد مقد ما ت در ج 4اے گییٹگر ی کے مجر ان اشتہا ری ملز ما ن گر فتا ر تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ صد ر را جن پور میں تعینا ت ذوالفقا ر علی قریشی نے اپنی تعینا تی کے سا تھ ہی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈا ؤ ن شر وع کر ڈالہ انہو ں نے اپنی نفری کے ہمر اہ 5 سے زا ئد شرا ب کی بھٹیا ں پکڑ لیں اور ملز ما ن کو گر فتا ر کر لیا جبکہ 4 سے زا ئد مختلف مقد ما ت میں مطلو ب خطر نا ک اے گییٹگر ی کے اشتہا ری مجر ما ن گر فتا ر کر لئے در یں اثنا ء علا قہ کے عوا می وسما جی حلقو ں نے تھا نہ صدر کے ایس ایچ او ذوالفقا ر علی قر یشی اور ان کی ٹیم کو مبا ر کبا د پیش کی ہے اور جرا ئم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن پر خرا ج تحسین کیا ہے ایس ایچ او صدر ذوالفقا ر علی قر یشی نے کہاہے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف ہما ر ی جد وجہد جا ر ی ر ہے گی
ضلع راجن پور میں 3روزہ جشن بہاراں میلہ و فلاور شوسج گیا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں 3روزہ جشن بہاراں میلہ و فلاور شوسج گیا ۔50ہزار سے زائد موسمی پھولوں کے گملوں،گھریلو اور مقامی دستکاری،ہنرمندوں کے فن پاروں کی نمائش۔مردوں ،بچوں ،خواتین کی یکساں دلچسپی کے لئے لگائے گئے مختلف اسٹالز اور پہلے ہی روز ہزاروں افراد کی آمد سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔جشن بہاراں میلہ اور فلاور شو کی افتتاحی تقریب فخر جہاں پارک میں منعقد ہوئی، جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی و ایم پی اے حکومت پنجاب سردار عاطف حسین مزاری نے ڈی سی او راجنپور چوہدری ظہور حسین گجر اور ڈی پی او راجن پور مبشر میکن کے ہمراہ3روزہ تقریب کا افتتاح کیا۔اس کے علاوہ حمزہ کما ل فرید،چوہدری امان اللہ صدر ڈسٹرکٹ با ر راجن پور،تمام ضلعی افسران،مختلف مکاتب کے علمائے کرام،میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے بھی فخر جہاں پارک میں صحرائی پام اور فائیکس کے پودے لگائے گئے۔ تینوں مہمان گرامی نے اپنے اپنے ہاتھ سے بالترتیب ایک ایک پودا لگایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عاطف مزاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں میلہ و فلاور شو کا انعقاد کر کے ضلع بھر کے لاکھوں عوام کو قدرت کے رنگوں سے آگاہی،صحت مند ماحول کی فراہمی اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے ضلع راجن پور کی ثقافت کو اجاگر کر کے وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف کے وژن کی تکمیل میں اپنا اہم تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ڈی سی او چو ہدری ظہور حسین گجر نے بھی ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے اقدامات کو بے حد سراہا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کو بھرپور طریقے سے منانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او راجن پورغلام مبشر میکن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو پست کیا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں مہمانوں نے ضلعی افسران ،تاجروں،صحافیوں،وکلاء اور دیگر مختلف لوگوں کے ہمراہ رنگا رنگ سجائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔
Wednesday, 23 March 2016
را جن پور ،2015کے سیلا ب متا ثر ین کے جا نو رو ں کو منر ل سپلمینٹ کی تقسیم جا ر ی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان اور ضلعی آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر افتخار الحق کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی سر پرستی میں سیلاب2015کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کے جانوروں کے تحفظ اور کو موذی اور وبائی امراض سے بچانے کے لئے ادارہ خوراک و زراعت پاکستان اور محکمہ لائیو سٹاک راجن پور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جانوروں کومنرل سپلیمنٹ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ان کی ویکسینیشن اور ڈی ورمنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ زراعت و خوراک(FAآْاقوام متحدہ ذیلی ادارہ ہے جو پنجاب میں ضلع راجنپور اور لیہ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔روجھان بستی میں سیلاب سے متاثرہ 500خاندانوں کے300سے زائدبڑے اور 400سے زائد چھوٹے جانوروں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔
را جن پورقومی بو ہڑا تحا د پا کستا ن کے زیر اہتما م شہداء سا لا نہ عر س کی تقر یب شر وع
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )قومی بو ہڑا تحا د پا کستا ن کے زیر اہتما م شہداء سا لا نہ عر س کی تقر یب شر وع تفصیلا ت کے مطا بق قو می بو ہڑ اتحا د کے سیکر ٹر ی اطلا عا ت ملک سجا دحسین بو ہڑ نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چا ر بو ہڑ شہید المعروف بر قعہ شہید کے عر س کی تقر یب 23 ,24 ما ر چ احمد پو ر شر قیہ میں شر و ع ہو گی جس میں چا در پو شی کی جا ئے گی اس تقر یب میں محفل و سما ع کا انعقا د کیا گیا ہے اس کے علا وہ علا قہ ثقا فتی پر و گر ام تر تیب د ے گئے ہیں جس میں پو ر ے پا کستا ن سے بو ہڑ بر داری اور دیگراہل مکین بھر پو ر جذبہ کے سا تھ شرکت ہو گئے اس دور ان قو می بو ہڑ اتحا د کے چیئر مین ملک محمداکر م بو ہڑ ،ملک خا د م بو ہڑ ،ملک فیا ض احمد بو ہڑ ،محمد حنیف سو نتر ہ جنر ل کو نسلر ،ملک محمد ر فیق بو ہڑ وا ئس چیئر مین شا مل تھے
Tuesday, 22 March 2016
ضلع را جن پور میں جشن بہیا را ں شر وع ،متعلقہ اداروں کو ہد ایا ت جا ری
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں جشن بہاراں 2016کا 21مارچ کوباقاعدہ آغاز ہورہا ہے، مجھے آپ سب کی کارکردگی پر مکمل بھروسہ ہے کہ آپ تمام لوگ اپنی دن رات محنت سے ضلع راجن پور کا نام روشن کریں گے۔ تمام اقدامات کو باریک بینی سے دیکھا جائے اور تمام ضلعی افسران اس بات کی تسلی کرلیں کہ تمام انتظامات مکمل ہیں اور کوئی بھی کمی نہ رہنے پائے۔فخر جہاں پارک کے تینوں اطراف میں لائٹس چیک کی جائیں،پارک کے اندرمکینیکل آپریشن کو چیک کیا جائے،ایگزیکٹو ٹیم تمام معاملات کا دوبارہ جائزہ لے اور خاص طور پر درجہ چہارم کے وہ ملازمین جن کی انتھک محنت سے یہ ایونٹ اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے ،ان سب کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجنپور چوہدری ظہور حسین گجر نے جشن بہاراں 2016کے سلسلے میں فخر جہاں پارک میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی او سی میاں آفتاب،اے ڈی سی عبدالفتح،اے ڈی سیڈ ی اصغر جلبانی،ای ڈی اوزراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او ہیلتھ ،ای ڈی او تعلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر قریشی،نذیر احمد سکھانی،ٹی ایم او،ریسکیو 1122ڈاکٹر اسلم،بم ڈسپوزل اسکواڈ، واسا اہلکار،ای ڈی او سپورٹس،پرنسپل دانش سکول ،پرنسپل ڈی پی ایس سکول،محکمہ فوڈ سمیت تمام ضلعی افسران،میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈی سی او نے اس موقع پر 22مارچ کو فخر جہاں پارک میںیوم خواتین او ر بچوں کے خصوصی موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا اور تمام میڈیا نمائندگان،تاجر برادری،وکلاء برادری اور سول سوسائٹی سے اس ایونٹ کو یادگار اور کامیاب بنا نے کی اپیل بھی کی ۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور میں پہلی مرتبہ اتنا بڑا ایونٹ کرانے جا رہے ہیں اور یہ آپ سب لوگوں کی مدد اور دعاؤں سے ہی ممکن ہو سکے گا ۔ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں ان سب کو بروئے کار لاکر پوری کوش کی جائی گی کہ کوئی کمی یا کوتاہی نہ رہ پائے اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ fight till the endاسلئے امید ہے کہ تمام ضلعی افسران،بشمول سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان میرا ساتھ دیں گے اور ضلع راجن پور کو امن کا گہوارہ کہلوانے میں اپنا مثالی کردار ادا کریں گے۔
را جن پو قومی بو ہڑا تحا د پا کستا ن کے زیر اہتما م شہداء سا لا نہ عر س کی تقر یب شر وع
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )قومی بو ہڑا تحا د پا کستا ن کے زیر اہتما م شہداء سا لا نہ عر س کی تقر یب شر وع تفصیلا ت کے مطا بق قو می بو ہڑ اتحا د کے سیکر ٹر ی اطلا عا ت ملک سجا دحسین بو ہڑ نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چا ر بو ہڑ شہید المعروف بر قعہ شہید کے عر س کی تقر یب 23 ,24 ما ر چ احمد پو ر شر قیہ میں شر و ع ہو گی جس میں چا در پو شی کی جا ئے گی اس تقر یب میں محفل و سما ع کا انعقا د کیا گیا ہے اس کے علا وہ علا قہ ثقا فتی پر و گر ام تر تیب د ے گئے ہیں جس میں پو ر ے پا کستا ن سے بو ہڑ بر داری اور دیگراہل مکین بھر پو ر جذبہ کے سا تھ شرکت ہو گئے اس دور ان قو می بو ہڑ اتحا د کے چیئر مین ملک محمداکر م بو ہڑ ،ملک خا د م بو ہڑ ،ملک فیا ض احمد بو ہڑ ،محمد حنیف سو نتر ہ جنر ل کو نسلر ،ملک محمد ر فیق بو ہڑ وا ئس چیئر مین شا مل تھے
Monday, 21 March 2016
حقوق نسواں بل میں ہرقسم کی ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں فرخندہ حمید
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آواز ڈسٹرکٹ فورم اور سول سوسائٹی حقوق نسواں بل میں ہرقسم کی ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں سیاسی گروہوں اور اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے حقوق نسواں قانون کی منسوخی کا مطالبہ اس قانون کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے حکو مت پنجاب اس قانون کوکسی کی جانب سے مخالفت ،دباؤ اور بلیک میلنگ میں آکر منسوخ نہ کرے ان خیالات کا اظہار ضلع وتحصیل صدور آواز فورم فرخندہ حمید،فہیم جعفر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری نعیم اکبر جسکانی ،معروف قانون دان عمیر عثمان ایڈووکیٹ ودیگر مقررین نے پریس کلب راجن پور میں ایک میڈیا کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پروکلاء نے بریف کیا کہ یہ قانون سراسر خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے بنایا گیا ہے یہ آئین پاکستان اور دین اسلام سے ہر گز متصادم نہیں ہے اُن کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی ایک عرصہ سے خواتین پر تشدد کے خلاف آواز بلند کئے ہوئے تھی اور یہ قانون وقت کی ضرورت ہے اُن کا کہنا تھا کہ یہ خواتین آراکین اسمبلی کی محنت اور جدجہد کا نتیجہ ہے کہ آج خواتین محفوظ ہوگئی ہیں اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے مذہب اسلام نے عورت کو ماں ،بہن ،بیٹی اور بہو کے روپ میں جوعزت بخشی ہے وہ دنیا کے کسی اور مذہب نے نہیں دی اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خواتین پر تشدد ،جنسی زیادتی اور تیزاب گردی جیسے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا تھا اب اس قانون سے خواتین محفوظ تصور کریں گی اس موقع پر آواز ڈسٹر کٹ فورم کے عہدیداروں نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے
بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لئے اُمید کی کرن ہیں شفقت خاں دریشک
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لئے اُمید کی کرن ہیں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہمیشہ طلباء کے حقوق کی جنگ لڑی ہے بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ جمال دین والی جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ ء ہو گا اور جنوبی پنجاب کی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہوگا جسکی وجہ سے پیپلز پارٹی ترقی کریگی یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی صدر شفقت خاں دریشک اور ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد خاں وسوانی نے پی ایس ایف کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور سے کئی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سردار فاروق احمد خان دریشک کی قیادت میں جمال دین والی پہنچے گا جہاں چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور استقبال کیا جائیگا اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سابق ممبر صو بائی اسمبلی وراہنماء پی پی پی سردار امان اللہ خان دریشک کی قیادت میں ضلع راجن پور میں مضبوط ہے اس موقع پر عرفان خان رند،شیر باز دریشک ،رانا شاکر،شاہد بوہڑ،شاہنواز بوسن،ملک مختیار،شہباز گوپانگ،شہزاد جتوئی،راشدجتوئی،سلیم سونترہ،ظفر جتوئی،گل محمد خان دریشک سمیت کثیر تعداد میں طلباء موجود تھے
آبادی میں بے ہنگم اضافہ سے نہ صرف مسائل بڑھے آفتاب احمد
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وسائل اور مسائل میں توازن رکھ کرہی پاکستان کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے آبادی میں بے ہنگم اضافہ سے نہ صرف مسائل بڑھے بلکہ ماں اور بچوں کی صحت بھی متاثر ہو نے لگی عوام الناس حکومت پنجاب کے بہبود آبادی پروگرام کو ہر حال میں اپنائیں محفل قرات ونعت خوانی ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں منائی جارہی ہے ان خیالات کااظہار ڈی اوسی آفتاب احمد نے ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفئیر آفس میں ہفتہ بہبود آبادی کے حوالے سے منعقدہ مقابلہ حسن قرات اور نعت خوانی میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی اس بابرکت تقریب میں ضلع بھر سے قاری قرآن اور نعت خواں حضرات شریک ہوئے تقریب میں اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ،قاری محمود قاسمی ،امیر تحریک ختم نبوت حافظ جلیل الرحمن ،عبدالصمد درخواستی ،ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول سمیت شہریوں ،ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعدازاں قاری حضرات نے قرات کی اور نعت خواں حضرات نے مدحت رسول ﷺ کی ڈی او پاپولیشن ویلفئیر خواجہ محسن رسول کا کہنا تھا کہ ہفتہ آبادی کے سلسلہ میں تقریری مقابلہ اور سپورٹس مقابلہ جات بھی منعقد کئے جارہے ہیں اس موقع پر ڈی اوسی آفتاب احمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر ارشاد فرید بھٹہ نے بھی نعت کے اشعار پڑ ھے آخر میں ججز کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔
جماعت نہم کی طالبہ بورڈ کے داخلے سے محروم
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی غفلت یا غلطی ،جماعت نہم کی طالبہ بورڈ کے داخلے سے محروم ،بچی اپنا تعلیمی سال ضائع ہو نے سے شدید دلبرداشتہ ،ڈی سی او نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کے رہائشی حفیظ اللہ مزاری نے صحا فیوں کو بتلایا کہ اُس کی بچی( ف) ڈی پی ایس راجن پور میں کلاس نہم کی ریگولر طالبہ ہے اُنہوں نے بچی کے بورڈ داخلہ کے لئے وقت پر فیسیں جمع کروائیں مگر اکاؤٹنٹ خرم نے اُن کی بچی کاداخلہ بورڈ نہیں بھجوایا جس کی وجہ سے اُس کی بچی کاتعلیمی سال ضائع ہوگیا ہے اُن کامزید کہنا ہے کہ پرنسپل نوید قمر اور اکاؤٹنٹ خرم کی وجہ سے اُن کی بچی امتحان دینے سے محروم ہوگئی ہے اُن کا کہنا تھا کہ اُس کی بیٹی اتنی دلبرداشتہ ہوگئی تھی کہ خودسوزی کر نا چاہتی تھی والدنے ڈی سی او راجن پور سے اس غفلت پر پر نسپل ڈی پی ایس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ضلع راجن پور میں 21-22-23مارچ کو جشن بہاراں کے حوالے سے 3روزہ تقریبات کا انعقاد
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق جشن بہاراں 2016 کے حوالے سے ضلع راجن پور میں 21-22-23مارچ کو جشن بہاراں کے حوالے سے 3روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ڈی سی او راجن پور کی خصوصی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع راجن پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50ہزار گملوں کا ٹارگٹ مخصوص کیا گیا ہے جو کہ راجن پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہے۔اس سے پہلے ذیادہ سے ذیادہ 20ہزار گملوں تک ہی ٹارگٹ پہنچ سکا تھا۔ اس ضمن میں ضلعی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل دیدی گئی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ مختلف سکولز ، کالجز ،انڈس شوگر مل،پرائیویٹ نرسریاں،مختلف انجیوز اور سول سوسائٹی بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم کے حوالے سے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈی سی او ظہور حسین روزانہ کی بنیاد پر محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور موقع پر ہدایات وغیرہ جاری کررہے ہیں۔جشن بہاراں کے حوالے سے محکمہ جنگلات کی ذمہ داری سب سے اہم ہے ،جس میں ڈی او فاریسٹ طلعت عباس ضلع بھر کے لئے دیئے گئے 50ہزار گملوں کے ٹارگٹ کو ممکن بنانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ طلعت عباس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے پتوکی،صادق آباد،ملتان اور ڈی جی خان سے سیزنل پھول وغیرہ منگوائے جا رہے ہیں اور ابتک کافی حد تک اپنے ٹارگٹ کے نزدیک پہنچ چکے ہیں۔ضلع راجن پور کے جشن بہاراں 2016کو یادگار بنا نے کے لئے مختلف نایاب قسم کے خصوصی پھولوں کا انتظام کیا گیا ہے ،جس میں پٹونیاں،انڈین ڈیلیا،پن زی،ڈائی این بیس،ڈائی مور،ایٹرینیم اوربیگونیا سمیت دیگر متعدد پھول شامل ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ضلع راجن پور میں جشن بہاراں 2016اپنی مثال آپ کہلائے گااور بہار کو پورے جوش و خروش سے ویلکم کیا جائے گا۔
راجن پور 3ماہ کے دورانیہ پر مشتمل کورس مکمل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب منعقد
راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)صنعت زار راجن پور میں NRSPاور پلان پاکستان کے تعاون
سے یوتھ اکنامک ایمپاور منٹ پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے تحت فیبرک پینٹ اور
مشین اینڈ ہینڈ ایمبرائیڈری کے 3ماہ کے دورانیہ پر مشتمل کورس مکمل کرنے
والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں خصوصی
طور پرمحترمہ مسز ڈی سی او راجن پور سلطانہ ظہور ، ڈی او سوشل ویلفیئرشازیہ
نواز ،ڈی او تعلیم فوزیہ حنا،مینیجر صنعت زار نادیہ نواز،سپرنٹنڈنٹ
دارالامان صباء زہراء، پلان پاکستان سے سہانہ عطاءNRSPسے بلال عباسی اور
طالبات وخواتین کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ڈی
سی او راجن پور سلطانہ ظہور نے کہا کہ ضلع راجن پور کو پسماندہ ضلع کہا
جاتا ہے مگر میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ یہاں کی خواتین محنتی اور ہنر
مند ہیں اور کسی بھی ضلع سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔ راجنپور میں خواتین کو
ہنرمند اور ترقی میں اہم کردار بنانے کے لئے ضلعی حکومت کے ساتھ مختلف این
جی اوز کا تعاون ایک احسن اقدام ہے، میں پر امید ہوں کہ ضلع راجنپور کی
خواتین ٹیکنیکل کورسز کی مدد سے ہر میدان میں اپنا آپ منوائیں گی۔تقریب کے
آخر میں اپنی ٹریننگ مکمل کرنیولی 46طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اْن میں
ٹول کٹس،سرٹیفیکیٹس اور سلائی مشینوں کی تقسیم کی گئی۔
کرپشن کنگ پوسٹ مین غلام شبیرنے لوٹ ماربددیانتی اور بے حیائی کی تمام حدیں پار کر دی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کرپشن کنگ پوسٹ مین غلام شبیرنے لوٹ ماربددیانتی اور بے حیائی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، منی آرڈرز غرض کوئی بھی حکومتی فلاحی سکیم ہویہ بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں کرتا۔ خواتین سے چھیڑچھاڑاورنازیباحرکات اس کامعمول ہے ۔ اس کی اعانت کرپشن میں عطاء اللہ ڈاہا ، محمدعمران اور عرفان جو اس کے سگے بھائی ہیں پرائیویٹ ہیں اس کے اس مبینہ لوٹ ماراورکرپشن مہم میں اس کے ایجنڈکاکرداراداکرتے ہیں۔ جب کہ محکمہ میں اس کی سرپرستی کرپشن کے ڈان ڈپٹی انچارج شاہجہاں مکول کرتاہے جس نے اسی کرپشن میں اربوں کی جائیدادیں بنالی ہیں اب بھی اسی شاہجہاں مکول کے اپنے مکان میں غلام شبیر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے فارم چلارہاہے ۔ نیب ، FIA، ان تمام کے خلاف قانونی کاروائی کرے ۔ کیونکہ عوام الناس کے بارہ احتجاج کے باوجود ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی وفاقی وزیرداخلہ چیئرمین نیب اوروفاقی وزیرمواسلات پوسٹ مین غلام شبیر VPM اور ڈپٹی انچارج GPO راجن پور شاہجہاں مکول کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے برطرف کرکے عوام الناس کو Happyسرپرائز دیں احتجاج کرنے والوں میں مریم مائی ، حلیمہ خاتون ، زہرہ مائی ، عابدہ بی بی ، نورین بی بی،کلثوم بی بی ، غلام فاطمہ ، جنت مائی اور امام بخش، رحیم بخش، اللہ وسایا، حضوربخش ، دین محمد، نبی بخش ، میاں ارشد ، حاجی نعیم شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ غلام شبیر کوٹ مٹھن ، نورپور اور کوٹلہ نصیرسے کرپشن کرنے کے بعد راجن پور سٹی اس کے حوالے کردیاہے اور کرپشن کے ڈان شاہجہاں مکول کوٹ روجھان عوام کا خون نوچنے کے بعد اب راجن پو ر پوسٹ آفس میں کرپشن کے ڈان بنے بیٹھے ہیں ۔ خدارا عوام کو ان سے رہائی دلوائیں۔
Saturday, 19 March 2016
راجن پور، پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن کے زیرانتظام سٹیلائیٹ ٹاؤن واقع عاقل پور روڈمیں کمرشل پلاٹوں کی مبینہ نیلامی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور، پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن کے زیرانتظام سٹیلائیٹ ٹاؤن واقع عاقل پور روڈمیں کمرشل پلاٹوں کی مبینہ نیلامی ،بااثر دریشک سردار خاندان کو سستے داموں 3 کمرشل پلاٹس کی بندر بانٹ ،شہریوں کے احتجاج پر پانچ پلاٹوں کی نیلامی کئے بغیر نیلامی کمیٹی اُٹھ کرچلی گئی ،نیلام شدہ 8 کمرشل پلاٹس کی نیلا می منسوخ کی جائے شہریوں کاوزیراعلیٰ پنجاب سے مطا لبہ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن ایجنسی کے زیرانتظام عاقل پور روڈ نزد نیو ڈسٹرکٹ جیل پر 12 سے زائد کمرشل پلاٹس نیلا م کر نا تھے جس میں ڈی جی خان دفتر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد محمود ودیگر عملہ تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور پہنچا جبکہ ضلعی انتظا میہ سے تحصیلدار محمداعظم خان گوپا نگ ودیگر شریک ہوئے نیلامی میں بیٹھنے والے شہریوں محمد ساجد ،محمد یٰسین ،اکرام اللہ ودیگر نے میڈیا کو بتلایا کہ بیش قیمت تین کمرشل پلاٹس بااثر دریشک سردار خاندان کوانتہائی سستے داموں نیلام کئے گئے جبکہ دیگر بولی دہندگان کو موقع ہی نہ دیا گیا اس طرح جب شہریوں نے اس پر احتجاج کیا تو نیلامی کمیٹی جن میں تحصیلدار سردار اعظم خان گوپانگ ودیگر اُٹھ کرچلے گئے شہریوں کا کہنا تھا کہ قیمتی سرکاری پلاٹس کرپٹ آفیسران بھاری رشوت کے عوض اونے پو نے داموں بندر بانٹ کررہے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی سے فوری طور پر بیش قیمت کمرشل پلاٹس کی ڈھونگ نیلامی کو منسوخ کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
خاندا نی رنجش پر 4 مسلح حملہ آوروں کا رشتے داروں کے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خاندا نی رنجش پر 4 مسلح حملہ آوروں کا رشتے داروں کے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد،خاتون اور دیگر اہلخا نہ شدید زخمی ،ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمر جنسی میں داخل ،ڈی پی او کے حکم پر تھا نہ سٹی میں مقد مہ درج ،مگر ملزمان نہ صرف آزاد گھوم رہے ہیں بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کی یونین کونسل غر بی کے رہائشی محمد نصراللہ شاہ،فیض کریم شاہ،اسد کریم ،راہب علی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتلایا کہ 10 مارچ کو سید سلیم شاہ،عمیرشاہ،عثمان شاہ اور عدنان شاہ جو کار پر سوار ہو کرآئے اُن کے گھر میں گھس کر اہلخانہ پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے یکا یک حملہ کردیاجس کے نتیجے میں خاتون اطہر بی بی ودیگر اہلخا نہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور کی ایمر جنسی میں داخل کیا گیا جہاں پر سٹی پولیس نے زخمیوں کے بیانات قلم بند کئے ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف مقد مہ درج تو ہوا مگر سٹی پولیس کی روایتی غفلت سے ملزمان نہ صرف سرعام گھوم رہے ہیں بلکہ اُنہوں نے متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ سٹی پولیس نے جان بوجھ کر ملزمان کوگرفتار نہ کیا اور اب ملزمان مقد مہ کی پیروی سے باز رہنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ غریب سید ہیں اور ملزمان کا مقا بلہ کر نے کی طاقت نہیں رکھتے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس راجن پور میں علماء کانفرنس کاانعقاد
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس راجن پور میں علماء کانفرنس کاانعقاد ،کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام ،خطیب اور سماجی شخصیات شریک ہوئیں کانفرنس کا بنیادی مقصد اور موضوع ’’بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ،ماں اور بچے کی صحت کا ضا من ‘‘ تھا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر ارشاد فرید بھٹہ نے علماء کانفرنس کے بنیادی مقاصد پیش کئے اور کہا کہ علماء کرام معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں اور لوگوں کو بچوں میں پیدائش میں مناسب وقفہ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں ہمارے معاشرے میں منبر ومحراب سے جوبات نکلتی ہے اُس کو نہ صرف لوگ سنتے ہیں بلکہ اسے سمجھتے اور اُس پر عمل کر نے کی کوشش کرتے ہیں مفتی خضر محمودنے ماں اور بچے کی صحت پر سیر حاصل گفتگو کی سید عبدالرحمن شاہ نے کہا کہ بچوں میں مناسب وقفہ قرآن وسنت سے ثابت ہے قاری محمود احمد نے ماں کی صحت اور عظمت کے حوالے سے باتیں کیں تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شمع نور نے میڈیکل پوائنٹ سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے گفتگو کی آخر میں ڈی او پاپولیشن ویلفئیر خواجہ محسن رسول نے تقریب میں شرکت کر نے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قاری عبدالصمد درخواستی نے استحکام پاکستان کے لئے دعاء کرائی
ضلع وڈویژن سطح پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے طلباء وطالبات نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ڈاکٹر شکیل احمد پتافی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 23 مارچ کے حوالے سے مختلف کالجز کے درمیان جو مقا بلہ جات ہوئے ان میں ضلع وڈویژن سطح پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے طلباء وطالبات نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں یہ بات پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد پتافی نے ایک ملاقات کے دوران بتلائی اُن کا کہنا تھا کہ 16 مارچ کو ڈویژن سطح پر مقابلہ میں کالج ہذا کی طالبہ نے ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی 17 مارچ کو ڈویژن لیول کے مقابلہ مشاعرہ میں کالج نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی یومِ پاکستان کے حوالے سے مقا بلہ مصوری میں گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج راجن پور نے اول اور دوئم پوزیشن حاصل کی ڈویژن لیول کے 2 روزہ مقابلہ جات کی 12 پوزیشنوں میں سے 7 پوزیشنیں گورنمنٹ کالج نے حاصل کی پرنسپل کا کہنا تھا کہ اب پوزیشنیں حاصل کر نے والے طلباء وطالبات پنجاب لیول کے مقابلہ جات کے لئے تیار ہیں اور اس عزم کااظہار کرتے ہیں کہ انشاء اللہ وہاں بھی اس کالج کے بچے پوزیشنیں حاصل کر کے اپنے ادارے اور بالخصوص ضلع راجن پور کا نام روشن کریں گے آخر میں پرنسپل نے اپنے جملہ اسٹاف کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اساتذہ کی مخلصا نہ اور والہانہ کاوشوں کاثمر ہے کہ آج ہمارا کالج پنجاب کے کسی بڑے کالج کے مقابلہ میں کسی صورت کم نہیں ہے ۔
ڈویژن کی سطح کے مختلف مقا بلہ جا ت میں را جن پور نے اعزاز حا صل کر لیا
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈویژن لیول پر ہونے والے مختلف مقابلہ جات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پورکو ایک اور اعزاز حاصل کرنے پر پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی،اساتذہ کرام اور تمام طلباء کو فخر ہے۔ڈویژن لیول پر ملی نغموں میں ایم اے اردو پارٹ ٹو کی طالبہ گلناز یوسف نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے ۔کوئز مقابلہ جات میں ایم اے انگلش پارٹ ون کی طالبہ علینہ افشاں ارشاد اور ایم اے اردو کی طالبہ کوثر انور نے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔مصوری کے مقابلے میں ایم اے اردو پارٹ سیکنڈ کی طالبہ ارفعہ قاسم نے اول پوزیشن حاصل کی ہے
درخت لگانا صدقہ جاریہ اور نبی کریم ؐ کی سنت ہے ظہور حسین گجر
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے بلکہ درحقیقت نبی کریم ؐ کی سنت ہے اور تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ اس نیک فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔شجرکاری مہم موسم بہار 2016ء میں گورنمنٹ کے تمام ادارے اور سول سوسائٹی کے ہر طبقے کو پورء جوش و خروش سے حصہ لیکر اس کو کامیاب بنانا چاہیئے ۔اس حوالے سے محکمہ جنگلات کی اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو درختوں کی بڑھوتری کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں۔عوام کو بتایاجائے کہ مستقبل میں درخت ہی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ضامن ہوں گے ۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ محکمہ جنگلات راجن پور کو اس نیک کام میں کامیاب کرے۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے محکمہ جنگلات کو جاری کردہ ایک دعائیہ مراسلے میں کیا ہے۔ ڈی سی او نے اپنے جاری کردہ مراسلے میں ضلع راجن پور کے تمام سرکاری دفاتر کے لئے شجرکاری مہم2016کا ٹارگٹ مقرر کردیا ہے ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم 2016 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا پودا لگائیں۔
مو ٹر سا ئیکل ڈکیتی کی وار داتو ں پر قا بو لیا جا ئیگا نذ یر جا وید
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) را جن پو ر شہر کی پر امن فضاکو ہر صور ت بر قر ار ر کھا جا ئیگا مو ٹر سا ئیکل ڈکیتی کی وار داتو ں پر قا بو لیا جا ئیگاان خیا لا ت کا اظہا ر ایس ایچ او ما ڈل سٹی را جن پور نذ یر جا وید نے اخبا ر نو نسیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ را جن پو ر سٹی کی حد دو میں جرا ئم کا خا تمہ کر کے امن کا گہوار ہ بنا نا میر ی زند گی کا مقصدہے انہو ں نے کہا کہ پو لیس عوا م کے جا ن وما ل کی محا فظ ہے عوا م کا تحفظ پو لیس کے فر ائض میں شا مل ہے اس مو قع پر ملک غلا م رضا کھیا ر ااور محر ر شا ہ جہا ن بھی مو جو د تھے
جرائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کے لئے پو لیس دن را ت کو شا ن ہے ذوالفقا ر علی قر یشی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کے لئے پو لیس دن را ت کو شا ن ہے عوا م کے مسا ئل کے حل کر نے کے لئے میر ے درواز ے دن را ت کھلے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر ایس ایچ او تھا نہ صدر را جن پور ذوالفقا ر علی قر یشی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ تھا نہ صدر کے علا قہ میں منشیا ت ،چو ر ی ،ڈکیتی ،را ہزنی اور مو ٹر سا ئیکل ڈکیتی کی وار داتو ں پر قا بو پا نے کے لئے چھا پہ ما رٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہیں جس کے دور رس نتا ئج بر امد ہو نگے انہو ں نے کہا کہ ڈی پی اورا جن پور غلا م مبشر میکن کی نڈر قیا دت میں پو لیس اپنے پیشہ وارانہ فر ائض با احسن طر یق انجا م دے رہی ہے اس مو قع پر ہد ایت اللہ سب انسپکٹر ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،چو ہد ری محمد یو سف ودیگر بھی مو جو د تھے
منشیا ت فر وشو ں کے خلا ف بھر پو ر کا رو ائی کی جا رہی ہے امتیا ز احمد چنگوا نی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) منشیا ت فر وشو ں کے خلا ف بھر پو ر کا رو ائی کی جا رہی ہے سا ئلین کے مسا ئل حل کر نا میر امشن ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ایس ایچ او عمر کو ٹ امتیا ز احمد چنگوا نی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ عمر کو ٹ کے عوا م کو پر امن ما حو ل فر اہم کر نے کے لئے گشت کا نظا م مو ثر بنا دیا گیا ہے میر ی ہمیشہ کو شش ہو ئی ہے کہ انصا ف کے تقا ضے ہر حا ل میں پو رے ہو ں کسی سے زیا د تی نہ ہو ں انہو ں نے کہا کہ قانو ن شکن اور غنڈ ہ عنا صر کے لئے پو لیس کا آ ہنی شکنجہ تیا ر ہے کسی کو کو ئی مسئلہ در پیش ہو تو وہ مجھے آکر ملے انشا ء اللہ شکا یا ت کا ازالہ کیا جا ئیگا اس موقع پر سب انسپکٹر انعا م اللہ ،اے ایس آئی ملک الطا ف حسین کھیا را ودیگر بھی مو جو د تھے
سما ج دشمن عناصر کا قلع قمع وقت کی اہم ضر ور ت ہے مجا ہد اقبال بر ما نی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سما ج دشمن عناصر کا قلع قمع وقت کی اہم ضر ور ت ہے سر کل رو جھا ن کو امن کو گہو ار ہ بنا یا جا ئیگا ان خیا لا ت کااظہا رسب ڈوثیر نل پولیس آفیسر سر کل رو جھان مجا ہد اقبال بر ما نی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ سما ج دشمن عنا صر کے خا تمے کے لئے پو لیس دن را ت اپنی جد و جہد میں مصر وف ہے سر کل رو جھان کو ہر طر ح کے جر ائم سے پا ک کر دیا جا ئیگا سا ئلین کے مسا ئل بر وقت اور میر ٹ پر حل کر نا میری اولین تر جیح ہے انہو ں نے کہا کہ اشتہا ر ی ملز ما ن کی گر فتا ر ی کا عمل انتہا ئی تیز کر دیا گیا ہے مشکو ک افر اد اور مشکو ک گا ڑیو ں کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے انہو ں نے کہا کہ اہم مقا ما ت ریلو ے ٹر یک ،اما م با ر گا ہو ں ،مد ارس ،مسا جد کی سکیو رٹی غیر معمو لی طو رپر بڑ ھا دی گئی ہے اس موقع پرایس ایچ او رو جھان چو ہد ری فیا ض الحق ،ایس ایچ او عمر کو ٹ امتیا ز احمد چنگو انی ،حسنین عبا س سو نتر ہ ،خلیل احمدبھی مو جو د تھے
Thursday, 17 March 2016
پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہےفاروق امان اللہ دریشک
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر وراہنماء سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ 26 مارچ کاجلسہ ء تاریخی ہوگا اور نام نہاد بڑی جماعتوں کے ہوش اُڑا دیگا کارکنان جلسے میں شرکت کے لئے بھرپور تیاری کریں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور استقبال کیا جائیگا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور ملک کی پہلی سیاسی پارٹی ہے جو مسلسل قربانیاں دیتی آرہی ہے پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کو ملک کے پسے طبقات آج بھی یاد کرتے ہیں ایشیاء کی سب سے بڑی اور شفاف مالی امدادی اسکیم پیپلز پارٹی نے شروع کی جو آج آٹھ سال بعد بھی جاری ہے اور 2030 ء تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مسلسل جاری رہیگا اُن کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے خاتمہ کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انشاء اللہ پیپلز پارٹی پنجاب کی مقبول پارٹی بنے گی اور آئندہ عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر یگی ۔
ورکس ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئرز سے ایکسئین تک مبینہ طور پر ترقیاتی کاموں میں منہ مانگا کمیشن وصول کر نے لگے
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ورکس ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئرز سے ایکسئین تک مبینہ طور پر ترقیاتی کاموں میں منہ مانگا کمیشن وصول کر نے لگے ،تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹرئیل کی بجائے ناقص میٹرئیل استعمال ہونے لگا مانیٹر نگ کر نے والے ادارے خاموش،سرکاری فنڈز کی مادر شیر کی طرح لوٹ مار بند کرائی جائے عوامی وشہری حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تعمیرات کے محکموں جن میں روڈز،انہار،بلڈنگز،لوکل گورنمنٹ میں سب انجینئر ،ایس ڈی اور ایکسئین تک سبھی نے منہ مانگا کمیشن وصول کر نا جاری رکھا ہوا ہے یہی ہی نہیں اکاؤنٹس کلرک، ہیڈ کلرک ،ہیڈ ڈرافٹسمین اور محکمہ خزانہ بھی اپنا حصہ وصول کررہے ہیں جس سے تعمیراتی کاموں میں پرلے درجے کا ناقص میٹرئیل استعمال کیا جارہا ہے سب انجئینر جس پر تعمیراتی کا موں کی بنیاد وں سے تکمیل تک مکمل مانیٹرنگ کرنا ہوتی ہے وہ اپنے حصہ کا کمیشن یابسااوقات زائد وصول کر کے مکمل خاموشی اختیار کرلیتا ہے سائیٹ پر بیٹھنا تو درکار وزٹ کرنا بھی بوجھ سمجھتا ہے جس سے کنٹریکٹرز اب کمیشن کے عوض ناقص میٹرئیل کااستعمال جاری رکھے ہوئے ہیں اس بات کاعملی ثبوت ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈائیلسز کی عمارت موجود ہے جسے بنے ہوئے بمشکل تین سال ہوئے ہیں ابھی سے مکمل ٹوٹ پھوٹ چکی ہے راجن پور شہرکی سڑکات جواسفالٹ سے تیار شدہ ہیں ان میں گڑھے پڑ چکے ہیں اس طرح راجن پور شہر کے سکولز کی عمارات جوحال ہی میں تیار کی گئی ہیں اُن میں کریکس آچکے ہیں بلوچستان کے اضلاع جعفر آباد اور نصیر آباد کوسیراب کر نے کے لئے تعمیرکی جانے والی کچھی کینال کی متعدد بار مرمت کی جاچکی ہے المیہ یہ ہے مانیٹر نگ کر نے والے اِدارے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ورکس اینڈسروسز پنجاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ،سیکرٹری انہار پنجاب سے اس صورتحال کا نوٹس لینے اور تعمیرات میں ناقص میٹرئیل کے بڑھتے ہوئے استعمال کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے ۔
را جن پور،نقشہ جا ت کی تیاری میں عوا م سے لو ٹ ما رجا ری
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن میں عمارات کے نقشہ جات کی تیاری میں عوام سے مبینہ طور پر لوٹ مار جاری ،سب انجینئر نذیر لنڈ پر نقشہ کی تیاری میں پیسے وصول کر نے کاالزام ،سرکاری اہلکار ہو کر نقشہ کی تیاری میں رقمیں بٹور رہا ہے کاروائی کی جائے تفصیلات کے مطابق شہریوں محمدساجد،عبدالصمد،محمدصیاد،عبدالغفور،حسن علی ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ نقشہ برانچ میں موجود سب انجیئنر نذیر لنڈ سرکاری فیسوں کے ساتھ نقشہ کی تیاری کی فیس بھی وصول کررہا ہے جبکہ نذیر لنڈ محکمہ لوکل گورنمنٹ کا ملازم ہے شہریوں نے مزید کہا کہ رہائشی سے کمرشل بنیادوں پر عمارات تعمیر کر نے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اس طرح شہر میں قبل ازیں بنائے جانے والے نقشوں میں کئی مالکان نے تبدیلی کرلی مگر اُن کے خلاف ٹی ایم اے ایکشن ہی نہیں لے رہی ان مالکان نے ٹی ایم اے اہلکاروں کو راضی کررکھا ہے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے اورکاروائی کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
ضلعی کمپلیکس کی برانچز کو کیفے ٹیریا سے خریداری کی ہدایت
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع انتظا میہ راجن پور کا انوکھا حکم ،ضلعی کمپلیکس کی برانچز کو ضلعی کمپلیکس میں نوتعمیر شدہ کیفے ٹیریا سے خریداری کر نے کی ہدایت ،حکم نا مے پر عمل نہ کر نے پر سرزنش کی جائیگی ضلعی کمپلیکس میں موجود برانچز کے اہلکاروں نے نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پر مزید بتلایا کہ کیفے ٹیریا سے اشیاء چائے ودیگر مہنگی فراہم کی جارہی ہے اس لئے وہ کھانے پینے کی اشیاء باہر سے خرید کررہے ہیں مگر اُنہیں شدید مجبور کیا جارہا ہے کہ ضلع کمپلیکس میں موجود کیفے ٹیریا سے ہی خریداری کی جائے ۔
پیپلز پارٹی پنجاب میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی محمد یوسف خان گبول
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 26 مارچ کو ضلع رحیم یار خان میں تاریخی جلسہ ہوگا پیپلز پارٹی پنجاب میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی کارکن پارٹی کی مضبوطی کے لئے سر تن من کی بازی لگادیں یہ باتیں صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی حلقہ 249 سردار محمد یوسف خان گبول نے پارٹی کارکنان کے اہم اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عزم کررکھا ہے کہ وہ شہیدوں کی اس پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے اور اس حوالے سے پنجاب بھر میں تنظیمی لحاظ سے پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائیگا اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور سے کئی سو گاڑیوں پر مشتمل قا فلہ ضلع رحیم یار خان پہنچ کر اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کااستقبال کریگا ۔
راجن پور،سر کا ری گا ڑیو ں کا نا جا ناجائز استعما ل،ڈرائیو نگ پر لگا یا مر مت کر نا م پر لا کھو ں خر چ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،ضلع بھر میں سرکاری گاڑیوں کاناجائز استعمال جاری ،مرمت کے نام پر ایک اندازے کے مطابق ماہانہ 10لاکھ روپے خرچ ،پٹرول کی مد میں بھی ہر ماہ لاکھوں روپے نکلوانے کا انکشاف ،تحقیقات کرائی جائیں تو کئی آفیسران کو ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں تفصیلات کے مطا بق ضلع راجن پور میں ڈی او ز اور ڈی ڈی اوز سمیت ضلعی وصو بائی محکموں کے پاس کئی سوکے قریب سرکاری گاڑیاں موجود ہیں لاگ بک سے ہٹ کر ان گاڑیوں کی مد میں ہر ماہ 15سے 20لاکھ روپے کاتیل نکلوایا جارہا ہے جبکہ ان گاڑیوں کی کاغذوں میں فرضی مرمت کے نام پر ہر ماہ دس سے پندرہ لاکھ روپے خرچ ہورہے ہیں آفیسران اپنے نجی کاموں میں بھی سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں جبکہ کئی آفیسران ان سرکاری گاڑیوں کو گھر لے جاتے ہیں جہاں ان کے بچے اور عزیزواقارب ان گاڑیوں پر ڈرائیو نگ سیکھتے ہیں ایکسیڈنٹ ہو نے کے باعث نئی گاڑیاں اب دیکھنے کے قابل ہی نہیں رہیں،کئی گاڑیوں کا تو باقاعدگی سے تیل تبدیل نہ کر نے پر کباڑہ کیا جارہا ہے آفیسران کی دیکھا دیکھی چھوٹے اہلکاروں نے بھی گاڑیوں کو مادرِ شیر سمجھ کر بچوں کو سیر وتفریح اور گھروں کے نجی امور سرانجام دینا معمول بنا رکھے ہیں حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کھڑی ہوئی گاڑیوں کی بھی ہرسال مرمت اور تیل کے فرضی بلز لاکھوں میں نکلوائے جارہے ہیں جوسرکاری خزانے پر ایک بڑا بوجھ ہیں المیہ یہ ہے کہ گاڑیوں کی منٹینس وفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کر نے والا محکمہ بھی سرکاری آفیسران کے ساتھ ملا ہوا ہے جو گاڑیوں کی فی لٹر کم کا سرٹیفکیٹ جاری کردیتا ہے جس سے اس گاڑی کاڈرائیور اور متعلقہ آفیسر اس بچنے والی رقم سے ذاتی گاڑیوں میں تیل ڈلوالیتے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر سے سرکاری گاڑیوں کا بے جااستعمال اور اس پر نکلنے والے فرضی اور بوگس بلوں کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔
ڈاکڑ کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش،پولیس کے نہ آنے پر احتجا جی مظا ہر ہ
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قبضہ مافیا کا ڈاکٹر کے پلاٹ پر قبضہ کے لیے حملہ ، مکینو ں کا قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔اہل علاقہ کا ڈی پی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ راجن پور کی کالونی الفاروق ٹاؤن میں ڈاکٹر منیر احمد کے ایک کنال کے پلاٹ پر مصلح افراد اشتیاق ،جان محمد امتیاز ،اعجاز نے رات گئے قبضہ کر نے کی کوشش کی جس پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس کو اطلاع دی گئی مگر تاحال کسی بھی قسم کی کاروائی ملزمان کے خلاف نا کی گئیجس پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا،ڈاکٹر منیر ،حافظ محمد جاوید و دیگر کے مطابق چوہدری اشتیاق پولیس ملازم ہے جو کہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان کے پلاٹ پر قبضہ کر نا چاہتا ہے جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اور ملزمت کا فائدہی اٹھا کر انہیں دھمکایا جا رہا ہے ۔۔جس کا ڈی پی او راجن پور پور نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جا ئے ۔اگر کاروائی نا کی گئی تو وہ انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کر یں گے ۔
را جن پور،21 مار چ سے را جن پور میں جشن بہا ر اں تقر بیات کیلئے تیا ریا ں عر و ج پر
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر فلاور شوز کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی زندگی میں ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔ہر طرف خوبصورت پھول کھلتے نظر آرہے ہیں اور فضاؤں میں ہر طرف محسور کن خوشبوئیں محسوس کی جا رہی ہیں ۔ جشن بہاراں کی آمد کے حوالے سے ضلع راجن پور میں بھی 3روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،جو کہ 21-22-23مارچ کو جشن بہاراں منایا جائے گااور 22مارچ کو خاص طور پرخواتین اور بچوں کے حوالے سے فخر جہاں پار ک میں ایک تقریب کا اہتما م کیا جا رہا ہے جدھر صرف خواتین اور بچوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے ای ڈی سیڈی اصغر جلبانی کو فوکل پرسن کی ذمہ داری دی جارہی ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدی ظہور حسین گجر نے ضلع بھر میں جشن بہاراں کی آمد کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفاتح ،اے سی راجن پور،ای ڈی او تعلیم، ڈی او تعلیم فوزیہ حنا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر قریشی، ڈی او لیبر، سپریٹنڈنٹ دارالامان، ڈی او سپورٹس،ڈی او پاپولیشن اور دیگر متعلقہ افسر ان نے شرکت کی۔بعد ازاں ضلع بھر میں قائم بھٹوں میں بچوں کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی بات چیت کی گئی ۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ بچوں کے حوالے سے کوئی بھی عذر قبول نہیں کیا جائیگا،اے سی صاحباسن اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ کا نظام جاری رکھیں۔اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی سکولوں میں حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔
محکمہ تعلیم نےنصا بی کتب میں جد ید خطو ط پر تبد یلی کی ،عبد الفتح
را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ابتدائی سطح کے طلبہ میں تخلیقی سوچ اور ان میں تعلیمی قابلیت پیدا کرنے کے لیے حکومتِ پنجاب محکمہ تعلیم نےکلاس دوئم اور سوئم کی کتب میں سے ریاضی ، اردو اور انگریزی میں جدید خطوط پر تبدیلی کی ہے۔ تاکہ ہماری آنے والی نسل تعلیمی دنیا میں آنے والی جدّت اور تعلیمی معیار کا مقابلہ کر سکیں۔ جو کہ پنجاب حکومت کا ایک احسن اقدام ہے۔ جس کو والدین ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام افراد نے سراہا ہے۔ اس سے آنے والی نسل تعلیمی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے گی۔ موثر ورکشاپ، پیشہ وارانہ تربیت اور ذہن سازی کسی بھی ورکشاپ کے بنیادی اجزاء ہیں۔ مائکروٹیچنگ کلاس دوئم اور سوئم کے لیے نہایت ضروری ہے۔ پرائمری تعلیم میں کورس کی تبدیلی کے پیشِ نظر اسے تمام ضلع کے سکولوں میں لاگو کرنا ضروری ہے۔ انہی خیالات کا اظہار جناب عبدالفتح صاحب ADC راجن پور اور عبدالرؤف صاحب DMO راجن پور نے ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز (DTEs) کی ورکشاپ ڈی ٹی ایس سی /گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 راجن پور میں کیا۔ جناب چوہدری نور احمد صاحب ڈی ٹی ایس سی ہیڈ نے اغراض و مقاصد ، پرائمری کورس میں بنیادی تبدیلیوں اور جدید تعلیمی نصاب کی اہمیت پر زور دیا اور حکومت پنجاب کی تعلیمی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔
Tuesday, 15 March 2016
راجن پور ،مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر اور سب انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت ،تحصیل بھر میں غیرقانونی آڑھتیں قائم
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر اور سب انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت ،تحصیل بھر میں غیرقانونی آڑھتیں قائم ،آڑھتی ان اہلکاروں کی ملی بھگت سے کسا نوں کو لوٹنے لگے ڈی سی او راجن پور سمیت مارکیٹ کمیٹی کے اعلیٰ آفیسران نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے کسا نوں غلام رسول ،اختر حسین،محمد احسان ،ولی خاں ،عبدالصمد ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور کے ہرقصبہ میں مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر آڑھتیں قائم ہیں جہاں ان اہلکاروں کی آشیر باد سے کسانوں سے اونے پو نے داموں اُن کی سال بھر کی محنت کی جمع پونجی (فصلات) خرید کرلی جاتی ہیں جس سے کسان شدید مشکلات کاشکار ہیں جبکہ محکمہ مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹر اور سب انسپکٹرزمبینہ طور پر ان آڑھتیوں سے باقاعدہ حصہ وصول کرتے ہیں اور آج تک نہ ہی ان سے خریدوفروخت کاحساب لیا گیا اور نہ ہی ان کے اوزان کی چیکنگ کرائی گئی جبکہ اصولاً غلہ منڈی میں ہی اجناس کی خریدوفروخت کی جائے توتب ہی کسان کو اُس کی اجناس کی مناسب قیمت ملتی ہے مگر محکمہ مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے غیرقانونی آڑھتیں جابجا کھلی ہوئی ہیں کسا نوں نے ڈی سی اوراجن پور سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
پاسپورٹ آفس راجن پور کوقائم ہوئے بمشکل ایک ماہ ہوا رشوت کاسلسلہ شروع
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاسپورٹ آفس راجن پور کوقائم ہوئے بمشکل ایک ماہ ہوا رشوت کاسلسلہ شروع ،ٹاؤٹ مافیا نے باہر دوکانیں سجا لیں شہریوں کو مشکلات کاسامنا وزارت داخلہ کرپشن کا نوٹس لے اور ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کرے تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر راجن پور میں پاسپورٹ آفس قائم کیا گیا مگر آفس کے قائم ہوتے ہی پاسپورٹ بنوا نے کے نرخ مقرر ہوگئے اور پاسپورٹ دفتر میں بیٹھے آفیسرز نے مبینہ طور پر ٹاؤٹ مقرر کرلئے جو باہر سے ہی پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو گھیر لیتے ہیں اور اگر کوئی شہری خود پاسپورٹ بنوا نے کی کوشش کرے تو نہ ہی اُسے درخواست فارم اور نہ ہی بینک چالان مہیا کیا جاتا ہے نتیجتاً شہریوں کو ٹاؤٹ مافیا سے لین دین کر نا پڑتا ہے یہی ہی نہیں پاسپورٹ دفتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا نے ٹریول ایجنسی کا بورڈ لگا کر اپنی دوکانیں سجارکھی ہیں جو کہ غیر رجسٹرڈ ہیں شہریوں نے وزارت داخلہ کے آفیسران سے ضلع راجن پور دفتر میں کرپشن کا خاتمہ اور ٹاؤٹ مافیا کاقلع قمع کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
پیپلز پارٹی کو جنو بی پنجاب میں لاڑکا نہ جیسا رزلٹ دیں گے سردار فاروق خاں دریشک
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر سردار فاروق خاں دریشک نے کہا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کا26 مارچ کوجمال دین والی ضلع رحیم یار خاں میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا ضلع راجن پور سے کثیر تعداد میں قافلوں کی صورت میں پی پی پی کارکنان ودیگر شریک ہوں گے اور پیپلز پارٹی کو جنو بی پنجاب میں لاڑکا نہ جیسا رزلٹ دیں گے جنو بی پنجاب میں پیپلز پارٹی مخدوم احمد محمود اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلا نی کی قیادت میں دن بدن ترقی کرتی جارہی ہے یہ شہیدوں کی جماعت ہے لوگ بہت جلد جوق درجوق پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے یہ باتیں اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے نوجوان قائد چئیر مین بلاول بھٹو زرادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب میں آمد سے حکمراں جماعت اور پی ٹی آئی خو فزدہ ہورہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کاہے اور پی پی پی دو بارہ اقتدار میں آکر عوا می خدمت کاسفر دو بارہ جاری رکھے گی ۔
لیزر لینڈ لیولنگ کی قرعہ اندازی میںگھپلے ،ایک ہی خاندان میں بند ربا نٹ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں لیزر لینڈ لیولنگ کی قرعہ اندازی میں مبینہ طور پر گھپلے ،ایک ہی خاندان کو کئی کئی لیزر بانٹ دیئے گئے حقدار کاشتکار تاحال لیزر کی سہولیات سے محروم ،قرعہ اندازی ٹوپی ڈرامہ تھی کسانوں کا الزام تفصیلات کے مطابق حکومت نے کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لیولنگ مشین دینے کی اسکیم کااعلان کیا جس کے لئے اکتو بر2015 ء میں صوبہ کی سطح کا اشتہار دیا گیا ضلع راجن پور میں محکمہ واٹر مینجمنٹ نے نہ ہی تشہیر کرائی اور نہ ہی کوئی ڈسپلے کیا جس سے ضلع راجن پور کے کثیر زمینداروں کو کانوں کان خبر نہ ہو نے دی گئی گذشتہ دنوں محکمہ نے چند بااثر زمینداروں کو بلوا کر اُن میں لیزر لینڈ لیولنگ مشینوں کی بندر بانٹ کرتے ہوئے فہرست جاری کردی فہرست میں چوک الہ آباد کے ایک ہی خاندان میں دو مشینیں ،روجہان مزاری کے چک مٹ کے دو بھائیوں میں مشینوں کی تقسیم سمیت بااثر افراد کے نام کامیاب کاشتکاروں میں ڈال کر آفیسران سے دستخط کراکر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کھرے کرلئے گئے کسانوں محمد امین،غلام اکبر ،مجاہد خاں ،حسن علی ودیگر نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ساڑھے چار لاکھ روپے کی سبسڈی کے باعث آفیسران نے مبینہ طور پر لالچ میں آکربااثر زمینداروں میں مک مکا کر کے اُنہیں کامیاب کاشتکار قرار دیا یوں ضلع بھر کے مثالی کاشتکاروں کو حکومت کی اس سہولت سے محروم کردیا گیا ہے کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری زراعت پنجاب سمیت اعلیٰ آفیسران سے فوری طور پر اس بندر بانٹ کو منسوخ کرکے نئے سرے سے شفاف انداز میں لیزر لیو لنگ مشینوں کی تقسیم کا مطا لبہ کیا ہے ۔
حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات پڑے محمدالیاس رضا کلاچی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمدالیاس رضا کلاچی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر مثبت اثرات پڑے ہیں تاہم مزید بارشیں فصل کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گی یہ بات اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ امسال فصل گندم وسیع رقبے پر کاشت کی گئی ہے جس سے اُمید ہے کہ ٹارگٹ حاصل ہوجائیگا ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)