Feature Top (Full Width)

Tuesday, 29 April 2014

ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے فری علاج معالجہ اور مفت ادویات کی ستیابی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیئے ادویات خرید کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے فری علاج معالجہ اور مفت ادویات کی ستیابی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیئے ادویات خرید کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اور معیار ی ادویا ت کی خریداری کے لیئے کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ماضی میں ای ڈی او صحت کی غفلت اور سستی کے باعث ادویات کی خریداری کا کام سست روی کا شکار رہا جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے سارے پراسس کا از سرے نو جا ئزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ معیار ی ادویات کی وافر مقدار میں جلد دستیابی کو یقینی کو بنا نے کے لیئے نئی کمیٹی تشکیل دی ۔ جس کی رپورٹ کی روشنی میں ادویا ت کی خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ اگلے چند دنوں میں ضروری کاروائی کے بعد ضلع بھر کی تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

پٹورای کلچر کے خاتمے سے دفاتر کے چکروں اور مبینہ کرپشن کی شکایت کا ازالہ یقینی ہو گا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ۔

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) صوباائی وزیر کواپریٹو سوسائیٹیز پنجاب ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہبا ز شریف کا مثالی ، اہم اور تاریخی اقدام ہے۔ جس کی تکمیل سے مالکان اپنی زمینی جائیداد کا ریکارڈ گھر بیٹھ کر دیکھ سکیں گے ۔ اور پٹورای کلچر کے خاتمے سے دفاتر کے چکروں اور مبینہ کرپشن کی شکایت کا ازالہ یقینی ہو گا۔ رواں سال کے آخر تک صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا جا ئے گا۔ پٹواریوں کی بھی جدید ٹریننگ کرا ئی جا ئے گی ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ڈی سی او �آفس راجن پور میں لینڈ ریکار ڈ کمپیوٹرائزڈ منصوبہ کے جا ئزہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ، اے ڈی سی محمدامین اویسی ، اے سی جام پور عبدالرؤف مغل،اے سی راجن پور چوہدری مختار احمد ، اے سی روجہان فاروق صادق،پروجیکٹ انچارج چوہدری محمد عارف،تینوں تحصیلوں کے تحصیلدار اور نائب تحصیلداروں ، مسلم لیگی راہنما شیخ ولی محمد ، ایم اپی اے اور ایم این ایز کے نمائندگان سردار یوسف خان دریشک ، سردار حسام جاوید گورچانی ، زاہد مزاری بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ زمین جائیداد کی خرید و فروخت میں گھپلوں کی شکایات کے خاتمے کے لیئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ ٹی ایم ایز کی منظوری کے بغیر رجسٹریاں نہ کی جا ئیں گی ۔ قبل ازیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار با رے کارکردگی پیش کی اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب کے وقت میگا منصوبوں کو ضلع کی روحانی۔ نامور علمی ادبی ، سائنسی اور رول ماڈل شخصیات کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کی قیاد ت میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نہایت جان فشانی اور حب الوطنی سے فرض شناسی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔اور ترقیاتی عمل کی رفتار کو دیکھ کر مجھے خوشی ہو ئی ہے کہ اب ضلع راجن پور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ۔د ریں اثنا اے ڈی سی محمد امین اویسی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتیہو ئے بتایا کہ ضلع راجن پور میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اب تک ضلع کے بیس مواضعات کی ویری فیکشن ہو چکی ہے ۔امید ہے کہ ضلع راجن پور کا ہدف بھی مقررہ وقت میں حاصل کر لیا جا ئے گا

قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں سے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں سے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔گندم خریداری مراکزپر کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ دلوانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پھل ملے گاجبکہ کسانوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے ہر قیمت پر پورے کریں گے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں کاشتکاروں ،مزدور،بیوہ ،یتیم اورمحروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں اور جب تک وطن عزیز سے اندھیرے ختم نہیں ہوں گے (ن) لیگ کی حکومت چین سے کا سانس نہیں لے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے انشاء اللہ ٹیوب ویل24گھنٹے چلایں جائیں گے اور صنعتوں کا پہیہ کبھی بند نہیں ہوگا چونکہ اس سال گندم کی اچھی فصل ہوئی ہے کسانوں نے ملک کی زرعی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات ایک کیا گندم کی فصل کو مزید بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت اور کسانوں کے ساتھ مل کراقدامات کئے جا رہے ہیں آئندہ سال ہمارے ملک میں نہ صرف گندم وافر مقدار میں ہوگی بلکہ ہم گندم ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ بھی کمائیں گے۔پنجاب حکومت نے گذشتہ5برس میں زرعی معیشت کو مضبوط کرنے اورجدید طریقہ کاشتکاری کوررائج کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی بحران کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔2500میگاواٹ کے کول پاور پلانٹس کے منصوبوں کا سنگ بنیاد مئی میں رکھا جائے گا،یہ منصوبے پورٹ قاسم اور ساہیوال میں لگائے جائیں گے اور وزیراعظم محمد نواز شریف ان کول پاور پلانٹس کے منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈیرہ مراد جمالی میں 404میگاواٹ کے پاور پلانٹ کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے جبکہ گدو میں700میگاواٹ کا منصوبہ بھی فنکشنل کیاگیا ہے

معاشرے کی ترقی اداروں کی مضبوطی سے وابستہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملکی مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہےمحمد طارق خان دریشک

راجن پور ( کرائم رپورٹر  ) معاشرے کی ترقی اداروں کی مضبوطی سے وابستہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملکی مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے حامد میر پر حملے کی مزمت کرتاہوں آئندہ دور مسلم لیگ (ن) کا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور صوبائی ٹکٹ ہولڈر سردار محمد طارق خان دریشک نے پریس کلب میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا معزز مہمان کی آمد پر صدر پریس کلب ائجنیر محمد امجد فاروق ، نائب صدر پریس کلب میاں ریاض ثاقب ، جنرل سیکریٹری محمد ندیم قریشیودیگر صحافیوں نے بھر پور استقبال کیا گیا۔جبکہ صدر پریس کلب انجنیئر محمد امجد فاروق اور جنرل سیکر ٹر ی محمد ندیم قریشی نے طارق خان دریشک کو روایتی سندھی اجر ک کا تحفہ پیش کیا ،صحافیوں کے سوالات کے کے جوابا ت دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیا تی الیکشن کیلئے تیا ریاں جا ری میں تا ہم دریشک فیملی میں سیا سی اتحاد بارے کوئی پیش رفت نہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سالوں کے مسائل دنوں میں حل نہیں ہوسکتے ہیں اس کیلئے کچھ مزید صبرکرنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے راجن پور شہر میں تعمیر وترقیاتی صحافیوں بارے بتایا کہ پنجاب حکومت شہر کی تعمیر وترقی اور ضلع کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے جس کا تمام ہر کر یڈٹ حکومت پنجاب کو جاتا ہے ۔انہوں نے سر کاری دفا تر میں کر یشن اور ہسپتال میں ادویات کے فقدان بارے بتا یا کہ وہ اس سلسلے میں وہ بہت جلد حکو مت پنجاب کو آگاہ کر ینگے ۔
نوٹ :۔ فوٹو سیٹ ای میل کر دیا گیا ہے ۔

Sunday, 27 April 2014

تھانہ ماڈل سٹی راجن پور میں مفیدہ گشت سے راجن پور کی عوام سکون کی نیند سو نے لگےفداحسین نادرشہر یوں

راجن پور (کرائم رپورٹر) تھانہ ماڈل سٹی راجن پور میں مفیدہ گشت سے راجن پور کی عوام سکون کی نیند سو نے لگے شہر یوں کا ایس ایچ او محمد اصغر اور ان کی ٹیم کوخراج تحسین شہر یوں کا اوصاف کے سروے میں کہنا تھاکہ تھانہ ماڈل سٹی میں جب سے ایس ایچ او محمد اصغر آئے ہیں اس دن سے راجن پور میں جرائم میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ اس سے پہلے راجن پور سٹی میں کوئی رات وردات سے خالی نہ تھی ایس ایچ او محمد اصغر ایک پڑھے لکھے اور ایمان دا ر ملنسار آفیسر ہیں انہوں نے آتے ہی اپنے تھا نہ میں پڑھے لکھے نوجوان اور ایمان دار ٹیم میں اے ایس آئی حضور بخش،اے ایس آئی فرحت عباس،اے ایس آئی غلام عباس کا انتخاب کیا اور پرانی حکمت عملی کوتبدیل کر کے نیو حکمت عملی اپنائی اور واضح نظر آنے لگی ایس ایچ او محمد اصغر نے جو رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک ٹائیگر گشت لگاکر شہریوں کی رات کی نیندمیں سکون لوٹا دیا اور تھانہ میں شہریوں سے اخلاق اور محبت سے پیش آکر پولیس کی ماروسی روایت کو تبدیل کر دیا محمد اصغر ایس ایچ او کے آنے سے شہر یوں میں یقین کی فضاء میں اضافہ ہوا ہے شہر یوں فداحسین نادر،عمران ظفر،عبدلصبور رحمانی،شیر علی سونترہ ،چوہدری محمد یوسف،چوہدری محمد ارشد باجوہ،ریاض احمد مکول نے امید ظاہر کی کہ آگے بھی راجن پور سٹی میں امن امان کی فضاء قائم رہے گی

راجن پور میں 100 روپے والے اسٹام نایاب اسٹام فروش خاصے پریشان

راجن پور(کرائم رپورٹر)راجن پور میں 100 روپے والے اسٹام نایاب اسٹام فروش خاصے پریشان۔تفصیل کے مطابق راجن پور میں سو روپے والے اسٹام نہ ہونے کے باعث ضلع بھر کے اسٹام فروشوں کو پریشانی کا سامنا ہے ،اسٹام فروشوں میں ملک ربنواز تھہیم،چوہدری شوکت علی ،فرحت عوام و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پچھے کئی دنوں سے ہم راجن پور کا چکر کاٹ رہے ہیں مگر اسٹام نہیں مل رہے ہیں جس سے درخواست گزاروں بعیہ نامہ اور بینکوں میں قرضے کی لئے لوگوں شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سو روپے والے اسٹام فوری طور پر مہیا کئے جائیں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں

راجن پورمیں شدید آندھی اور طوفان سے کاروبار متاثر لوگ گھروں تک محدود مگر جماعت اسلامی


راجن پور(کرائم رپورٹر)راجن پورمیں شدید آندھی اور طوفان سے کاروبار متاثر لوگ گھروں تک محدود مگر جماعت اسلامی کے کارکنوں کا پاکستان چوک لاری اڈے پر مہنگائی اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ جاری رہا۔تفصیل کے مطابق اچانک نمودار ہونے والے مٹی کے طوفان نے کاروبا رِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے کاروبار ٹھپ ہوگیا مگر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شدید آندھی اور مٹی کے طوفان کے باوجودپاکستان چوک پرکمرتوڑ مہنگائی اوربد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعتِ اسلامی نے کہاملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی اورلوڈ شیدنگ نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ،مزدور دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہوچکی ہے ،اگر مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاجی مظاہرے دھرنوں میں تبدیل کر دیں گے اورپورا ملک مظاہروں سے گونج اٹھے گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امریکہ ہے پاکستان نہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ امریکی پالیسوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور نظریہ پاکستان پر عمل پیرا ہوکر امیریکی غلامی سے کنارہ کش ہوجائیں

پاکستان تحریکِ انصاف کے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریب

راجن پور(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریب کوٹ مٹھن میں ڈیرہ راؤ محمد صدیق پر منعقد ہوئی ۔کارکنوں کے بھنگڑے سالگرہ کا کیک پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور ایم پی اے نے ملکر کاٹا۔۔تفصیل کے مطابق۔پشتو دھن پر رقص کرتے یہ کارکن پاکستان تحریکِ انصاف کا اٹھارواں یوم تاسیس منا تے رہے ہیں ،ڈیرہ راؤ محمد صدیق پر منعقدہ اس پر وقار تقریب کے آرگنائزر محمد عبید درانی ڈپٹی کوارڈینیٹر سوشل میڈیا انصاف یوتھ ونگ پنجاب تھے جبکہ زیر صدارت مرکزی راہنما پی ٹی آئی و امیدوار برائے چئیرمین بلدیہ کوٹ مٹھن راؤ محمد حاکم علی ایڈووکیٹ نے کارکنوں کے ہمراہ تقریب کے مہمانِ خصوصی پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرخواجہ شریف محمد عامر کوریجہ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے بیرسٹرعلی رضا خان دریشک ڈاکٹر کلیم درانی ،راؤ محمد صدیق ایڈووکیٹ ،سید منور شاہ بخاری ،سید اسماعیل شاہ بخاری اور قوم پرست جماعت ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ کا والحانہ استقبال جوش و جذبے کے ساتھ کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما راؤ محمدحاکم ایڈووکیٹ ، ایم اپی اے علی رضا خان ،ٹکٹ ہولڈر خواجہ شریف محمد عامر نے اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور کمر توڑ مہنگائی نے لوگوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ن لیگ کے وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی فرینڈلی اپوزیشن نہیں بلکہ حقیقی اپوزیشن جماعت کا کردار نبھا رہی ہے۔ حکومت نے اگرقوم سے وعدے وفا نہ کئے تو دمادم مست قلندر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پورے ملک کی عوام متفق ہے اور آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی لوگوں کو سستا انصاف فراہم کر کے ملک میں جاری مہنگائی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے گی۔تقریب کے آخر میں سید اسماعیل شاہ بخاری نے ملک و قوم کی ترقی اور عمران خان کی درازی عمر کی دعا کی گئی بعد میں ایم پی اے علی رضا خان اور ٹکٹ ہولڈر خواجہ عار کوریجہ نے کارکنوں کے ہمراہ ملکر سالگرہ کا کیک کاٹا

پولیس لائن راجن پو رمیں پولیس جوڈیشل کورس پاس کرنے والے جوانون کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب خالد مسعود ناصر


راجن پور(کرائم رپورٹر ) پولیس لائن راجن پو رمیں پولیس جوڈیشل کورس پاس کرنے والے جوانون کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے خالد مسعود ناصر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ راجن پو رپولیس کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پولیس جوانوں کو جدید ٹریننگ دی جارہی ہے۔ تاکہ پولیس جوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو ۔موجود ہ دور میں جب جرائم پیشہ افراد جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کے لیے راجن پور پولیس کے جوانوں کو بھی جدید ہتھیار استعمال کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔اس موقع پر عاشق حسین گشکوری ریزرو انسپکٹر پولیس لائن اور محمد عمران جمیل انچارج ایلیٹ فورس بھی ہمراہ تھے

ملک اور ضلع کی ترقی کیلئے محکمہ زراعت میں زراعت کو ترقی دینا ہوگی ۔ ہمارے ملک میں بہتریں نہری نظام اور بہترین زمین موجود ہےملک سیف الرحمن

راجن پور (کرائم رپورٹر) جوائنٹ فارمر ڈے کے موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور ضلع کی ترقی کیلئے محکمہ زراعت میں زراعت کو ترقی دینا ہوگی ۔ ہمارے ملک میں بہتریں نہری نظام اور بہترین زمین موجود ہے ۔ تمام کسان اور زمیندار محکمہ زراعت سے پاس شدہ بیچ استعمال کریں اور اپنی پیداوار کو بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کیلئے فری سروس ہروقت موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ کی قیادت میں ضلع راجن پور بہت ترقی کررہا ہے ۔ ضلع کی پسماندگی کو ختم کردیا گیا ہے ۔ محکمہ زراعت بھی اب انشاء اللہ پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا ۔ اپنے علاقہ کے زمینداراور کاشتکار محکمہ زراعت کے جدید اور مفید مشوروں سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ مختلف علاقوں میںیہ پروگرام کرائے جارہے ہیں ۔ جس سے پیداوار کے علاوہ کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر محکمہ فشریز ،محکمہ لائیوسٹاک ،واٹر منیجمنٹ اورمتعلقہ تمام محکمہ کے افسران نے اپنے اپنے جدید مشوروں سے کسانوں کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر افتخار ،ڈپٹی ڈی او زراعت ظفر خا ن ، غلام شبیر خان ،ڈپٹی ڈی او واٹر منیجمنٹ ،ڈی او فشریز رضا خان بلوچ ، فش فارم کے چیئرمین عمر خان نے بھی قیمتی مشوروں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت دروازے کاشتکاروں اور زمینداروں کیلئے ہروقت کھلے ہیں ۔ ہر قسم کے مشورے اور سروس بالکل فری ملے گی ۔ اس موقع پر رضا خان بلوچ نے بتایا کہ فش فارم سے ضلع کی آمدن میں کافی اضافہ ہورہاہے ۔ اور اس کی پیدوار کو مزید بڑھایا جارہا ہے

ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پولیو مہم کیلئے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت

 

راجن پور (کرائم رپورٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پولیو مہم کیلئے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران مہم کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ روابط رکھیں ۔پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئیکار لائیں۔ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت وسستی برداشت نہیں کی جائے گئی ۔ اس مہم کے دوران3لاکھ80ہزار171پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ٹیموں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون رہیگا۔ محکمہ صحت کے افسران اورعملہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی محمد امین اویسی، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر عبداللہ ،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ، ڈاکٹر شمع نور ،ڈاکٹر صدیق، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عمار حسین ، پولیو کنٹرول روم کے انچارج ڈاکٹر محسن وٹو ،یونیسیف کے نمائندہ خرم کھوسہ،آفتاب شاہ ، پی آر ایس پی کے اسد اللہ قریشی ،این آر ایس پی کے نمائندہ اختر دیگر ضلعی افسران اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ ای ڈی او صحت نے بتا یا یہ تینوں روزہ پولیو مہم 5مئی سے شروع ہوگی اس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھرجاکر 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ ڈاکٹر محسن وٹو نے بتایا پولیو کنٹرول روم میں مختلف علاقوں سے پولیو سے متعلق92کالز موصول ہوئیں ہیں اور متعلقہ افسران کوآگاہ کردیا ہے

Saturday, 26 April 2014

نوجوان ہماراقیمتی سرمایہ ہیں ان کے اندرچھپے ٹیلنٹ کو اجاگرکرنے کے لئے مسلم لیگ ن اربوں روپے کے فنڈزخرچ کررہی ہےڈپٹی سپیکر پنجاب

 

راجن پور( کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہماراقیمتی سرمایہ ہیں ان کے اندرچھپے ٹیلنٹ کو اجاگرکرنے کے لئے مسلم لیگ ن اربوں روپے کے فنڈزخرچ کررہی ہے وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب یوتھ فیسٹیول کاانعقاددنیاکاسب سے بڑا یوتھ ایونٹ تھاجس ملک کے کھیل کے میدان آبادہونگے اس ملک کے ہسپتال ویران ہونگے ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پی سی اے کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ریجنل انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں ضلعی صدرمسلم لیگ ن سردارحسام جاویدخان گورچانی ،ملک محمدشاہدڈڈا،میاں ظہوراحمدخوجہ ،ڈی سی اے کے صدرسیدزاہدحسین شاہ،راؤشاکرمحمود،چوہدری احسن مسعود،میاں محمدعارف،صادق حسین،اصغرعلی،فرحت خان ،سید آصف شاہ،شریف خان لُنڈ،ثنااللہ خان لُنڈ،ملک کریم نوازارائیں ،وڈیرہ میرہزارخان نوکانی،پرائیویٹ سیکرٹری عباس خان گورچانی ،ملک ندیم ترک کے علاوہ دیگرشخصیات بھی موجودتھیں انھوں نے کہاکہ ضلع راجن پورجیسے پسماندہ ضلع میں کرکٹکے فروغ کے لئے ایسے میچزکاانعقادخوش آئندہے اورایسے ایونٹ کی سرپرستی ہرفورم پرجاری رکھوں گاانھوں نے کہاکہ ہم امن کے پیامبراورجمہوریت کے علمبردارہیں اورہم ملک میں آئین کی سربلندی ،قانون کی حکمرانی اورپارلیمنٹ کی مضبوطی کے ذریعے جمہوریت کوفروغ دیکرپاکستان کے عوام کی تقدیربدلنے کاعزم لے کرنکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک و قوم کو در پیش مسائل ، چیلینجز اور بحرانوں سے نجات دیلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ جلد ہی وطن عزیز کو اندھیروں سے نکال کر قوم کو ترقی پزیر اور خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان کی خوشحالی کا دور ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کو ایک مخلص قیادت دستیاب ہے جس کی دیانتداری اور پاکستان میں بہتری لانے کے عزم کو دیکھتے ہوئے دنیا کا رخ ہماری طرف ہو گیا ہے۔ دریں اثناانھوں نے علاقہ پچادھ کی بستی میروخان نوکانی میں حاجی اجمل خان نوکانی کے بیٹے کی فاتحہ خوانی بھی کی

ہم امن کے پیامبراورجمہوریت کے علمبردارہیںڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر  )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ ہم امن کے پیامبراورجمہوریت کے علمبردارہیں اورہم ملک میں آئین کی سربلندی ،قانون کی حکمرانی اورپارلیمنٹ کی مضبوطی کے ذریعے جمہوریت کوفروغ دیکرپاکستان کے عوام کی تقدیربدلنے کاعزم لے کرنکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت ملک و قوم کو در پیش مسائل ، چیلینجز اور بحرانوں سے نجات دیلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ جلد ہی وطن عزیز کو اندھیروں سے نکال کر قوم کو ترقی پزیر اور خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان کی خوشحالی کا دور ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کو ایک مخلص قیادت دستیاب ہے جس کی دیانتداری اور پاکستان میں بہتری لانے کے عزم کو دیکھتے ہوئے دنیا کا رخ ہماری طرف ہو گیا ہے

ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راجن پور کی سر براہی میں 10رکنی ٹیم چوہدری ظفر اقبال نعیم صاحب

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) چوہدری ظفر اقبال نعیم صاحب ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راجن پور کی سر براہی میں 10رکنی ٹیم نے ڈسٹر کٹ جیل راجن پور کی تفصیلی انسپکشن کی ٹیم میں جناب صلابت جاوید سول جج راجن پور، جناب خرم شہزاد میرانی سول جج، ملک مرید عباس سول جج ، رانا عدنان قمر سول جج ، ڈسٹر کٹ اٹارنی راجن پور ، غضنفر عباس کھوسہ، عمران عتیق ، نوید ارشد اسسٹنٹ ڈسٹر کٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے علاوہ محمد رفیع پچار ایڈووکیٹ شامل تھے، جیل میں بند تمام قیدیان کے مسائل دریافت کئے گئے قیدیان کو دی جانے والی خوراک کا بھی تفصیلی جا ئزہ لیا گیا معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو موقع رہا کر نے کا حکم بھی دیا۔جیل میں صفائی کے معیار کو سراہا گیا جیل سیکیورٹی کا اعلی انتظام تھا تمام قیدیان نے جیل انتظامیہ ، جیل ملازمین سے اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ ان کو دی جانے والی خوراک معیار کے مطابق اور اچھی کوالٹی کی ہو تی ہے ان کے رہنے سہنے اور ملاقات کیلئے بھی کو ئی پریشانی درپیش نہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی قیدی کو جیل انتظامیہ کے متعلق کو ئی شکایت نہ ہے گرمی کے موسم میں قیدیان کو پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے قیدیان کی طبی سہولیات کیلئے بر وقت ادویات اور میڈیکل سٹاف موجود ہے۔ملک آصف عظیم سپرنٹنڈنٹ جیل ،چوہدری محمد اکرم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، ساجد حسین رضا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈاکٹر محمد منیر صدیقی بھی انسپکشن ٹیم کے ہمراہ تھے سپرنٹنڈنٹ جیل نے مزید وضاحت کی کہ قیدیان کو بمطابق قانون تمام سہولیات بہم پہنچائی جا رہی اس میں کسی قسم کی لا پراوہی نہیں کی جارہی واضح رہے کہ کچھ روز قبل جیل انتظامیہ کے خلاف کرپشن کی افواہیں اڑائی گئیں جو کہ حقیقت کے بالکل منافی تھیں ،انسپکشن ٹیم کے تمام ممبران اپنے مطمئن اظہار کے ساتھ جیل سے روانہ ہو گئے

Thursday, 24 April 2014

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ برقرار پندرہ گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈ نگ

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ برقرار پندرہ گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈ نگ سے کاروبارِ زندگی مفلوج میپکو انتظامیہ تمام علاقوں میں یکساں لوڈ شیڈ نگ کے نفاذ میں اقدا مات کرے شہریوں علی حسن واحد بخش دلاور حسین ودیگر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کا ابھی آغاز ہے ابھی سے لوڈ شیڈ نگ نے اثر دکھلا دیا

میپکو واپڈا نے کینال ریسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی کینال ریسٹ ہاؤس کے ذمہ تین لاکھ روپے سے زائد کا بل واجب الادا ہے

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) میپکو واپڈا نے کینال ریسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی کینال ریسٹ ہاؤس کے ذمہ تین لاکھ روپے سے زائد کا بل واجب الادا ہے ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر دوبارہ کنکشن بحال ایک ہفتے میں واپڈا کے واجبات ادا کئے جائیں انتظامی آفیسر کی محکمہ انہار کو ہدایت تفصیل کے مطابق کینال ریسٹ ہاؤس کے ذمہ تین لاکھ روپے سے زائد کا بل واجب الادا تھا میپکو انتظامیہ نے کئی بار محکمہ انہار کو اس بارے توجہ مبذول کرائی مگر بل ادا نہ کیا گیا جس پر ایس ڈی او میپکو نے کنکشن منقطع کردیا ایک ہفتے میں یقین دہانی پر دوبارہ کنکشن بحال کردیا ۔

راجن پور کے سہولت بازاروں کا دورہ اشیائے خوردو نوش کے نرخ چیک کئے خریداری کر نے والے صارفین سے بھی اشیاء کی قیمتوں بارے استفسار کیا

راجن پور (کرائم رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری کا راجن پور کے سہولت بازاروں کا دورہ اشیائے خوردو نوش کے نرخ چیک کئے خریداری کر نے والے صارفین سے بھی اشیاء کی قیمتوں بارے استفسار کیا نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری نے سبزیوں پھلوں اور اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کئے انہوں نے اس موقع پر دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ گراں فروشی سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بے پناہ اقدامات کئے جس سے اشیاء کے نرخوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے حکومت چاہتی ہے کہ یہ ریلیف عام آدمی تک لازمی پہنچے اس موقع پر قاضی شاہد اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے

راجن پور کی نواحی بستی مِیرے خان جتوئی میں کوٹ مٹھن پولیس کے 30سے زائد شیر جوانوں کا دھاوا خواتین اور بچوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک ،کمرے کو آگ لگادی جاتے

راجن پور(کرائم رپورٹر)راجن پور کی نواحی بستی مِیرے خان جتوئی میں کوٹ مٹھن پولیس کے 30سے زائد شیر جوانوں کا دھاوا خواتین اور بچوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک ،کمرے کو آگ لگادی جاتے وقت دماغی مریض نوجوان اور 65 سالہ بزرگ کو بھی ساتھ لے گئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پولیس گَردی کا نوٹس لیں اہلِ علاقہ کا احتجاج تفصیل کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے تھانہ کوٹ مٹھن پولیس اور چوکی بیٹ سونترا کے تیس سے زائد شیر جوانوں نے چوکی انچارج محمد شریف کی سربراہی میں بستی مِیرے جتوئی پر دھاوا بول دیا پولیس اہلکاروں نے بستی کے پندرہ گھروں کی تلاشی لی اور توڑ پھوڑ بھی کی اس دوران چوکی انچارج شریف خان اے ایس آئی یسین خان نے کمرے کو آگ لگا دی جاتے وقت دماغی مریض نوجوان اور پینسٹھ سالہ بزرگ کو بھی اپنے ساتھ لے گئے بستی کے مکینوں اختر حسین میرعالم مستری غلام نبی سمیت سینکڑوں متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے بتلایا کہ پولیس ہمارے لئے دہشت گرد بن چکی ایک طرف علاقے کے ڈاکو ان کے جان ومال کے دشمن ہیں تو دوسری جانب پولیس پیسوں کیلئے انہیں ناجائز حراست میں لے لیتی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ فصل کے موسم میں گھروں پر دھاوا بول کراور ناجائز گرفتاریاں کر کے ہم سے رقمیں بٹورتے ہیں اُن کا کہنا تھا ان کے خلاف تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے بزرگ خاتون قائم بی بی کو بھی تشدد کانشانہ بنایا متاثرین کاکہنا تھا کہ پولیس ان کی حفاظت کرنے کی بجائے ان سے لوٹ مار میں مصروف ہے اس دوران مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اورانصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

جا ئنٹ فارمر ڈے کا انعقاد 26اپریل بروز ہفتہ کو عمر فش اینڈ ایگر ی فارم کوٹلہ مالیم راجن پور میں کیا جا رہا ہے ملک سیف الرحمن

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) ای ڈی او زراعت راجن پور ملک سیف الرحمن کی سربراہی میں جا ئنٹ فارمر ڈے کا انعقاد 26اپریل بروز ہفتہ کو عمر فش اینڈ ایگر ی فارم کوٹلہ مالیم راجن پور میں کیا جا رہا ہے جس میں محکمہ زراعت ، لا ئیو سٹاک، فشریز ،واٹر منیجمنٹ اور فاریسٹ کے ماہرین جدید طریقہ فارمنگ کے متعلق کاشتکاروں کو آگاہ کریں گے ۔ جس میں زراعت سے وابستہ تمام محکموں کے افسران اور مقامی کاشتکار بھی شرکت کریں گے

ڈی سی او غازی امان اللہ نے صبح سویرے سبزمنڈی اور فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جا ئزہ لیتے ہو ئے

 

راجن پور(کرائم رپورٹر )عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تمام دوکاندار گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیا فروخت کریں ۔یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے صبح سویرے سبزمنڈی اور فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کہیں۔ اس موقع پر اے سی راجن پور چوہدری مختار اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ سبز منڈی میں آڑھتیوں اور کاشتکاروں کے مسائل فوری طور پر حل کیئے جا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو انتظامیہ کے نوٹس میں لا ئیں۔ ڈی سی او نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ اچھے سے اچھا بیج استعمال کریں اور پیداوار میں اضافہ کریں ۔ .ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں اور عوام کو زیادہ منافع خوروں سے بچائیں

Wednesday, 23 April 2014

ایک کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیئےسردار شیر علی خان گورچانی


\

رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے آج داجل میں پنو ں عاقل میں بس کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد حبیب ڈیات اور غلام شبیر کی والدہ سے اظہار تعزیت کیا او ر کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر دے اوروزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے جام پور میں ایک کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیئے اور کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے دن رات کوشاں ہے اور ان کو انصاف کی فراہمی پر تہہ دل سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ لو ڈ شیڈنگ کو کم کر کے عوام کی پریشانیوں کو دورکیا جا ئے ۔ انہوں نے واپڈا کے حکام کو ہدایت کی کہ غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جا ئے۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی محمد پور میں سابق ناظمین اور کونسلروں سے ملاقات کی اور علاقہ کے مسائل کے حل کے لئے یقین دہا نی کر ائی۔ سابق ناظمین نے کہا کہ لوگ بڑی کثرت سے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ مزید مضبوط ہو گیور کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے دن رات کوشاں ہے اور ان کو انصاف کی فراہمی پر تہہ دل سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ لو ڈ شیڈنگ کو کم کر کے عوام کی پریشانیوں کو دورکیا جا ئے ۔ انہوں نے واپڈا کے حکام کو ہدایت کی کہ غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جا ئے۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی محمد پور میں سابق ناظمین اور کونسلروں سے ملاقات کی اور علاقہ کے مسائل کے حل کے لئے یقین دہا نی کر ائی۔ سابق ناظمین نے کہا کہ لوگ بڑی کثرت سے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ مزید مضبوط ہو گی

جو ذمے داری سونپی جائے اسے سو فیصد یقینی کے ساتھ نبھائیں ۔ مستقل غیر حاضر اساتذہ کو فوری طور پر فارغ کر دیا جا ئےڈی سی او غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) جو ذمے داری سونپی جائے اسے سو فیصد یقینی کے ساتھ نبھائیں ۔ مستقل غیر حاضر اساتذہ کو فوری طور پر فارغ کر دیا جا ئے۔پروموشن کیسوں کو جلد نمٹایا جا ئے۔ ملازمت کے دوران وفات پانے والے کے بچوں کو فوری طور پر ملازمت دی جا ئے۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی ایم او صفی اللہ گوندل ۔ ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، ای ڈی او ورکس چوہدری افتخار ، ای ڈی او فناس اصغر جلبانی ، ڈی و ڈپٹی تعلیم زنانہ ومردانہ اور سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے خطاب کرتے ہو ے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنا ئیں جو غیر حاضر پایا گیا اس کے خلاف عملی کاروائی کی جا ئے گی ۔ جہالت کو ختم کر نے کے لیئے محکمہ تعلیم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ میرٹ کے مطابق ترقیاں دی جا ئیں ۔ افسران سکولوں کے دورے کریں ۔ اس موقع پر ڈی ایم او نے بتایا کہ ضلع بھر کے اساتذہ کی حاضری 93فیصداور بچوں کی حاضری94فیصد رہی ہے ۔ افسران نے سو فیصد وزٹ کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ مسنگ فیسیلیٹز کی 178سکیمیں ہیں جن میں 93مکمل ہو چکیں ہیں ان سکیموں کی لاگت 274.065ملین روپے ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ جن سکولوں میں بجلی کی سہولت نہیں ا سے فوری طور پر میٹر لگا کر بجلی فراہم کی جا ئے۔ اور اس سلسلے میں ایکسیئن واپڈا کو بھی ہدایات جاری کیں

سینئر صحافی حامد میرکی صحت یا بی کے لیے خواجہ فرید جر نلسٹ فورم کے آفس میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی


راجن پور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) سینئر صحافی حامد میرکی صحت یا بی کے لیے خواجہ فرید جر نلسٹ فورم کے آفس میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں نا ئب صدرڈسٹرکٹ پریس کلب میاں ریاض ثاقب ،حسنین عباس سونترہ،فداحسین نادر ،ڈاکٹر شاہد رفیق ، عمران ظفر ،عبدالصبور رحمانی ،ڈاکٹر ریاض احمد ،چورہدی محمد یوسف ،سید کرم شاہ نے سینئر صحافی حامد میر کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی اور ان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ نہیں بلکہ آزادی صحا فت پر حملہ ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ کا غیر جانبدارجو ڈیشل انکوری ہونی چاہیے اور قاتلوں کو گرفتا ر کے قرار واقع سزادی جا ئے تاکہ آزدای صحافت اور ملک کی سلامتی پر کوئی انیچ نہ آئے

سردار نصر اللہ خان دریشک ایک عظیم سیا ستدان ہیں جنہوں نے ضلع راجن پور کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ اہم کر دار ا داکیا ۔ثناء اللہ خان دریشک


راجن پور (کرائم رپورٹر ) معروف قانون دان ثناء اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ سردار نصر اللہ خان دریشک ایک عظیم سیا ستدان ہیں جنہوں نے ضلع راجن پور کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ اہم کر دار ا داکیا ۔انہوں نے کہا کہ دریشک گروپ ضلع راجن پور میں پہلے کی طرح مضبوط ہے ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک نو جوان نسل کے محبوب رہنما ہیں جو عوام کے دلوں میں بستے ہیں آئند ہ الیکشن موقع سردار نصر اللہ خان دریشک کا مکمل پنل کا میا بی سے ہمکنار ہو گا ۔اس موقع پر محمد اسماعیل خان گوپانگ بھی موجود تھے

ا رشد ادبی سنگیت کے زیر اہتمام16واں عظیم الثان سرائیکی مثاعرہ کل مورخہ16اپر پل2014المکہ گیسٹ ہاؤس راجن پورمیں منعقد ہوگا

راجن پور(کرائم رپورٹر ) ا رشد ادبی سنگیت کے زیر اہتمام16واں عظیم الثان سرائیکی مثاعرہ کل مورخہ16اپر پل2014المکہ گیسٹ ہاؤس راجن پورمیں منعقد ہوگا ۔جس میں وسیب کے نا مور شعر کرام امان اللہ ارشد ،عا شق بز دار ،ارشاد مزاری ،نصر اللہ نصیر قریشی ودیگر اپنا کلام پیش کر ینگے ۔،محمد امجد فاروق صدر پر یس کلبخواجہ غلام فریدکوریجہ ،محمد اختر خان دریشک ایڈودکیٹ ،شہز اد اکرم دریشک مہمان خصوصی ہونگے شاعرہ کے میزبان فیاض زاہد گبول مرکزی رہنماارشد ادبی سنگت ہیں

امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب کے تفاوت کو کم کرکے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی

 

اجن پور(کرائم رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہپر امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب کے تفاوت کو کم کرکے ، قدرتی وسائل کو لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال کر کے اور دیگر عملی اقدامات سے ملک کو تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت قوم سے کئے ہر وعدے کو پورہ کرنے اور پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کرنے کے لئے عمل پیرا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام پور، راجن پور میں عوامی مسائل کے حل کے لئے لگائی کھلی کچہری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پہلے بھی جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور اب بھی جنوبی پنجاب کی بحالی و بہتری کے لئے ترقیاتی سکیمیں منظور کی جا رہی ہیں تاکہ وہاں کے عوام کو حقوق فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو بر وقت حل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جنوبی پنجاب کے لئے نہ صرف بھاری بجٹ مختص کیا بلکہ ترقیاتی سکیمیں بھی شروع کیں جن کی مدد سے وہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کا کیا جاتا ہے جس میں وہ از خود عوام کے مسائل سننے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کے احکامات بھی جاری کرتے ہیں

عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم مدنیہ کوٹ مٹھن میں 30 واں سالانہ اجتماع منعقد ہوا

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم مدنیہ کوٹ مٹھن میں 30 واں سالانہ اجتماع منعقد ہوا جس کی صدارت جامعہ کے مہتمم الحاج عزیز بھٹی نے کہ جبکہ نگران مولانا محمد اسلم بھٹی قاری عبدالرحمان اور مولانا سیف الرحمان بھٹی تھے کانفرنس سے مرکزی سرپرست اعلیٰ جمعیت علماء اسلام پیر طریقت حضرت مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل نے کہا کہ پاکستا ن اور دینی مدارس کے خلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جائے گی ،جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے امیر حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمان درخواستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس نے امن کا درس دیتے ہیں انہیں مٹانے والے خود مٹ جائیں گے مولانا پیر سیف الرحمان درخواستی نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاظ کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا پاکستان صرف اسلامی مملکت ہے یہاں شریعت ہی امن قائم کرسکتی ہے جبکہ محقق اہلسنت حضرت مولاناعبدالحمید نے کہا کہ مدارس کے خلاف سامراجی قوتوں کی سازش عروج پر ہیں ان کی ان ساشوں کا ہم ڈت کر مقابلہ کریں گے ۔کانفرسن کے اختتام پر حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کرائی گئی ،الحاج عبدالعزیز بھٹی کو جامعہ کی بہترین خدمات انجام دینے پر پیر حضرت مولاناسیف الرحمان درخواستی نے دستار بندی بھی کرائی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کی

گھر میں بیٹھی خاتوں کو چھیڑ چھاڑ کرنے اور اسکی عزت لوٹنے کے کی کوشش کرنے والے دو اوباشوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

راجن پور (کرائم رپورٹر) گھر میں بیٹھی خاتوں کو چھیڑ چھاڑ کرنے اور اسکی عزت لوٹنے کے کی کوشش کرنے والے دو اوباشوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا پانچ دن گزرنے کے باوجود ملزم کی عدم گرفتاری پر نورین بی بی ڈی او آفس پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق موضع کچہ درگھ کی رہائشی نورین بی بی نے پریس کلب کوٹ مٹھن میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی بیٹھی تھی کے اس پر عرصہ دراز سے بری نگاہ رکھنے والے اوباش احمد یارلشای نے مجھے گھر میں اکیلا پانے کا فائدہ اٹھایا اور گھر میں گھس کر مجھے بدکاری پر ورغلانے لگا میرے انکار پر اس نے مجھے گردن سے دبوچ لیا اور میرے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے لگا اس کے ساتھ ایک اورآدمی بھی تھا ۔میری دھاڑ فریاد پر قریبی ہمسائے متوجہ ہوئے تو وہ بھاگ گئے اپنی عزت بچانے کی کوشش میں میری قمیض بھی پھٹ گئی جس سے میرے باپردہ اعضا ء نمائیاں ہوگئے ۔انہوں نے میڈیا کو روتے ہوئے بتایا کہ میں نے پولیس تھانہ کوٹ مٹھن میں درخواست دی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ354/453 ppc درج تو کرلیا مگر ملزموں کو گرفتار کرنے میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ رز گزر گئے ملزم پارٹی الٹا ہمارا راستہ بھی بند کردیا اور ہمیں صلح کے لئے مختلف زرائع سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔انہوں نے ڈی پی او کو بھی انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے

برِ صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ ہفت زبان صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے نام سے منصوب کوٹ مٹھن میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرِ اہتمام تاریخی لائبریر ی زبوں حالی کا شکار

راجن پور (کرا ئم رپورٹر) برِ صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ ہفت زبان صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے نام سے منصوب کوٹ مٹھن میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرِ اہتمام تاریخی لائبریر ی زبوں حالی کا شکارقیمتی و نادر کتب کو دیمک چاٹ گئی۔ تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن میں عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے دربار سے ملحقہ عمارت محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرِ انتظام چلنے والی خواجہ فرید لائبریری میں قیمتی و نادرکتب کوانتظامیہ کی غفلت کے باعث دیمک چاٹنے لگی۔دربارِ فرید ؒ و اس کی املاک سے حاصل ہونے والی سالانہ کروڑوں روپے کی آمدنی کے باوجود محکمہ اوقاف کی غفلت سے یہ تاریخی ورثہ نا قدری کی نظر ہوکر رہ گیا ۔اس میں سے جہاں قیمتی و نادر کتب کا علمی خزانہ غائب ہے وہاں لائبریری میں رکھی ہوئی چند کتابوں کو بھی دیمک لگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔دنیا بھر میں اپنے کلام کے ذریعے پیار محبت کا درس دینے والے اولیا ء اللہ حضرت خواجہ غلام فرید کے نام سے منصوب اس تاریخی لائبریری کی حالت زار یہ ہے کہ اس میں روشنی کا بھی خاطر خواہ انتظام نہیں جو اربابِ اختیار کی علم دشمنی و غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔دنیا بھر کے ممالک اپنے قومی ہیروز اور اقابرین کے نام سے منصوب چیزوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کر کے تاریخی ورژہ کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسلوں کے لئے علم و آگاہی کے مواقع فراہم کرتے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ لائبریری میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عظیم صوفی بزرگ سے وابستہ اس لائبریری سے نئی نسل فیض یاب ہوسکے

Monday, 21 April 2014

ریاست میں ریاست ملک کی رٹ کو چیلنچ ڈی سی او راجن پور نے محکمہ تعلیم میں ٹیچروں کی اتفاقیاں چھٹی ختم کر دی


راجن پور (کرائم رپورٹر )ریاست میں ریاست ملک کی رٹ کو چیلنچ ڈی سی او راجن پور نے محکمہ تعلیم میں ٹیچروں کی اتفاقیاں چھٹی ختم کر دی جس پر محکمہ تعلیم کے ٹیچروں میں غم وغصہ کی لہر دورگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں کئی ماہ سے ڈی سی او راجن پور نے انقاقیاں چھٹیاں بند کر رکھی ہیں ۔جو کہ ریا ست پاکستان کی رٹ کو چیلنچ ہے ٹیچروں نے اپنا نام نہ بناتے ہوئے کہاکہ ہم کئی ماہ سے اذیت میں مبتلا ہے کہ ہماری طبعیتخراب ہوجائے یا ہمارے گھر میں کوئی بیمار ہویا کوئی وفات ہوجا ئے ہمیں پھر بھی سکول جانا پڑتا ہے ۔ورانہ ہمیں نوکری سے نکال دینے کی دھمکی دی جاتی ہے جبکہ ایک ماہ میں انقاقیاں دوچھٹیاں ہوتی ہے جوہمارا حق ہے وہ بھی نہیں دی جاتی ہے۔ جو ریاست پاکستان کی رٹ کو چیلنچ ہے اور لبیر ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایک ٹیچر نے بتایا کہ میرے گھر میں میرا بچہ بیمار تھا اور چھٹی مانگی تو مجھے چھٹی نہ دی گئی۔ بلکہ کہا گیا کہ ہسپتال میں ہے تو مر تو نہیں اپنی ڈیوٹی دوں کچھ ٹیچروں نے ڈی سی او سے ملنے کی کوشش کی تو ڈی سی او نے ملنے سے انکار کردیا ٹیچروں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری انقاقیاں چھٹی کو باحال کیا جائے تاکہ ہم اپنی چھٹی اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر سکے

ضلع راجن پور میں قحط سالی نام کی کوئی چیز نہیں زندگی معمولارشد خان گوپانگ

راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈسٹر کٹ آفیسر کوآرڈنیشن ارشد خان گوپانگ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں قحط سالی نام کی کوئی چیز نہیں زندگی معمول کے مطابق ہے علاقہ پچادھ کے کسان نہ صرف فصلات برداشت کر نے میں مصروف ہیں بلکہ انہوں نے آنے والی فصل کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری بھی شروع کررکھی ہے صحافیوں سے گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ محمد پور گم والا میں واٹر سپلائی اسکیم فعال حالت میں موجود ہے اور مقامی آبادی بھرپور طور پر مستفید ہورہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت علاقہ پچادھ کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ضلع بھر کے ایسے علاقے جہاں زیر زمین پانی کڑوا ہے اُن علاقوں میں میٹھے پانی کی سپلائی کویقینی بنانے کیلئے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نئی اسکیمیں تعمیر کررہا ہے جبکہ چالیس بلین روپو ں کی خطیر رقم سے ہیڈ پمپس نصب کئے جارہے ہیں

پریپ کلاس میں اول پوزیشن حاصل کی پرنسپل النور پبلک ہائی سکول محمد عارف شبیر فسٹ آنے والی بچی کو انعام دیا عبدالستار رحمانی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور کے مقامی صحافی عبدالصبور رحمانی کی بیٹی زوہا عزیز نے پریپ کلاس میں اول پوزیشن حاصل کی پرنسپل النور پبلک ہائی سکول محمد عارف شبیر فسٹ آنے والی بچی کو انعام دیا معروف تاجر عبدالستار رحمانی عبدالشکور رحمانی عبدالاحد رحمانی ودیگر نے بچی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے

روجہان جانے والی شادی شدہ خاتون کودوافراد سمیت سٹی پولیس نے حراست میں لے لیا عدالت کے فیصلے کی روشنی میں خاتون کو رہائی ملے گی

راجن پور (کرائم رپورٹر ) دارلامان راجن پورسے روجہان جانے والی شادی شدہ خاتون کودوافراد سمیت سٹی پولیس نے حراست میں لے لیا عدالت کے فیصلے کی روشنی میں خاتون کو رہائی ملے گی پولیس تفصیلات کے مطابق صادق آباد کی رہائشی کرن جو دوبچوں کی ماں بھی ہے بیس روز سے دارلامان میں مقیم تھی اس دوران اس کے مبینہ آشناء نوید ملک جو کہ تحصیل روجہان کے علاقہ کچہ راضی کا رہائشی ہے نے بتلایا کہ اس نے مقامی وکیل کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی جس پر اس خاتون کرن قوم قصاب نے عدالت کو بتلایا کہ وہ نوید کے ساتھ جانا چاہتی ہے بقول ملک نوید کے عدالت نے کرن کو اس کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ہے معاملہ اُس وقت گمبھیر ہو گیا جب ون فائیو پر اطلاع ہوئی کہ خاتون کو دوافراد لے کر جارہے ہیں جس پر ٹریفک پولیس نے سوزوکی گاڑی کا پیچھا کرکے ان تینوں افراد کو قابو کرلیا اور سٹی پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے سوزوکی کار بھی قبضے میں لے لی ہے یہ کار مقامی ٹیکسی اسٹینڈ سے کرائے پر لی گئی تھی ایس ایچ او سٹی ملک غلام اصغر کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے اور اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر خاتون کو رہا کردیا جائے گا

ضلعی پولیس عوام کے تحفظ کیلئے محدود وسائل میں کوشاں ہے زاہد محمود گوندل

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور زاہد محمود گوندل نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس عوام کے تحفظ کیلئے محدود وسائل میں کوشاں ہے راجن پور میں اب امن قائم ہو چکا عوام جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اِظہار اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں ہمہ وقت پولیس الرٹ ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے جرائم پیشہ افراد کیلئے اب کچہ محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا اُن کا کہنا تھا کہ دریائی کچے میں فورس کی سہولت کیلئے پختہ چوکیاں تعمیر کی جارہی ہیں اور اِن چوکیوں کو پولیس شہداء کے ناموں سے منسوب کیا جارہا ہے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کی موثر پٹرولنگ سے بلوچستان سے پہاڑی دوروں سے وارداتیں کرنے والے جرائم پیشہ کے حوصلے اب پست ہو چکے ہیں پوری پٹی پر بارڈر ملٹری پولیس رینجرز اور ضلعی پولیس کے باہمی روابط اور موثر گشت کی بدولت الحمداللہ علاقہ بھر میں امن قائم ہو گیا ہے اس موقع پر ریڈر ڈی پی او انسپکٹر نذر حسین سنجرانی بھی موجود تھے

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ برقرار 15 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال واپڈا حکام نوٹس لیں

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) راجن پور شہروگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ برقرار 15 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال واپڈا حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر میں پندرہ جبکہ دیہی علاقوں میں بیس بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈ نگ سے کاروبارِ زندگی معطل ہو کررہ گیا ہے شہریوں کے مطابق موجود ہ حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں مگر حکومت نے ہمیں مایوس کیا انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور واپڈا حکام سے نوٹس لینے کا مُطالبہ کیا ہے

محکمہ خوراک راجن پور سنٹر پر خالی باردانہ کی فراہمی میں تاخیر کسانوں کا اِنڈس ہائی وے پر احتجاج

راجن پور (کرائم رپورٹر ) محکمہ خوراک راجن پور سنٹر پر خالی باردانہ کی فراہمی میں تاخیر کسانوں کا اِنڈس ہائی وے پر احتجاج محکمہ خوراک کا عملہ جان بوجھ کر ہمیں ذلیل وخوار کررہا ہے کسانوں کا الزام تفصیل کے مُطابق راجن پور کے فوڈ سنٹر پر گذشتہ روز کسانوں نے باردانہ نہ ملنے پر احتجاج کیا زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ فوڈ انسپکٹر عبدالرزاق کے پرائیویٹ ملازمین مٹھی گرم کرنے والے بااثر افراد کو فوری باردانہ فراہم کررہے ہیں جبکہ اصل حقدار ذلیل وخوار ہورہے ہیں کسانوں کا کہنا تھا کہ اُن کی گندم کھیتوں میں کھلے آسمان تلے پڑی ہے جبکہ موسم گرما کی بارشوں کا بھی آغاز ہو چکا ہے کسانوں کا کہنا تھا کہ اُنہیں ٹوکن مل چکے ہیں مگر تین روز سے وہ ٹوکن ہاتھوں میں اُٹھائے فوڈ عملے کے پیچھے دوڑ رہے ہیں کسانوں کے احتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اُنہوں نے زمینداروں کو یقین دہانی کرائی کہ اُنہیں ہر صورت باردانہ ملے گا انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اس موقع پر کسانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں خالی بوریاں دی جائیں یا ہمیں پرائیویٹ طور پر گندم فروخت کرنے کی اجازت دی جائے

محکمہ جنگلات کا ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز رکھ ڈائمہ میں چالیس ایکڑ سرکاری آراضی واگذار ضلع بھر میں موجود سرکاری آراضی کی واگذاری تک آپریشن جاری رہے

 


راجن پور(کرائم رپورٹر) محکمہ جنگلات کا ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز رکھ ڈائمہ میں چالیس ایکڑ سرکاری آراضی واگذار ضلع بھر میں موجود سرکاری آراضی کی واگذاری تک آپریشن جاری رہے گا ڈویژنل آفیسر جنگلات ملک امداد حسین کے مُطابق سیکرٹری جنگلات کی ہدایت اور ڈی سی او غازی امان اللہ کے حکم پر سرکاری آراضی پر بااثر قابضین کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات کے گارڈز بھی شریک ہیں رکھ ڈائمہ سے ناجائز قابضین کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے اس کے بعد فاضل پور اور تحصیل جام پور میں موجود سرکاری جنگلات پر قابضین کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ فصل کماد پر ہل چلا کر محکمہ جنگلات کا قبضہ بحال کیا جارہا ہے جبکہ تیار فصل گندم کاٹنے کیلئے ایک دوروز کی مہلت بھی دی جارہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ اِس واگذار آراضی پر نئی پلانٹیشن کی جائے گی تاکہ یہ جنگلات پھر سے آباد ہوسکیں اس آپریشن کے دوران ایس ڈی او جنگلات بلاک آفیسران وجیہ الدین غلام شبیر خان سمیت جنگلات آفیسران وعملہ موجود تھ

صادق ڈسٹری میں بیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ آراضی زیرآب صادق ڈسٹر ی جیسی کئی نہروں کے پشتے کمزور کئی سیلاب زدہ نہریں قابل مرمت محکمہ انہار پنجاب نوٹس لے

 

aراجن پور (کرائم رپورٹر ) صادق ڈسٹری میں بیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ آراضی زیرآب صادق ڈسٹر ی جیسی کئی نہروں کے پشتے کمزور کئی سیلاب زدہ نہریں قابل مرمت محکمہ انہار پنجاب نوٹس لے تفصیلات کے مُطابق حالیہ سیلاب اور گذشتہ کئی سالوں سے مسلسل رودکوہی سیلاب سے علاقہ پچادھ کی نہروں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے کہیں پشتے کمزور ہیں تو کہیں نہروں کے گیٹ قابلِ مرمت ہیں عرصہ دراز سے ان نہروں کی مرمت نہ ہوسکنے کی وجہ سے نہری پانی صحیح معنوں میں ٹیل تک نہیں پہنچ پاتا آج بھی اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب چھ ماہ بعد صادق ڈسٹر ی میں پانی پہنچا تو نہر کا پُشتہ کمزور ہونے کی وجہ سے نہر میں بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جبکہ اکثر موگہ جات بند ہو نے سے کئی جگہوں پر پانی کناروں سے بھی اوور فلو کرگیا صادق ڈسٹری کے شگاف کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پُر کرلیا گیا زمینداروں نے صوبائی حکام محکمہ انہار پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکبار پھر مون سون سیزن سر پہ منڈلا رہا ہے اِس لئے فوری طور پر سیلاب زدہ نہروں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے اور محکمے کو خصوصی فنڈز جاری کئے جائیں

آج طالبان کا نام استعمال کرکے بعض لوگ اپنے مفاد کی تکمیل میں مصروف ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے میں حکومتوں صفوں میں ہم آہنگی کے فقدانمولاناسمیع الحق

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) مرکز ی سرپرست اعلیٰ جمیعت علمائے اسلام پاکستان (مولاناسمیع الحق گروپ )میاں محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ 1973 ء کے آئین کی بار بار معطلی سے پاکستان ترقی سے محروم رہا ڈکٹیٹرز پاکستان کے اصل آئین کو تہ وتیغ کرتے رہے آج طالبان کا نام استعمال کرکے بعض لوگ اپنے مفاد کی تکمیل میں مصروف ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے میں حکومتوں صفوں میں ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک موجود ہیں جے یو آئی انشاء اللہ رمضان المبارک سے قبل عوام کو مذاکرات کی کامیابی کی نوید سنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع راجن پور کے دورے کے دوران ڈسٹر کٹ پریس کلب راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر سیف الرحمن درخواستی اور مولانا حبیب الرحمن درخواستی آف خان پوری بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں میاں محمد اجمل کا کہنا تھا کہ قوم ڈھیل نہیں دے گی تو سابق صدر مشرف اور موجودہ حکومت کے درمیان ڈیل نہیں ہوگی اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کے 64 سے زائد گروپس موجود ہیں حالیہ سیز فائیر کے بعد گروپس میں فرق ظاہر ہوگیا ہے اُن کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کو دیکھنے کا اُنہیں بہت شوق تھا کیو نکہ اُن کے پَردادا مولانا عبیداللہ سندھی کا بچپن ضلع راجن پور کے قصبے کوٹلہ مغلان میں گذرا ہے اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ سابق صدر پرویز مشرف کو سزا دیتی ہے تو پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند ہو جائے گا

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری پندرہ گھنٹوں سے زائد کی مسلسل لوڈ شیڈ نگ

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) راجن پور شہر وگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری پندرہ گھنٹوں سے زائد کی مسلسل لوڈ شیڈ نگ سے شہری اذیت میں مبتلاء کاروبارِ زندگی مفلوج راجن پور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دوہرا رویہ اپنایا جارہا ہے اَپر پنجاب میں چھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں پندرہ گھنٹوں کی لوڈشیڈ نگ ظلم ہے اُنہوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے تمام علاقوں میں یکساں لوڈ شیڈ نگ کر نے کا مُطالبہ کیا ہے

راجن پور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے داجل کینال سمیت علاقہ پچادھ کی تمام نہروں میں پانی کی فراہمی شروع علاقہ مکینوں کی خوشی محمد آمین اویسی

راجن پور (کرائم رپورٹر)راجن پور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے داجل کینال سمیت علاقہ پچادھ کی تمام نہروں میں پانی کی فراہمی شروع علاقہ مکینوں کی خوشی قابلِ دید ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کا ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر محمد آمین اویسی کی سربراہی میں علاقہ پچادھ کا دورہ زیرِ زمیں کڑوے پانی والے علاقوں میں نہروں کو وارہ بندی کی بجائے مستقل بنیادوں پر چلانے بارے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے تفصیل کے مُطابق ڈ ی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے علاقہ پچادھ کی نہروں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انہار پنجاب کے حکام کو ضلع کی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر محکمہ انہار پنجاب نے 16 اپریل سے ہیڈ تونسہ سے نکلنے والی ڈی جی کینال میں پانی کی فراہمی جاری کردی ایک سے دوروز کے اندر پانی داجل کینال اور اس کی ذیلی نہروں دھندی ،صادق ڈسٹر ی ،فتح پور مائینر ،نور دھندی ،مبارک نہر میں جاری ہوگیا جس سے علاقہ پچادھ اور دھندی اسٹیٹ کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم ڈی سی او کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر محمد آمین اویسی پولٹیکل اسسٹنٹ صفی اللہ گوندل اور ایکسئین انہار احسان اللہ ہاشمی نے علاقہ پچادھ کا دورہ کیا اور نہروں میں پانی کی فراہمی پر اطمینان کا اِظہار کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر محمد آمین اویسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کی نہریں وارہ بندی کے تحت چلتی ہیں جبکہ زیرِ مین پانی کڑوا ہو نے کی وجہ سے اِن علاقوں کے مکین پانی کی عدم فراہمی جیسی مشکلات سے دوچار ہیں اُن کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کے مطالبے پر صوبائی حکام کو کڑوے پانی والے علاقوں کی نہروں کو مُستقل کرنے کی ڈیمانڈ بھجوادی گئی ہے

ڈسٹر کٹ جیل راجن پور میں اسیران کیلئے بہترین انتظام موجود ، جیل میں مقید تمام اسیران کو بروقت اور معیار کے مطابق کھا نا فراہم کیا جاتا ہے

 

راجن پور ( کرائم رپورٹر)ڈسٹر کٹ جیل راجن پور میں اسیران کیلئے بہترین انتظام موجود ، جیل میں مقید تمام اسیران کو بروقت اور معیار کے مطابق کھا نا فراہم کیا جاتا ہے ۔ جیل میں قیدیان کیلئے پینے کے شفاف پانی کا فلٹریشن پلانٹ بھی چالو کر دیا گیا۔ منشیات کے عادی قیدیان کیلئے بحالی سینٹر اور نو عمر ملزمان کیلئے کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے، اندرون جیل ہسپتال میں مریض اسیران کیلئے ہمہ قسم ادویات اور میڈیکل سٹاف موجود ہے۔ ملاقات کیلئے آنے والے قیدیان کے لواحقین ہر وقت ملا قات اور سامان کی رسائی بالکل آسان جس کیلئے ایک جیل آفیسر باہر نگرانی پر معمور ہے۔جیل پر تمام معاملات با مطابق قانون ہو رہے ہیں کسی بھی بد عنوانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا اور نہ ہی کو ئی جیل اہلکار اس میں ملوث ہے۔ اسیران کی اصلاح و فلاح کے حوالے سے مہینہ میں دو مر تبہ جناب ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج صاحب اور ایڈیشنل سیشن جج صاحب ہمراہ سینئر سول جج، سول جج، ڈسٹر کٹ اٹا رنی جیل کا دورہ کر تے ہیں اور تمام قیدیان سے خود حالات معلوم کر تے ہیں اور معمولی جرائم میں ملوث اسیران کی مو قع پر رہائی کا حکم بھی دیتے ہیں۔ جیل کے اعلی آفیسران بھی گاہے بگاہے دورہ کر تے رہتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل روزانہ کی بنیاد پر تمام اندرون ، بیرون جیل کا وزٹ کر تے ہیں تاکہ کسی بھی انتظام میں کمی کو فوری دور کیا جا سکے تمام قیدیان اور ان کے لوا حقین ، سماجی حلقے راجن پور جیل کے انتظام سے بالکل مطمئن ہیں۔ چند نا گزیر افراد کی وجہ سے جیل انتظامیہ کے خلاف خبریں دی گئی تاہم ڈسٹر کٹ جیل راجن پور میں کو ئی بھی کو تاہی ، بد عنوانی نہ ہو رہی ہے

راجن پور میں قحط کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی تردیدسردار شیر علی خان گورچانی

 

راجن پور ( کرائم رپورٹر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے راجن پور میں قحط کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور میں قحط کی کوئی صورتحال نہیں، میڈیا میں دیکھای جانے والی صورت حال حقائق کے برعکس ہے ۔ اصل صورت حال یہ ہے کہ علاقے میں بہت بڑی تعداد میں ہینڈ پمپ لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی پانی کی ضروریات پوری ہو سکے ۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید ہینڈ پمپ لگانے کے لئے 6کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بھی منظوری دے رکھی ہے ۔علاقے کی حقیقی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے میڈیا کے افراد کو دعوت دی کہ وہ خود علاقہ میں جا کر صورت حال کا جائیزہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ حکومت کی اچھی کارکردگی کو سرہانے کی بجائے میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے والے وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور تنقید برائے تنقید کی روش کو ترک کر دیں سردار شیرعلی خان گورچانی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیرعلی خان گورچانی نے کہا ہے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے والے وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور تنقید برائے تنقید کی روش کو ترک کر دیں، یہ وقت پاکستان کے لئے کام کرنے کا ہے ملک پہلے ہی آمریت کی وجہ سے بہت پیچھے جا چکا ہے سیاسی جماعتیں پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں چاہے وہ کسی بھی لیول پر ہیں اگر وہ اسمبلی میں ہیں تو اسمبلی فلور پر بات کریں اور اگر اسمبلی سے باہر ہیں تو وہاں مثبت کردار ادا کریں مسلم لیگ ن کی قیادت نے جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں جلاوطنی کاٹی ہے، جیلیں برداشت کی ہیں اب تنقیدکرنے والے پاکستان کی بہتری کے لئے تجاویز دیں نہ کہ صرف باتوں سے کام چلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے پا کستان کی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بانڈز کے اجرا ء سے پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی آئی ہے جو ملکی معیشت کیلئے نہایت خوش آئند ہے ، توانائی کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر میں چینی گروپ سے قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر تعاون کے حوالے سے طے پانے والے معاہدہ پربھی تیز رفتاری سے بھی کام کیا جائے گا۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے بتایا کہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن فروغ تعلیم میں انتہائی مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی پروگراموں میں جنوبی پنجاب کے125 نئے سکول شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سکولو ں کی کل تعداد 3600 تک پہنچ گئی ہے جن میں 15 لاکھ طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں

مقامی زمیندار کی مبینہ فا ئرنگ آزاد کشمیر کا رہا ئشی نوجوان زخمی مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

 

راجن پور (کرائم رپورٹر)مقامی زمیندار کی مبینہ فا ئرنگ آزاد کشمیر کا رہا ئشی نوجوان زخمی ،تفصیلات کے مطابق میر پور آ زاد کشمیر کا رہا ئشی ابرار حسین اور مقامی زمیندار ڈاکٹر محبت علی وغیرہ کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا گذشتہ روز ابرار حسین مذکورہ متنازعہ رقبہ پر پہنچا تو مبینہ طور پر ڈاکٹر محبت علی اور اس کے بھا ئی دلدار علی نے پستول کا فائر مار کر اس کو زخمی کر دیا ۔جس پر اس کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ایس ایچ اوجا وید اقبال موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں سے معلومات لی ۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے ایس ایچ اور اور میڈیا کے نما ئندوں کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے اپنے آ پ کو گو لی ماری ہے ۔ایس ایچ او ملک جاویدنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے بتا یا کہ معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں اور حقائق کو مد نظر رکھ کر تفتیش کریں گے کسی فریق کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی اور تفتیش میرٹ پر ہو گی چا ہے کو ئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون کے مطابق کا روائی ہو گی

تھانہ مزاری گوٹھ کی کاروائی بھاری مقدار میں افغانستان و سندھ سمگل ہونے والی گندم برآمد کر لی

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹ شاہوالی اورتھانہ مزاری گوٹھ کی کاروائی بھاری مقدار میں افغانستان و سندھ سمگل ہونے والی گندم برآمد کر لی دو ملزمان گرفتار۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عمرکوٹ سے بھاری مقدار میں گندم کی سمگلنگ بارے صحافیوں نے اطلاع دی جس پرتھانہ مزاری گوٹھ کے ایس ایچ اوغلام اصغر گجر اور شاہوالی چیک پوسٹ پولیس کو اسکی اطلاع دی جس پر اے ایس پی روجھان کی قیادت میں بین الصوبائی چیک پوسٹ پولیس ہائی الرٹ ہوگئی ،دوران ، چیکنگ پولیس نے دو ٹرک جن کے او پر لکڑی جبکہ نیچے بھاری مقدار میں گندم پائی گئی ۔پولیس نے بہترکاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوں ٹرک اپنے قبضے میں لے لئے اور دو سمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ گندم بھر دو ٹرک محکمہ فوڈ آفیسران کے حوالے کردیااور دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان سے رشوت لیے کر جوڈیشل کر دیا

راجن پورمیں انجمن تاجران سٹی یونٹ کے عہداروں کی حلف برادری تقریب سے خطابسردار ڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک

راجن پور(کرائم رپورٹر) ملکی تعمیروترقی میں تاجربرادری کی خدمات کو فرا موش نہیں کیا جا سکتا۔جنہوں نے ہمیشہ حکومت کے شانہ بشانہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ۔ضلع راجن پور کی 67 سالہ پسماندگی دور کر دینگے ،وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف ملکی معیشت مضبوط اورجمہیوریت کا استحکام چاہیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 175سردار ڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک نے راجن پورمیں انجمن تاجران سٹی یونٹ کے عہداروں کی حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر بھی مشکل وقت آیا ۔تاجر برادری نے نمایاں کردار اداکرکے ملک وقوم کو بحران سے بچایا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے عوام کے67سالہ احساس محرومی کو ختم کر نے کے لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔الیکشن میں کیا گیاسوئی گیس کا وعدہ میاں محمد نوازشر یف نے ایفاء کردیا ہے ۔انشاء اللہ بہت جلد سوئی گیس کا منصوبہ مکمل ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے میگا پر اجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہیں واٹر سپلائی سکیمیں ،سکو لوں کی اپ گر یڈ یشن ،صحت وصفائی کے منصوبہ جا ت ،سٹرکوں کی تعمیر ،کاشت کاروں کے لئے آسان قرضہ جا ت ،یوتھ سکیم،تعلیم کا فروغ ودیگر متعد د منصوبہ شروع ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کی عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اسے ہر حال میں پورا کر وں گا راجن پور کی غر یب عوام مجھے ہمیشہ اپنے درمیان پائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ ہے اور ان کی آنکھیں دور بین ہے جوخامیاں ہم نظر نہیں آتی یہ دیکھ لیتے ہیں ان کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے۔ درس ثناء پر و قار تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔جس کی سعادت مولانا ابوبکر درخواستی نے حاصل کی نعت رسول مقبول امین الر حمان نے سنائی سٹیج سیکر ٹری کے فرائض انجمن تا جران کے رہنما محمد ندیم قریشی نے انجام دیئے ۔صدر سٹی یونٹ حاجی محمد ارشد با جوہ نے اجرک پیش کیا ۔آخر میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے انجمن تاجران راجن پور کے نو عہداروں سے حلف لیا ۔اس موقع پرصدر پر یس کلب محمد امجد فاروق ضلعی صدر انجمن تاجران سردار علاؤ الدین مزاری ،سردار ثنا ء اللہ خان دریشک ،محمد اظہر گوپانگ ،چوہدری یوسف ،سابق ناظم راجن پور غربی کنور کمال اختر ،قاری محمود احمد قاسمی ، خواجہ فرید جر نیلسٹ فورم کے ممبران نائب صدر پریس کلب میاں ریاض ثاقب،فداحسین نادر، حسنین عباس سونترہ،ملک ریاض مکول ،عبدالصبور رحمانی ،عمران ظفر، علاوہمعززین علاقہ ،تاجربرادری ،وکلا اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں عبد الصمد در خواستی نے دعا کرائی اور معززمہمانوں نے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

مرغائی اور بمبکہ میں عطائیوں کی بھرمار مڈل پاس عطائی نے غلط انجکشن لگا کر ایک خاتون کا خون جلا دیا

راجن پور(کرائم رپورٹر) کوٹ مٹھن مرغائی اور بمبکہ میں عطائیوں کی بھرمار مڈل پاس عطائی نے غلط انجکشن لگا کر ایک خاتون کا خون جلا دیا،فالج کے بخار والی مریضہ کو نہانے کا مشورہ دے کر اسے ایک بازو اور ٹانگ سے معذور کردیا ۔اہل علاقہ کامڈل پاس ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن ،مرغائی اور ببکہ میں عائی ڈاکٹروں نے بندے مار کلینک کھول رکھے ہیں جہاں جانوروں کی وائیلیں انسانوں پر آزما کر بڑے سے بڑا بخار منٹوں میں ٹھیک کرنے کے تجربے کے دعوے کئے جانے لگے،گدھے گھوڑے اور کتوں کے استعمال کی وائیلیں انسانوں پر آزمائی جانے لگیں ۔رکھ بنگالہ کے رہائشی گودھے خان نے میڈیا کو بتایا کہ بمبکہ میں مڈل پاس ایاز لاکھا نے عرصہ دراز سے موت گھر سجا رکھا ہے اس نے میری دمہ اور کھانسی کی مریضہ والدہ کو غلط انجکشن لگا دیا جس سے اس کا خون جل گیا جسے ہم نے فوری طور پر ڈاکٹر ارشاد کے ہسپتال لے گئے جہاں اس کا سارا خون تبدیل کرانا پڑا اس پر ہمارا چالیس ہزار رقم خرچ ہوچکی ۔ایک اور رہائشی کالو خان نے بتایاکہ چند دن پہلے اسی بد بخت ڈاکٹر کے پاس نہالا ں مائی دوائی لینے آئی جسے فالج کا بخار تھا ایاز لاکھانے اسے سخت سردی کے باوجود نہانے کا مشورہ دیا جس سے وہ ایک ٹانگ اور ایک بازو سے ہمیشہ کے لئے معذور ہوگئی جو اس ڈاکٹر کواٹھتے بیٹھتے بد دائیں دیتی رہتی ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سرکاری ڈسپنسری تو موجود ہے مگر ادویات ناپید ہیں اور نہ ہی ڈاکٹر آتا ہے ہمیں ایمرجینسی میں مجبوراً ان عطائیوں کے پاس جانا پڑتا ہے۔شہر سے دوری کی بنا پر متعدد بارہمارے مریض DHQ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑجاتے ہیں۔انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اورڈی سی او راجن پورسے عطائیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موت گھر فوری طور پر بند کئے جائیں اور سرکاری ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی حاضری کو یقینی بنایا جائے

کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آفتاب اسٹیڈیم انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منظرپیش

راجن پور(کرائم رپورٹر)کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آفتاب اسٹیڈیم انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منظرپیش کرنے لگا ڈی سی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن میں تعمیر ہونے والا آفتاب اسٹیڈیم کی چھت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی،دیواریں بھی ٹوٹ چکی اسٹیڈیم کا مین گیٹ بھی موالیوں کی پوڑیوں میں صرف ہوچکا جبکہ گراسی کے لئے لگایا جانے والا ٹیوب ویل خود چوکیدار اکھاڑکر گھر لے گیا ،اسٹیڈیم میں شہر بھر کا گندا پانی چھوڑ کر اسے مزید تباہی کے دہانے پر لا کھرا کیا جس سے یہاں کھیلوں کے فروغ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس سے نوجوان نسل رویتی کھیلون کی بجائے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوچ ہورہے ہیں عوامی سماجی حلقوں میں استاد ذولفقار ٹیڈی ،میاں اللہ بخش ،اللہ وسایا،ملک ربنواز تھہیم ،جام امان اللہ و دیگر نے ڈی سی او غازی امان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب اسٹیڈیم کو دوبارہ تعمیر کیا جائے اور کھلاڑیوں کو مستقبل کو محفوظ بنایا جائے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں

لاول بھٹو کا دورپنجاب اہمیت کا حامل ہے جس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگیحاجی شکیل بلوچ

 

راجن پور (کرائم رپورٹر )ضلعی جنرل سیکر ٹری پی پی پی حاجی شکیل بلوچ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دورپنجاب اہمیت کا حامل ہے جس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور کارکنان کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں کارکنان کا بے حد احترام کیا جا تا ہے اور محنتی کا رکنان کی حوصلہ افزائی کی جا تی ہے ۔حاجی شکیل بلوچ نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ایک بار پھر برسرا قتدار آئیگی اور ملک وقوم ایک با ر پھر خوشحالی سے ہمکنا ر ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈویثر نل صدر سرور عباس اور ضلعی صدر ملک احسان عمران کی دن رات کی محنت سے پارٹی ڈویثر ن ڈی جی خان اور ضلع راجن پور میں انتہائی مضبوط ہوچکی ہے ۔چیئر مین بلاول بھٹو میں کارکنان اور پاکستان کی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محتر مہ شہید بے نظیر کا عکس اور خوشبو محسوس کر تے ہیں ۔آ ئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنایا جائیگا

حکومت کا سنہری کا رنامہ ہے ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کے اضلاع کی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

راجن پور (کرائم رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے رہنماسردار صفدر خان مزاری نے کہا ہے کہ تحصیل روجھان میں ترقیاتی کام لیگی حکومت کا سنہری کا رنامہ ہے ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جنوبی پنجاب کے اضلاع کی پسماندگی دور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی پارلیمائی سیکر ٹر ی سردار عاطف خان مزاری حلقہ پی پی250کی عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔انشاء اللہ لیگی دور حکومت میں وہ کام کر جا ئینگے جو آج تک نہیں ہوئے عوام کوحساس محرومی کو دور کیا جائیگا اور ان کی ہر سیٹج پر امداد کی جا ئے گی ۔سردار صفدر حسین خان مزاری نے مزیدکہاکہ یہ گھومٹ سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ دیہی مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی لیگی حکومت کی اولین تر ترحجات میں شامل ہیں

ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب آج 20 اپرپل بو قت چار بجے شام دربار حضرت خواجہ غلام فریدؒ پر منعقد

راجن پور (کرائم رپورٹر ) سابق ناظم شہر فرید مٹھن کوٹ کمال فرید ملک مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب آج 20 اپرپل بو قت چار بجے شام دربار حضرت خواجہ غلام فریدؒ پر منعقد ہوگی ۔جس میں علاقہ کے معززین سردارصاحبان ،عوامی سما جی ،سیا سی ،مذہبی حلقے بھر پور شرکت کر ینگے ۔اس موقع پر ختم قرآن پاک ہوگا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی جا ئیگی

عوام باشعور ہو چکے ہیں اس لئے الیکشن میں اب وہی نمائندے کا میاب ہونگے جو عوامی فلاح وبہیو د کے لئے جد وجہد کر ینگے ڈاکٹر حفیظ الر حمان دریشک

راجن پور (کرائم رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الر حمان دریشک نے کہا ہے کہ سیاست میں تبدیلی آچکی ہے ۔آ ئندہ الیکشن میں وہی امید وارکا میاب ہونگے جو عوام کے کام کرینگے ۔کھوکھلے نعروں اورد لفریب وعدوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں کے مغززین علاقہ پارٹی کا رکناں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست میں بڑی تبد یلی آچکی ہے۔عوام باشعور ہو چکے ہیں اس لئے الیکشن میں اب وہی نمائندے کا میاب ہونگے جو عوامی فلاح وبہیو د کے لئے جد وجہد کر ینگے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کی عوام نے پرانے سیا سی کھدڈیوں اورمحض وعدے وعہد پر عوام کو خانے والوں کو ناک آؤٹ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی کام مسلم لیگ ن کی حکومت کا بہترین کا رنامہ ہے جس سے ضلع راجن پور ترقی کی شاہراہ پر گا مزن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کا رکنان کو ہدایت دیں کہ وہ علاقہ کی ترقی کے لئے اپنی جدوجہد تیزکر دیں اور عوامی فلاح کے منصوبہ جات زیر بحث لائیں جس سے علاقہ کی عوام کی فلاح ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک کو ایشن ٹائیگر بنانے کی جدوجہدکررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنوں کے کا م ترجمیی بنیادوں پر حل کئے جا ئینگے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔اس موقع پر عابد حسین چانڈیہ ،چوہدری لیاقت حسین ،حبیب خان دریشک ،جام عاشق حسین ،خادم حسین دریشک ،محمد حنیف دریشک ،ملک منیر احمد بھی موجود تھے

ڈی او واٹر منیجمنٹ ملک سیف الرحمان کو ترقی دے کر ای ڈی او زراعت بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے

راجن پور ( کرائم رپورٹر) ڈی او واٹر منیجمنٹ ملک سیف الرحمان کو ترقی دے کر ای ڈی او زراعت بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ان کے ای ڈی او زراعت بننے پر اصغر جلبانی ، حافظ صفدر، شہزاد گل ،مسرت حسین زبیری، غلام سرور،سلطان محمود،کوڑا خان اور عبدالرشید نے مبارک باد دی ہے اور کہا کہ محکمہ زراعت ان کے زیر نگرانی مزید ترقی کرے گا۔

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد

راجن پور ( کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہو نے والے فاینل امتحانات خزاں 2013 کے سلسلہ میں ضلع راجن پور میں واقع امتحانی مراکز کے اندر اور ارد گرد سوائے امیدواروں اور نگران عملہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلہ پردفعہ فوجداری قانون کی دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ حکم فوری طور نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی

Sunday, 20 April 2014

کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلہ پر فوجداری قانون کی دفعہ 144کے تحت فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے

راجن پور ( کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتما م منعقد ہو نے والے بی اے /بی ایس سی کے امتحانات جو 15اپریل سے منعقد ہو رہے ہیں کے ضلع بھر میں موجود امتحانی مراکز کے اندر اور اس کے ارد گرد سوائے امیدوارں اور نگران عملہ کے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلہ پر فوجداری قانون کی دفعہ 144کے تحت فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو چکا ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔

کم عمری کی شادی میں مسائل میں اضافہ ہوتا ہے ثقلین حامدی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر) کم عمری کی شادی میں مسائل میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ماں اور بچے کی صحت پر اثر پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی و ٹیم لیڈر راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان ثقلین حامدی نے ایک روز ہ سیمنیار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر افسران ،وکلاء ، صحافیوں اور مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔ مقررین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج کل معاشرے میں بڑھتی ہو ئی آبادی معاشی مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔ آبادی کو کنٹرول کرنے اور کم عمری کی شادی کے روک تھام کے لیئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیئے اس قسم کے پروگرام ہونے چاہیں ۔ لوگوں کو بتایا جا ئے کہ کم عمری کی شادی کرنے سے ماں اور بچہ کمزور ہو جا تے ہیں ۔ اور ذہنی مریض بن جا تی ہے۔ بچوں کی تعلیم بھی متاثرہوتی ہے۔ یہ تقریب رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کی گئی

ابرار حسین اور مقامی زمیندار ڈاکٹر محبت علی وغیرہ کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا

راجن پور (کرائم رپورٹر)مقامی زمیندار کی مبینہ فا ئرنگ آزاد کشمیر کا رہا ئشی نوجوان زخمی ،تفصیلات کے مطابق میر پور آ زاد کشمیر کا رہا ئشی ابرار حسین اور مقامی زمیندار ڈاکٹر محبت علی وغیرہ کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا گذشتہ روز ابرار حسین مذکورہ متنازعہ رقبہ پر پہنچا تو مبینہ طور پر ڈاکٹر محبت علی اور اس کے بھا ئی دلدار علی نے پستول کا فائر مار کر اس کو زخمی کر دیا ۔جس پر اس کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ایس ایچ اوجا وید اقبال موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں سے معلومات لی ۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے ایس ایچ اور اور میڈیا کے نما ئندوں کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے اپنے آ پ کو گو لی ماری ہے ۔ایس ایچ او ملک جاویدنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے بتا یا کہ معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں اور حقائق کو مد نظر رکھ کر تفتیش کریں گے کسی فریق کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی اور تفتیش میرٹ پر ہو گی چا ہے کو ئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون کے مطابق کا روائی ہو گی

تھانہ مزاری گوٹھ کی کاروائی بھاری مقدار میں افغانستان و سندھ سمگل ہونے والی گندم برآمد کر لی دو ملزمان گرفتار

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹ شاہوالی اورتھانہ مزاری گوٹھ کی کاروائی بھاری مقدار میں افغانستان و سندھ سمگل ہونے والی گندم برآمد کر لی دو ملزمان گرفتار۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز عمرکوٹ سے بھاری مقدار میں گندم کی سمگلنگ بارے صحافیوں نے اطلاع دی جس پرتھانہ مزاری گوٹھ کے ایس ایچ اوغلام اصغر گجر اور شاہوالی چیک پوسٹ پولیس کو اسکی اطلاع دی جس پر اے ایس پی روجھان کی قیادت میں بین الصوبائی چیک پوسٹ پولیس ہائی الرٹ ہوگئی ،دوران ، چیکنگ پولیس نے دو ٹرک جن کے او پر لکڑی جبکہ نیچے بھاری مقدار میں گندم پائی گئی ۔پولیس نے بہترکاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوں ٹرک اپنے قبضے میں لے لئے اور دو سمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ گندم بھر دو ٹرک محکمہ فوڈ آفیسران کے حوالے کردیااور دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان سے رشوت لیے کر جوڈیشل کر دیا

ضلع راجن پور کی 67 سالہ پسماندگی دور کر دینگے ،وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف ملکی معیشت مضبوط اورجمہیوریت کا استحکام چاہیے ہیں ڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک

 

راجن پور(کرائم رپورٹر) ملکی تعمیروترقی میں تاجربرادری کی خدمات کو فرا موش نہیں کیا جا سکتا۔جنہوں نے ہمیشہ حکومت کے شانہ بشانہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ۔ضلع راجن پور کی 67 سالہ پسماندگی دور کر دینگے ،وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف ملکی معیشت مضبوط اورجمہیوریت کا استحکام چاہیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 175سردار ڈاکٹر حفیظ الر حمان خان دریشک نے راجن پورمیں انجمن تاجران سٹی یونٹ کے عہداروں کی حلف برادری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر بھی مشکل وقت آیا ۔تاجر برادری نے نمایاں کردار اداکرکے ملک وقوم کو بحران سے بچایا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے عوام کے67سالہ احساس محرومی کو ختم کر نے کے لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔الیکشن میں کیا گیاسوئی گیس کا وعدہ میاں محمد نوازشر یف نے ایفاء کردیا ہے ۔انشاء اللہ بہت جلد سوئی گیس کا منصوبہ مکمل ہو جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے میگا پر اجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہیں واٹر سپلائی سکیمیں ،سکو لوں کی اپ گر یڈ یشن ،صحت وصفائی کے منصوبہ جا ت ،سٹرکوں کی تعمیر ،کاشت کاروں کے لئے آسان قرضہ جا ت ،یوتھ سکیم،تعلیم کا فروغ ودیگر متعد د منصوبہ شروع ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کی عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اسے ہر حال میں پورا کر وں گا راجن پور کی غر یب عوام مجھے ہمیشہ اپنے درمیان پائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ ہے اور ان کی آنکھیں دور بین ہے جوخامیاں ہم نظر نہیں آتی یہ دیکھ لیتے ہیں ان کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے۔ درس ثناء پر و قار تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔جس کی سعادت مولانا ابوبکر درخواستی نے حاصل کی نعت رسول مقبول امین الر حمان نے سنائی سٹیج سیکر ٹری کے فرائض انجمن تا جران کے رہنما محمد ندیم قریشی نے انجام دیئے ۔صدر سٹی یونٹ حاجی محمد ارشد با جوہ نے اجرک پیش کیا ۔آخر میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے انجمن تاجران راجن پور کے نو عہداروں سے حلف لیا ۔اس موقع پرصدر پر یس کلب محمد امجد فاروق ضلعی صدر انجمن تاجران سردار علاؤ الدین مزاری ،سردار ثنا ء اللہ خان دریشک ،محمد اظہر گوپانگ ،چوہدری یوسف ،سابق ناظم راجن پور غربی کنور کمال اختر ،قاری محمود احمد قاسمی ، خواجہ فرید جر نیلسٹ فورم کے ممبران نائب صدر پریس کلب میاں ریاض ثاقب،فداحسین نادر، حسنین عباس سونترہ،ملک ریاض مکول ،عبدالصبور رحمانی ،عمران ظفر، علاوہمعززین علاقہ ،تاجربرادری ،وکلا اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں عبد الصمد در خواستی نے دعا کرائی اور معززمہمانوں نے اعزاز میں عشائیہ دیا گی

Friday, 18 April 2014

ڈسٹر کٹ جیل راجن پور میں اسیران کیلئے بہترین انتظام موجود ، جیل میں مقید تمام اسیران کو بروقت اور معیار کے مطابق کھا نا فراہم کیا جاتا ہے

راجن پور ( کرائم رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹر کٹ جیل راجن پور میں اسیران کیلئے بہترین انتظام موجود ، جیل میں مقید تمام اسیران کو بروقت اور معیار کے مطابق کھا نا فراہم کیا جاتا ہے ۔ جیل میں قیدیان کیلئے پینے کے شفاف پانی کا فلٹریشن پلانٹ بھی چالو کر دیا گیا۔ منشیات کے عادی قیدیان کیلئے بحالی سینٹر اور نو عمر ملزمان کیلئے کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہے، اندرون جیل ہسپتال میں مریض اسیران کیلئے ہمہ قسم ادویات اور میڈیکل سٹاف موجود ہے۔ ملاقات کیلئے آنے والے قیدیان کے لواحقین ہر وقت ملا قات اور سامان کی رسائی بالکل آسان جس کیلئے ایک جیل آفیسر باہر نگرانی پر معمور ہے۔جیل پر تمام معاملات با مطابق قانون ہو رہے ہیں کسی بھی بد عنوانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا اور نہ ہی کو ئی جیل اہلکار اس میں ملوث ہے۔ اسیران کی اصلاح و فلاح کے حوالے سے مہینہ میں دو مر تبہ جناب ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج صاحب اور ایڈیشنل سیشن جج صاحب ہمراہ سینئر سول جج، سول جج، ڈسٹر کٹ اٹا رنی جیل کا دورہ کر تے ہیں اور تمام قیدیان سے خود حالات معلوم کر تے ہیں اور معمولی جرائم میں ملوث اسیران کی مو قع پر رہائی کا حکم بھی دیتے ہیں۔ جیل کے اعلی آفیسران بھی گاہے بگاہے دورہ کر تے رہتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل روزانہ کی بنیاد پر تمام اندرون ، بیرون جیل کا وزٹ کر تے ہیں تاکہ کسی بھی انتظام میں کمی کو فوری دور کیا جا سکے تمام قیدیان اور ان کے لوا حقین ، سماجی حلقے راجن پور جیل کے انتظام سے بالکل مطمئن ہیں۔ چند نا گزیر افراد کی وجہ سے جیل انتظامیہ کے خلاف خبریں دی گئی تاہم ڈسٹر کٹ جیل راجن پور میں کو ئی بھی کو تاہی ، بد عنوانی نہ ہو رہی ہے

راجن پور سرکاری رہائش گاہ کی دیوار کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی تحریری درخواست پر اینٹی کرپشن نے سب انجینئر اور ٹھیکیدار کو 19 اپریل کو طلب کر لیا ۔

راجن پور( کرائم رپورٹر) آفیسر کالونی میں فخر جہاں پارک کے نزدیک سرکاری رہائش گاہ کی دیوار کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی تحریری درخواست پر اینٹی کرپشن نے سب انجینئر اور ٹھیکیدار کو 19 اپریل کو طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہری محمد امین بُھٹہ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن ڈیرہ غازیخان کو دی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ڈی پی او آفس کے سامنے فخر جہاں پارک روڈ پر آفیسر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں کی باؤنڈری وال کی تعمیر میں سب انجینئر ارشاد نبی اور ٹھیکیدار شبیر احمد نے ملی بھگت کر کے ناقص مٹیریل استعمال کیا اور دیوار کو گرانے کے بعد نئی دیوار پرانی بنیادوں پر کھڑی کر کے کرپشن کر کے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راجن پور نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کو 19 اپریل کو دفتر میں طلب کر لیا ہے

ٹھیڑی کالونی کے رہائشیوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

راجن پور ( کرائم رپورٹر)راجن پور سٹی پولیس کی کاروائی عوامی احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے عادی چور گرفتار بکریاں برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ٹھیڑی کالونی کے رہائشیوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی راجن پور کے نئے ایس ایچ او محمد اصغر کی ہدایت پر پولیس نے غلام فرید عرف فدی نامی چور کو گرفتار کر کے چوری کی گئی بکریاں برآمد کیں ۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم عادی چور ہے جس پر چوری کے مختلف مقدمات درج ہیں درین اثناء علاقہ مکین جند وڈہ وغیرہ نے اعلیٰ حکام سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زیر حراست ملزم کو ریلیف نہ دیا جائے ملزم چور ہونے کے ساتھ ساتھ عادی درخواست باز بھی ہے اس سے سابقہ چوریاں بھی برآمد کی جائی

بیوہ ساس کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے گھر اُجاڑنے پر تُل گیا تشدد سے ساس کا بازو توڑ دیاحاجرہ بی بی

راجن پور ( کرائم رپورٹر) راجن پور ، با اثر داماد بیوہ ساس کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیے گھر اُجاڑنے پر تُل گیا تشدد سے ساس کا بازو توڑ دیا شر سے تنگ آکر سالے نے خود کُشی کر لی ۔ سنگ دل شخص سالی کو طلاق دلانے کے درپے متاثرہ خاتون دھاڑ فریاد کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئی ارباب اختیار سے ملزم کے شر سے تحفظ کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ مٹھن کی حاجرہ بی بی نے راجن پور پریس کلب میں آکر دھاڑ فریاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کے داماد منشی راؤ اکبر نے امجد اور افضل کے ساتھ ملکر جائیداد پر قبضہ جمانے کے لیے اُس پر زمین تنگ کر کرکھی ہے بزرگ بیوہ ساس کی دوسری شادی کرانے کے علاوہ اپنی حاملہ سالی ریحانہ کو طلاق دلانے کے در پے ہے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان کے شر اُس کا بیٹا خالد خود کُشی کر کے موت کو گلے لگا چکا ہے اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے متاثرہ بیوہ خاتون حاجرہ بی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا اُسے ملزمان کے شر سے تحفظ فراہم کر کے اُسے انصاف دلایا جائے

گار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے راجن پور میں قحط کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی تردید کرتے

راجن پور ( کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے راجن پور میں قحط کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور میں قحط کی کوئی صورتحال نہیں، میڈیا میں دیکھای جانے والی صورت حال حقائق کے برعکس ہے ۔ اصل صورت حال یہ ہے کہ علاقے میں بہت بڑی تعداد میں ہینڈ پمپ لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی پانی کی ضروریات پوری ہو سکے ۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید ہینڈ پمپ لگانے کے لئے 6کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بھی منظوری دے رکھی ہے ۔علاقے کی حقیقی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے میڈیا کے افراد کو دعوت دی کہ وہ خود علاقہ میں جا کر صورت حال کا جائیزہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ حکومت کی اچھی کارکردگی کو سرہانے کی بجائے میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ریاست میں ریاست ملک کی رٹ کو چیلنچ ڈی سی او راجن پور نے محکمہ تعلیم میں ٹیچروں کی اتفاقیاں چھٹی ختم کر دی

راجن پور (کرائم رپورٹر )ریاست میں ریاست ملک کی رٹ کو چیلنچ ڈی سی او راجن پور نے محکمہ تعلیم میں ٹیچروں کی اتفاقیاں چھٹی ختم کر دی جس پر محکمہ تعلیم کے ٹیچروں میں غم وغصہ کی لہر دورگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں کئی ماہ سے ڈی سی او راجن پور نے انقاقیاں چھٹیاں بند کر رکھی ہیں ۔جو کہ ریا ست پاکستان کی رٹ کو چیلنچ ہے ٹیچروں نے اپنا نام نہ بناتے ہوئے کہاکہ ہم کئی ماہ سے اذیت میں مبتلا ہے کہ ہماری طبعیتخراب ہوجائے یا ہمارے گھر میں کوئی بیمار ہویا کوئی وفات ہوجا ئے ہمیں پھر بھی سکول جانا پڑتا ہے ۔ورانہ ہمیں نوکری سے نکال دینے کی دھمکی دی جاتی ہے جبکہ ایک ماہ میں انقاقیاں دوچھٹیاں ہوتی ہے جوہمارا حق ہے وہ بھی نہیں دی جاتی ہے۔ جو ریاست پاکستان کی رٹ کو چیلنچ ہے اور لبیر ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایک ٹیچر نے بتایا کہ میرے گھر میں میرا بچہ بیمار تھا اور چھٹی مانگی تو مجھے چھٹی نہ دی گئی۔ بلکہ کہا گیا کہ ہسپتال میں ہے تو مر تو نہیں اپنی ڈیوٹی دوں کچھ ٹیچروں نے ڈی سی او سے ملنے کی کوشش کی تو ڈی سی او نے ملنے سے انکار کردیا ٹیچروں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری انقاقیاں چھٹی کو باحال کیا جائے تاکہ ہم اپنی چھٹی اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر سکے

پنجاب بھر کی طرح راجن پو میں دن بھر بادل چھائے رہے اور ہلکی ہلکیبارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کی طرح راجن پو میں دن بھر بادل چھائے رہے اور ہلکی ہلکیبارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔لاہور کی طرح راجن پورکے شہریوں نے زندہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھنڈے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فمیلی اور دوستوں کے ساتھ پر پارکوں کارخ کیا۔جہاں پرشہریوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی شہریوں نے موسم کا مزہ اٹھاتے ہوئے سموسے ،پکوڑے ،دہی بھلے اور آئسکریم کی دوکانوں پر رش لگا رہادکاندار کا کہنا ہے راجن پور کے لوگ بھی لاہور کی طرح زندہ دل لوگ ہیں یہ بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ موسم ٹھنڈا ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی رہی پارک میں آے شہریوں کا کہنا ہے کہ فخر جہاں پارک ڈی سی او راجن پور کی محبتوں کا نتیجہ ہے جو آج ہم اپنی فمیلیوں کے ساتھ موسم کے مزے لے رہے ہیں ۔قبل اس سے پہلے راجن پور کے شہری پارک نہ ہونے کی وجہ موسم کا فائدہ نہ اٹھا سکتے تھے۔ فخر جہاں پارک بنانے سے شہریوں کے لیے مناسب تفریح گاہ ہونے سے ہم اپنے بچوں اچھی تفریح دے رہے ہیں

باردانے کی تقسیم شفاف اور منصفانہ ہونا چایئے۔ ڈی سی او غازی امان اللہ

راجن پور (کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) باردانے کی تقسیم شفاف اور منصفانہ ہونا چایئے۔ کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق عمل کیا جا ئے۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مرکز خرید گندم فاضل پور اور محمد پور سنٹر کا دورہ کرتے ہو ئے کہیں۔ اس موقع پر ڈی او سی ارشدگوپانگ اور دیگر افسر موجود تھے۔ ڈی سی او نے سینٹر پر انتظامات کا بھی جا ئزہ لیا اور موقع پر ڈیوٹی دینے والے افسران کو ہدایت کی کہ آنے والے کسانوں کو سہولتیں فارہم کی جا ئیں گی اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونا ہونا چا یئے اور بلاتفریق میرٹ کے مطابق کام کیا جا ئے۔ اخلاق کے دائرے میں رہ کر نظم و ضبط کو ملحوظ خاطر رکھا جا ئے۔ ڈی سی او نے سینٹر پر آنے والے کسانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیئے موقع پر احکامات جاری کیئے۔ ڈی سی او نے کسانوں سے کہا کہ آپ صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں حکومت آپ کی تمام گندم خرید کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تمام گند م خرید کرے گی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ضلع راجن پور اپنا ٹارگٹ پورا کر لے گا۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers