Feature Top (Full Width)

Friday, 18 April 2014

اوصاف کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی علاقہ پچاد میں پانی کی کمی کانوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ

 

راجن پور(کرائم رپورٹر)اوصاف کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی علاقہ پچاد میں پانی کی کمی کانوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او راجن پورغازی امان اللہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ٹیمیں روانہ کردیں ہیں۔جن میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر بھی شامل ہیں ۔ ڈی سی او نے بتایاکہ محکمہ انہار نے داجل کنال میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے 24گھنٹوں میں انشاء اللہ پانی دستیاب ہوگا ۔اور 6ماہ تک یہ مسلسل نہریں چلتی رہیں گی۔ ڈی سی اونے بتایا کہ علاقہ پچاد جہاں پانی کڑوا ہے ان علاقوں میں 40ملین روپے کی لاگت سے 204ہینڈ پمپ لگائے جارہے ہیں ۔اسی طرح یونیسیف بھی ان علاقوں میں ہینڈ پمپ لگا رہی ہے۔انہوں نے علاقہ پچاد واٹر سپلائی بند ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے ۔ اور محکمہ پبلک ہیلتھ سے تفصیل مانگ لی اور ان کو جلد ہی چالو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے خود علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں ۔ ڈی سی اونے کہاہے کہ ضلع راجن پور میں کسی قسم کی کوئی قحط سالی کی کوئی صورتحال نہیں ہے ۔ اللہ کے فضل وکرم سے ضلع راجن پور میں گندم کی فصل بہترین ہونے سے لوگ خوشحال ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہابتایا کہ چند لوگ پہاڑی علاقوں سے گندم کی کٹائی اور محن
ت مزدوری کے سلسلے میں سفر کر کے میدانی علاقوں میں رہائش پذیر ہوئے ہیں ۔ اور یہ خانہ بدوش گندم کی کٹائی کے فوراً بعد واپس پہاڑی علاقوں میں چلے جاتے ہیں ۔تمام صورتحال تسلی بخش ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers