راجن پور ( کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر
علی خان گورچانی نے راجن پور میں قحط کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی
تردید کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور میں قحط کی کوئی صورتحال نہیں، میڈیا
میں دیکھای جانے والی صورت حال حقائق کے برعکس ہے ۔ اصل صورت حال یہ ہے کہ
علاقے میں بہت بڑی تعداد میں ہینڈ پمپ لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کی پانی کی
ضروریات پوری ہو سکے ۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید ہینڈ پمپ
لگانے کے لئے 6کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بھی منظوری دے رکھی ہے ۔علاقے کی
حقیقی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے میڈیا کے افراد کو دعوت دی
کہ وہ خود علاقہ میں جا کر صورت حال کا جائیزہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید
کہا کہ کچھ لوگ حکومت کی اچھی کارکردگی کو سرہانے کی بجائے میں نہ مانوں کی
پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
0 comments:
Post a Comment