راجن
پور(کرائم رپورٹر)سکول چپراسی اقبال پنوار ڈیوٹی کم تخریب کاری زیادہ کرنے
لگا آفیسران بالا کو ایم پی اے کانمائندہ خاص ظاہر کر کے بلیک میل کرتا ہے
اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنا معمول بنا لیا بنگلہ دھینگن میں اسی ہڈ
حرامی کی بنا پر زمینداروں اورطلباء کے والدین کی شکایات پر وہاں سے آؤٹ
کیا جاچکا ہے اب موجودہ تعیناتی پوائینٹ پر سے اکثر بیشتر غائب ڈیوٹی
معاملات درہم برہم ڈی سی او سے کارائی کا مطالبہ عوامی حلقے۔تفصیل کے مطابق
عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ ،ای ڈی او ایجوکیشن راجن
پور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چپراسی اقبال پنوار ڈیوٹی چور ہے اکثرڈیوٹی
تائم پر سکول سے غائب ہوجانا معمول بنا لیا اور ہمیشہ غیر حاضر رہتا ہے
،زیادہ تر اسے لوگوں کو بلیک میل کرنے اور تکریب کاری زیادہ کرتے دیکھا
گیا ہے جو کوئی اسے اس قسم کا شکوہ دے تو اسکے ساتھ کالے ناگ جیسا ویر
ڈال کر انکو نیچا دکھانے کے لئے سازشوں میں مصروف رہتا ہے شرفاء کیساتھ
ساتھ خود اسکے محکمے کے لوگ بھی اسکی انہی سازشوں سے تنگ ہیں اگر افیسران
بالا اس کے خلاف کاروائی کریں تو ان کو تڑیاں لگاتا رہتا ہے خود کو ایم پی
اے کا خاص نمائیندہ ظاہر کرکے انہیں ڈراتا دھمکاتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے
متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کے خلاف سخت
کاروائی کی جائے اور اسے ڈیوٹی کا پابند بنایاجائے
0 comments:
Post a Comment