Feature Top (Full Width)

Thursday, 17 April 2014

باردانہ کی تقسیم اور وصولی کے تمام مراحل میں کسی قسم کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائےچوہدری عبدالوحیدارائیں

راجن پور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیرجیل خانہ جات
چوہدری عبدالوحیدارائیں نے ڈسٹرکٹ کمپلیس کے کمیٹی روم راجن پور میں گندم خرید کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باردانہ کی تقسیم اور وصولی کے تمام مراحل میں کسی قسم کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزن ٹھیک ہو کسان سے زیادتی نہیں ہونی چایئے ۔انہوں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایت پر ضلع راجن پور کا دورہ کیا محکمہ خوراک کا ریکارڈ ٹھیک ہوناچاہیے ۔اور ان کی نیک نامی میں حرف نہیں آنا چاہیے ۔سفارش اور بدعنوانی کو ختم کردیں گے ۔میرٹ کے مطابق باردانہ کی تقسیم ہونی چایئے ۔مرکز خرید گندم کے انتظامات دیکھ کر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ضلع کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوگا گندم ضلع سے باہر نہیں جائے گی ۔ اجلاس کے دوران ڈی سی او غازی امان اللہ نے بتایا کہ اس سال 2014کیلئے ضلع راجن پور کا ٹارگٹ ایک لاکھ چھتیس ہزارمیٹرک ٹن ہے ۔ یہ انشاء اللہ ٹارگٹ پوراکرلیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں گندم خرید کے 9سنٹر قائم کردئیے گئے ہیں ہر سنٹر پر آنے والے کاشتکاروں کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم شفاف اور منصفانہ طریقے سے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گندم میں نمی 11%سے زیادہ نہ ہو۔ اور اس سال گندم کا ریٹ 1200روپے فی من مقرر کردیا گیا ہے ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے مختلف سنٹروں کا دورہ کیا اور کاشتکاروں کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers