Feature Top (Full Width)

Monday, 14 April 2014

محکمہ انہار پنجاب کی جانب سے ضلع راجن پور کو فنڈز کی عدم فراہمی سیلاب سے تباہ حال نہروں کی مرمت نہ ہوسکی

 

راجن پور (کرائم رپورٹر ) محکمہ انہار پنجاب کی جانب سے ضلع راجن پور کو فنڈز کی عدم فراہمی سیلاب سے تباہ حال نہروں کی مرمت نہ ہوسکی سیلاب کا خطرہ ایکبار پھر سروں پہ منڈلانے لگا ہرسال سیلاب کی زد میں آنے والے مواضعات کے رہائشی پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق داجل کینال اور اس سے متعلقہ نہروں کے پُشتے گذشتہ سال رودکوہی سیلاب سے ٹوٹ چکے تھے جبکہ کئی سائیفن ہی سیلابی پانی کی نذر ہو گئے مگر محکمہ انہار پنجاب کے حکام کی اس ضلع کے ساتھ بے رُخی کہ نہروں کی سالانہ مرمت کیلئے بھی فنڈز نہ دیئے جبکہ ذرائع کے مُطابق محکمہ کے پاس روزانہ کے امور کی انجام دہی کیلئے بھی فنڈز ختم ہو چکے ہیں جس سے محکمے کو نہروں کی مانیٹرنگ کیلئے مقامی پٹرول پمپ نے 8 لاکھ روپے کے سابقہ بلوں کی عدم آدائیگی کے باعث مزید پٹرول فراہم کرنے سے اِنکار کردیا ہے حیرت انگیز امر یہ ہے کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ضلع کی نہروں میں نہ صرف پانی کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے بلکہ مون سون سیزن میں محکمہ انہار کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے اب خدشہ یہ ہے کہ محکمہ بغیر پٹرولنگ کے کس طرح پانی چوری کے عمل کو روک پائے گا ؟ اور کس طرح سیلاب متاثرہ نہریں ٹیل تک پانی فراہم کرنے میں موئثر ہوں گی ؟

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers